صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ہند 3 سے 4 اکتوبر تک راجستھان کا دورہ کریں گی
Posted On:
02 OCT 2024 6:27PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو 3 سے 4 اکتوبر 2024 تک راجستھان کا دورہ کریں گی۔
صدر جمہوریہ ہند 3 اکتوبر کو اُدے پور میں موہن لال سکھاڑیا یونیورسٹی کے 32ویں جلسۂ تقسیم اسناد میں شرکت کریں گی۔
4 اکتوبر کو صدر جمہوریہ ’صاف ستھرے اور صحت مند معاشرے کے لیے روحانیت‘ کے موضوع پر ایک عالمی سربراہ ملاقات میں شرکت کریں گی، جس کا انعقاد ماؤنٹ آبو میں پرجاپتا برہم کماری ایشوریہ وشو ودیالیہ کے ذریعہ کیا جا رہا ہے۔ اُسی دن، موصوفہ آدی گورَو سمان سماروہ میں بھی شرکت کریں گی، جس کا اہتمام مان گڑھ دھام، بانسواڑہ میں حکومت راجستھان کے ذریعہ کیا جا رہا ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:764
(Release ID: 2061234)
Visitor Counter : 43