صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

ہندوستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں جنرل اسمبلی کے صدر کی طرف سے’’اینٹی مائکروبیل مزاحمت پر ‘‘ بلائی گئی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں جراثیم کش مزاحمت کا مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا


مرکزی وزیر مملکت برائے صحت اور خاندانی بہبود، محترمہ انوپریہ پٹیل نےاے ایم آر کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون کی فوری ضرورت پر روشنی ڈالی

اے ایم آرعالمی صحت عامہ کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے جو جدید طب کے شعبے میں کئی دہائیوں کی ترقی کو نقصان پہنچا رہا ہے: محترمہ  انوپریا پٹیل

’’اے ایم آر کنٹرول کی حکمت عملیوں کو مختلف صحت کے پروگراموں میں ضم کرنے کی فوری ضرورت ہے جو وبائی امراض کی تیاری، صحت کے نظام کو مضبوط بنانے اور عالمی صحت کی کوریج پر مرکوز ہیں‘‘

Posted On: 27 SEP 2024 8:23AM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت برائے صحت اور خاندانی بہبود، محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) اینٹی مائکروبیل ریزسٹنس(اے ایم آر) پر اعلیٰ سطحی میٹنگ میں اپنی مداخلت کے دوران اے ایم آر کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون کی فوری ضرورت پر روشنی ڈالی۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ پٹیل نے اس بات پر زور دیا کہ "اے ایم آر عالمی صحت عامہ کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے جو جدید طب کے شعبے میں کئی دہائیوں کی ترقی کو نقصان پہنچا رہا ہے"۔ انہوں نے " اے ایم آر کنٹرول کی حکمت عملیوں کو مختلف صحت کے پروگراموں میں ضم کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا جو وبائی امراض کی تیاری، صحت کے نظام کو مضبوط بنانے اور عالمی صحت کی کوریج پرتوجہ مرکوز کرتی  ہے جس میں نگرانی کے بجائے وسائل کے استعمال کو روک تھام اور تخفیف پر زیادہ توجہ دی گئی ہے"۔

مرکزی وزیر نے اپریل 2017 میں اپنے قومی عملی منصوبے (این اے پی اے ایم آر) کے آغاز کے بعد سے اے ایم آر کا مقابلہ کرنے میں ہندوستان کی نمایاں پیشرفت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے انسانی اور جانوروں کے دونوں شعبوں میں نگرانی کے نیٹ ورکس کو بڑھانے میں ہونے والی پیشرفت پر بھی روشنی ڈالی، انہوں نے انسان اور جانوروں دونوں کے شعبے میں نگرانی کے نیٹ ورکس کو بڑھانے، انفیکشن کی روک تھام اور کنٹرول کو بہتر بنا کر اور انسانی اور جانوروں کی صحت کے شعبوں میں ذمہ دار اینٹی مائکروبیل کے استعمال کو فروغ دینے کے ذریعے ہسپتال سے حاصل کردہ انفیکشن کو کم کرنے میں ہونے والی پیش رفت پر بھی زور دیا۔ "صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کی جامع اور ملک گیر تربیت کے ذریعے انفیکشن کی روک تھام اور کنٹرول (آئی پی سی) کو مضبوط کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلین انڈیا مشن کے تحت پروگراموں کے ذریعے صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات میں صفائی، حفظان صحت اور انفیکشن کنٹرول کو بہتر بنایا گیا ہے۔

محترمہ پٹیل نے اجاگر کیا کہ "ملک میں صحت کی دیکھ بھال سے وابستہ انفیکشن(ایچ اے آئی) کی ایک ملک گیر منظم اور معیاری نگرانی شروع کی گئی ہے"۔ اینٹی مائکروبیلز کی نسخے پر مبنی فروخت کو یقینی بنانے کے لیے ضابطے موجود ہیں۔ جراثیم کش ادویات کے منصفانہ استعمال کو فروغ دینے کے لیے، علاج کے قومی رہنما خطوط کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے"، انہوں نے مزید کہا۔

یہ بتایا گیا ہےکہ ہندوستان نے غیر ضروری اینٹی بائیوٹک نسخوں کو کم کرنے اور بڑھتی ہوئی اے ایم آر سے نمٹنے کے لیے ایک اینٹی مائکروبیل اسٹیورڈ شپ (اے ایم ایس) پروگرام تیار کیا ہے۔ یہ پروگرام وسائل کی محدود ترتیبات کے لیے تیار کیا گیا ہے اور ملک کے بہت سے ہسپتالوں کے ذریعے اسے اپنایا جا رہا ہے۔

ہندوستان نے اپنے اپڈیٹ شدہ این اے پی- اے ایم آر2.0کے حصے کے بین شعبہ جاتی تعاون کو بھی ترجیح دی ہے، جس میں ہر شعبے کے لیے بجٹ شدہ  عملی منصوبہ اور اچھی طرح سے طے شدہ نگرانی اور تشخیص کے طریقہ کار شامل ہیں۔ ملک میں موجودہ "ایک صحت" کے فریم ورک کو اے ایم آر سے نمٹنے کے لیے انسانی، حیوانی اور ماحولیاتی شعبوں میں ہم آہنگی بڑھانے کے لیے استعمال کیا جانا ہے۔ اختراع کے علاوہ، ماحول پر اے ایم آر کے اثرات کو کم کرنے کے حل تلاش کرنے کے لیے آپریشنل تحقیق کو ترجیح دی گئی ہے۔

مرکزی وزیر نے اے ایم آر پر اعلیٰ سطحی وزارتی اعلامیہ کا مسودہ تیار کرنے میں اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے اپنے تبصرے کا اختتام کیا اور قومی اور عالمی کوششوں کے ذریعے اے ایم آر سے لڑنے کے ہندوستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ  ’’ہندوستان جامع شعبہ جاتی اور بین شعبہ جاتی کوششوں کے ذریعے اے ایم آر چیلنج سے نمٹنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ مل کر کام کرنے سے، ہم اے ایم آر سے لاحق خطرات کو کم کر سکتے ہیں اور دنیا بھر میں صحت عامہ کے مستقبل کی حفاظت کر سکتے ہیں۔‘‘

***********

ش ح۔ش ت۔ ج ا

 (U: 521)



(Release ID: 2059315) Visitor Counter : 10