وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

وزیر اعظم 2 اکتوبر کو جھارکھنڈ کا دورہ کریں گے


وزیر اعظم دھرتی آبا جن جاتیہ گرام اتکرش ابھیان کا آغاز کریں گے جس کی کل لاگت 79,150 کروڑ روپے ہے

وزیر اعظم 40 ایکلویہ اسکولوں کا افتتاح کریں گے اور 25 ایکلویہ اسکولوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے

پی ایم جن من کے تحت متعدد پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے

Posted On: 30 SEP 2024 2:39PM by PIB Delhi

وزیر اعظم نریندر مودی 2 اکتوبر 2024 کو جھارکھنڈ کا دورہ کریں گے۔ دوپہر 2 بجے کے قریب وہ ہزاری باغ، جھارکھنڈ میں 83,300 کروڑسے زائدکے مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح کریں گے۔

ملک بھر میں قبائلی برادریوں کی جامع اور ہمہ گیر ترقی کو یقینی بنانے کے اپنے عہد کے مطابق وزیر اعظم 79,150 کروڑ روپے سے زیادہ کے مجموعی اخراجات کے ساتھ دھرتی آبا جن جاتیہ گرام اتکرش ابھیان کا آغاز کریں گے۔ ابھیان تقریباً 63,000 گاوؤں کا احاطہ کرے گا جس سے 549 اضلاع اور 30 ​​ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 2,740 بلاکس کے 5 کروڑ سے زیادہ قبائلی لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ اس کا مقصد مختلف 17 وزارتوں اور حکومت ہند کے محکموں کے ذریعہ نافذ کردہ 25 مداخلتوں کے ذریعے سماجی بنیادی ڈھانچے، صحت، تعلیم، معاش میں اہم خلا کو پورا کرنا ہے۔

 

قبائلی برادریوں کے لیے تعلیمی بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کے لیے، وزیر اعظم 40 ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں(ای ایم آر ایس) کا افتتاح کریں گے اور 2,800 کروڑ روپے سے زیادہ کے25ای ایم آر ایس  کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیر اعظم 1360 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے پردھان منتری جنجاتی آدیواسی نیا مہا ابھیان (پی ایم-جن من) کے تحت متعدد پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس میں 1380 کلومیٹر سے زیادہ سڑک، 120 آنگن واڑی، 250 کثیر مقصدی مراکز اور 10 اسکول ہاسٹل شامل ہیں۔ مزید برآں، وہ پی ایم جن من کے تحت تاریخی کامیابیوں کی ایک سیریز کی نقاب کشائی بھی کریں گے، جس میں تقریباً 3,000 دیہاتوں میں 75,800 سے زیادہ خاص طور پر کمزور قبائلی گروہوں(پی وی ٹی جی) کے گھرانوں کو بجلی فراہم کرنا، 275 موبائل میڈیکل یونٹس کو فعال کرنا ، 500 آنگن باڑی مراکز  شروع کرنا ، 250 ون دھن وکاس کیندروں کا قیام اور 5,550 سے زیادہ پی وی ٹی جی گاؤں کو 'نل کے پانی'سے سیراب کرنا وغیرہ شامل ہیں ۔

*******

 

ش ح –م ح۔ ج  ۱  

U-NO.639



(Release ID: 2060282) Visitor Counter : 11