صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی پولیس سروس کے زیرتربیت عملے نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی

Posted On: 30 SEP 2024 2:06PM by PIB Delhi

انڈین پولیس سروس کے 76 آر آر (2023 بیچ) کے زیر تربیت  عملے کے ایک گروپ نے آج (30 ستمبر 2024) راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/AS5_2712J4S2.JPG

پروبیشنرز سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ مختلف آل انڈیا سروسز میں انڈین پولیس سروس کی اپنی ایک نمایاں  اہمیت ہے۔نظم و نسق نہ صرف حکمرانی کی بنیاد ہے، بلکہ  یہ جدید  ریاست   کی بھی اساس  ہے۔  آسان الفاظ میں  یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ کئی مقامات  اور بہت سے حالات میں وہ اہل وطن  کے لیے ریاست  کا چہرہ   ہوں گے اور ریاست  کےانتظامی مشینری کے ساتھ ان کا پہلا انٹرفیس ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/SK5_4437Y1ZG.JPG

صدر جمہوریہ نے کہا کہ چونکہ ہندوستان آنے والے برسوں میں نئی ​​بلندیوں کو سر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے،ایسے میں آئی پی ایس افسران کا کردار بہت زیادہ اہم ہو جاتا ہے۔ معاشی ترقی اور سماجی ترقی اسی وقت ممکن ہے،  جب  قانون کی بالادستی  برقرار ہو۔ امن و امان قائم  رکھنے، انصاف کو یقینی بنانے اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے بغیر ترقی  کا تصور ایک بے معنی اصطلاح بن جاتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/SK5_4396SV9I.JPG

صدرجمہوریہ  نے حالیہ برسوں میں خواتین آئی پی ایس افسران کی تعداد میں تیزی سے اضافہ کا ذکر کرتے ہوئے خوشی کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بڑھتی ہوئی تعداد پولیس عملے کے مجموعی کردار کو بہتر بنا سکتی ہے، پولیس اور کمیونٹی تعلقات کو بہتر بنا سکتی ہے اور قوم کے لیے بھی سودمند ثابت ہو گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/AS1_34048I50.JPG

صدرجمہوریہ  نے کہا کہ نظم و نسق کی بحالی، جرائم کی روک تھام اور سراغ لگانے کے ساتھ ساتھ پولیسنگ کے دیگر پہلوؤں نے ٹیکنالوجی کی ترقی سے استفادہ کیا ہے۔ تاہم، دوسرا پہلو یہ  بھی ہے کہ مجرموں اور دہشت گردوں نے بھی ٹیکنالوجی کا سہارا لیا ہے۔ جب دنیا بھر میں سائبر کرائمز اور سائبر وارفیئر میں اضافہ ہو رہا ہے، ایسی صورتحال میں آئی پی ایس افسران سے یہی  توقع کی جائے گی کہ وہ ٹیکنالوجی پر دسترس حاصل کریں گے  اور مجرموں سے ایک قدم آگے رہیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/SK5_4426O50I.JPG

صدر جمہوریہ نے کہا کہ آئی پی ایس افسران کے کندھوں پر بڑی ذمہ داریاں ڈالی گئی ہیں،  جو کبھی کبھی بہت زیادہ دباؤ کا باعث بھی بن سکتی ہیں۔  اس لیے انہیں اپنی ذہنی صحت کو کبھی نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ انہو نے زیرتربیت افسران سے کہا کہ یوگا، پرانایام اور آرام کی تکنیک کو اپنے معمول کا حصہ بنائیں۔ صدر جمہوریہ  نے انہیں یہ بھی یاد رکھنے کا مشورہ دیا کہ ’آئی پی ایس‘ میں ’ایس‘ کا مطلب خدمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ان کا یہ ایک لفظ سب  پر بھاری ہے ، جس کا مطلب ہے کہ ملک اور شہریوں کی  خدمت  کی جائے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/specificdocs/documents/2024/sep/doc2024930404701.pdf

***

ش ح۔ ک ا۔ م ش


(Release ID: 2060266) Visitor Counter : 35