نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

نائب صدر جمہوریہ  نے زور دے کر کہا کہ بھارت دنیا کی سب سے زیادہ خوشحال معیشت کے طور پر ابھرا ہے جس کی آنے والی دہائیوں تک 8فیصد ترقی کے امکانات ہیں


نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان عالمی سطح پر وقوع پذیر ہونے کی جگہ اور اتر پردیش سرگرمیوں سے بھرپور  ہے

لوکل سے گلوبل: ہندوستان کی اقتصادی ترقی کے عروج کو آگے بڑھارہا ہے: جناب دھنکھڑ

نائب صدر جمہوریہ نے اتر پردیش کی ‘اتم پردیش’ میں تبدیلی کی ستائش کی

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے نظریہ اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت کے درمیان تال میل ہندوستان کے ترقیاتی سفر کو 2047 تک وکست بھارت کی طرف بڑھا رہی ہے

نائب صدر جمہوریہ نے اترپردیش کے گریٹر نوئیڈا میں اترپردیش بین الاقوامی تجارتی شو کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاح کیا

Posted On: 25 SEP 2024 3:53PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ ہند جناب جگدیپ دھنکھڑ نے آج کہا کہ بھارت اب دنیا کی سب سے زیادہ ترقی پذیر معیشتوں میں سے ایک ہے اور عالمی سرمایہ کاری کے لیے ایک پسندیدہ مقام بن چکا ہے۔ آج گریٹر نوئیڈا میں منعقدہ اتر پردیش بین الاقوامی تجارتی شو 2024 کے دوسرے ایڈیشن میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئےجناب دھنکھڑ نے کہا کہ  ‘‘آج، بھارت تقریباً 4 ٹریلین ڈالر کی معیشت ہے جس میں آنے والی دہائیوں میں 8 فیصد ترقی کے امکانات ہیں۔ بھارت اب عالمی سطح پر ایک وقوع پذیر ہونے کی جگہ اور اتر پردیش، ریاست سرگرمیوں سے بھرپور ہے۔

ملک کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی تعریف کرتے ہوئے جناب دھنکھڑ نے سالانہ 8 نئے ہوائی اڈوں کے اضافے، میٹروریل نظام کی تیزی سے توسیع اور روزانہ 28 کلومیٹر ہائی وے کی تعمیر کا ذکر کیا۔ جناب دھنکھڑ نے وزیر اعظم مودی کی قیادت میں تشکیل پانے والے 12 نئے صنعتی علاقوں کی طرف اشارہ کیا، جو مینوفیکچرنگ کو فروغ دیں گے اور ہندوستان کو آرٹیفیشیل انٹلیجنس، الیکٹرک موبلٹی اور سیمی کنڈکٹرز جیسی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سے فائدہ اٹھانے کے لیے اہم مقام کے طور پر بھی فروغ دیں گے۔

نائب صدر جمہوریہ نے ہندوستان کے بنیادی ڈھانچے میں اہم پیشرفت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ‘‘ہمارے پاس اب دنیا کا دوسرا سب سے بڑا میٹرو نیٹ ورک ہے اور ہوائی اڈوں والے شہروں کی تعداد 70 سے بڑھ کر 140 ہو گئی ہے۔ ہندوستان دنیا بھر میں سب سے بڑا کنکٹیویٹی فراہم کرنے والا ملک ہے، جس میں 800 ملین براڈ بینڈ صارفین ہیں۔ انہوں نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے اثرات کو مزید اجاگر کیا، جس نے 170 ملین لوگوں کے لیے رہائش، 60 ملین کے لیے صحت کی کوریج اور 58 ملین چھوٹے کاروباروں کے لیے سالانہ قرضے فراہم کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ‘‘ڈیجیٹل مالیاتی لین دین کے معاملے میں بھی ہندوستان ہر ماہ 13 بلین لین دین کے ساتھ عالمی سطح پر سب سے اوپر ہے۔ مزید برآں، ہم دنیا کے تیسرے سب سے بڑے اسٹارٹ اپ ایکو نظام پر فخر کرتے ہیں، جس میں 117 یونیکونز اور دنیا میں تیسری سب سے بڑی قوت خریدار کا حامل ملک ہے۔’’

جناب دھنکھڑ نے سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کی اہمیت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ ‘‘یہ صنعت، جو ہماری ترقی کے لیے اہم ہے، 2026 تک  اس صنعت کے 55 بلین امریکی ڈالر سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔ مجھے کوئی شک نہیں کہ موجودہ صدی بھارت کی ہے۔’’

مزید برآں نائب صدر جمہوریہ نے ‘‘میک ان انڈیا’’ سے ‘‘تصور، ڈیزائن، اور میک ان انڈیا’’ تک بھارت کی نمایاں پیش رفت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اب اپنے تصوراتی ارتقاء میں مصروف ہے، دونوں کثیر ملکی کمپنیاں (ایم این سی) اور ہندوستانی کمپنیاں باہمی تال میل کا موقف اپنا رہی ہیں۔

جناب دھنکھڑ نے کہا کہ یہ پروگرام وزیر اعظم مودی کے ‘آتم نر بھر بھارت’ کے وژن سے پوری طرح مطابقت رکھتا ہے اور ‘لوکل سے گلوبل’ کے نعرے کو اپناتا ہے۔ ‘‘پہلےیہ نعرہ ‘‘ووکل فار لوکل’’ تھا اور اب ہم اسے ‘‘لوکل سے گلوبل’’ کے ساتھ اگلے درجے پر لے جارہے ہیں۔ ہندوستان کی ترقی مختلف شعبوں میں بالکل واضح ہے اور یہ تجارتی نمائش اس ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے صحیح مرکز کے طور پر کام کرتا ہے۔’’

جناب دھنکھڑ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے نظریہ اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی عمل آوری کے درمیان تال میل کے تحت اتر پردیش کی اتم پردیش میں تبدیلی کی ستائش کی۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ یہی تال میل 2047 تک ہندوستان کی تبدیلی کو وکست بھارت کی طرف بڑھا رہا ہے۔

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ کی ستائش کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ کس طرح اتر پردیش، جو کبھی چیلنجوں سے دوچار تھا، ترقی اور خوشحالی کی روشنی سے معمور ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ‘‘سرمایہ کاری کے لیے امن و امان سے زیادہ اہم کوئی چیز نہیں ہوتی ہے۔ امن و امان جمہوریت کی تصویر پیش کرتا ہے اور یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ امن و امان کی واضح تصویر پیش کرتے ہیں!

نائب صدر جمہوریہ نے تجارتی نمائش میں ویتنام کو شراکت دار ملک کے طور پر پیش کرنے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اور اسے ایک فطری شراکت دارکے طور پر بیان کیا جو دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور اقتصادی تبادلوں کو فروغ دے گا اور بین الاقوامی معاملات میں عالمی خطۂ جنوب کے لیے اہم کردار ادا کرنے کے عزم کو مضبوط کرے گا۔ نائب صدر جمہوریہ نے کہاکہ ‘‘ویتنام کی 435 بلین ڈالر کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) نہایت متاثر کن ہے اور ہم اس کی غیر معمولی مصنوعات اور جدید مینوفیکچرنگ کے طور طریقوں کو دیکھنے کے منتظر ہیں۔’’

جناب دھنکھڑ نے کہاکہ ‘‘ملک بھر میں اس غیر معمولی اقتصادی ترقی اور بنیادی ڈھانچے کی بے مثال پیش رفت میں سب سے بڑی ریاست اترپردیش چند سال پہلے کے منظر نامے کے برعکس ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے۔’’  نائب صدر جمہوریہ نے یقین ظاہر کیا کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی قابل قیادت میں اتر پردیش 2027 تک ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بننے کے اپنے ہدف کو حاصل کر لے گا، جو ہندوستان کے 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت کے طور پر ابھرنے میں اہم کردار ہوگا۔

اپنے وسیع تر وسائل، بڑھتی ہوئی آبادی اور جغرافیائی اعتبار سے اہم محل وقوع کے ساتھ، اتر پردیش ہندوستان کی اقتصادی رفتار کو آگے بڑھانے والے ترقی کے انجن کے طور پر ابھر رہا ہے۔ نائب صدر نے کہا کہ ‘‘اتر پردیش اب سستی اور کاہلی کے ساتھ کام کرنے والی ریاست نہیں ہے بلکہ یہ اب ایک ایسی ریاست ہے جو اپنی طاقتوں جیسے زرخیز زمین، نوجوان افرادی قوت، مذہبی سیاحت اور بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای)  کے متحرک ایکو نظام کا فائدہ اٹھا رہی ہے۔

ماضی کو یاد کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہاکہ ‘‘ایک دہائی پہلے ہماری معیشت لڑکھڑا رہی تھی اور قوم کا مزاج متزلزل تھا، لیکن پچھلی دہائی کے دوران ملک میں بے مثال اور غیر معمولی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔

آخر میں نائب صدر جمہوریہ نے اجتماعی کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ‘‘خواتین و حضرات! جیسے جیسے ہم آگے بڑھ رہے ہیں، ہم اترپردیش کے لیے ایک نئی صبح کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ ایک ایسا مستقبل جہاں ہمارا ملک تجارت، اختراعات اور ثقافتی ورثے میں عالمی رہنما کے طور پر کھڑا ہے۔ ’’

نائب صدر جمہوریہ نے احاطے میں تجارتی نمائش کا بھی معائنہ کیا۔

اس موقع پر اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ، بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں ،حکومت ہند کے مرکزی وزیر  جناب جیتن رام مانجھی، اترپردیش سرکار کے صنعتی ترقی، برآمددات کو فروغ دینے، غیر مقیم بھارتیوں اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے محکمے کے وزیر جناب نند گوپال گپتا ‘نندی’، ایم ایس ایم ای، کھادی اور گاؤں کی صنعت، ریشم کی صنعت، ہینڈلوم اور ٹیکسٹائل کے ریاستی وزیر جناب راکیش سچن اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔

صدر جمہوریہ کی تقریر کا مکمل متن یہاں پڑھیں: https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2058592

***********

ش ح – م ع – ول

U. No.432



(Release ID: 2058687) Visitor Counter : 21