نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سیوا سے سیکھیں پروگرام نوجوانوں کو بااختیار بنائے جانے اور کمیونٹی میں ہمدردی اور خدمت کے  جذبے کو فروغ دے  رہا ہے


مائی بھارت  کی ’’ سیوا سے سیکھیں ‘‘  پہل  24 ریاستوں میں  پر زور  طریقے سے جاری ہے ؛ 1700 سے زیادہ مائی بھارت  رضاکار 319 اسپتالوں میں  حفظانِ صحت  سے متعلق خدمات میں مدد کر رہے ہیں

 ’’ ہمارے نوجوان  مائی بھارت رضاکار ’’ سیوا سے سیکھیں  ‘‘ پروگرام  کے ذریعے، ملک کی بہتری  میں  تعاون کرتے ہوئے   غیرمعمولی تجربات  حاصل کر رہے ہیں  ‘‘ - ڈاکٹر منسوکھ مانڈویا

Posted On: 25 SEP 2024 2:54PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت کے نو جوانوں کے امور   سے متعلق محکمے  نے  ایک اہم اقدام کے  طور پر مائی بھارت پہل کے تحت ’’ سیو اسے سیکھیں پروگرام کا آغاز کیا تاکہ نوجوانوں کو  اس میں شامل کرتے ہوئے  حفظانِ صحت  سے متعلق خدمات کو  فروغ دیا جا سکے  ۔ 17 ستمبر  ، 2024 ء کو شروع کی گئی   اس قومی رضاکارانہ پہل کا مقصد  ، نوجوانوں کو عملی تجربات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اسپتالوں میں مریضوں کو ضروری مدد فراہم کرنا ہے۔

(چھتیس گڑھ)

پروگرام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے،  نوجوانوں کے امور اور کھیلوں اور محنت و روزگار  کے مرکزی  وزیر   ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے کہا کہ ’’  یہ پروگرام ہمارے  اس عزم کی مثال ہے کہ ہم سیوا کے  جذبے کو فروغ دیتے ہوئے  ،   پورے ملک میں  مریضوں کی ضروریات کو پورا کر رہے ہیں۔ اس پروگرام کے ذریعے ہمارے نوجوان  مائی بھارت رضاکار    ، ملک کی   خدمت کی خاطر تعاون کرتے ہوئے  غیر معمولی تجربات  حاصل کر رہے ہیں۔ ‘‘

 

(راجستھان)

 

پروگرام کے تحت، مائی بھارت رضاکاروں کو 700 مقامات پر تعینات کیا جا رہا ہے، جن میں سرکاری اسپتال اور پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (پی ایم – جے اے وائی) کے تحت شامل اسپتال بھی شامل ہیں۔  ہر اسپتال میں 10 سے 20 رضاکاروں کے ساتھ  ، اس اقدام کا مقصد نہ صرف مریضوں کی خدمات کو بہتر بنانا  بلکہ آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی – پی ایم جے اے وائی ) کے بارے میں  بیداری پیدا کرنا بھی ہے۔ رضاکار  ، مریضوں کو بنیادی صحت کی خدمات تک رسائی دینے، آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ (او  پی ڈی ) کاؤنٹرز چلانے، معلوماتی ڈیسک چلانے اور پی ایم   - جے اے وائی   دستاویزات میں معاونت کرنے جیسے مختلف کاموں میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

(گجرات)

’’ سیوا سے سیکھیں ‘‘  پروگرام   نے  اپنے آغاز کے بعد تیزی سے پیشرفت کی ہے، جس میں 861 اسپتال پہلے ہی  مائی بھارت  پورٹل پر شامل ہو چکے ہیں۔ ان سہولیات نے 304  سیکھنے کے تجرباتی پروگرامز اور  2649 رضاکارانہ مواقع فراہم کیے ہیں۔

اس وقت 1732 رضاکار  ، 24 ریاستوں اور  مرکزکے زیر انتظام علاقوں علاقوں کے 319 اسپتالوں میں سرگرم  عمل ہیں۔ گجرات  ، اس سلسلے میں سب سے آگے ہے، جہاں 33 اسپتالوں میں 273 رضاکار تعینات ہیں ۔  اس کے بعد راجستھان، ہریانہ، تمل ناڈو اور اتر پردیش میں رضاکار صحت کی اہم خدمات میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔

(اڈیشہ)

 

نوجوانوں کو  اس  طرح کے  اہم کاموں میں شامل کر کے،  ’’ سیوا سے سیکھیں ‘‘  پروگرام سے  ، سیوا اور ذمہ داری کے  جذبے کو فروغ ملنے کی امید ہے۔ اس کا مقصد  پی ایم – جے اے وائی  خدمات کو بھی بڑھاوا دینا ہے ۔  اس طرح کمزور طبقات کے لئے صحت کی خدمات کی رسائی کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔ اس اقدام کی کامیابی کے دور رس اثرات  مرتب ہوں گے، جو سماجی طور پر ذمہ دار رہنماؤں کی نئی نسل کو فروغ  دینے میں مدد  فراہم کریں گے اور عوامی خدمت کی اہمیت کو تقویت دیں گے۔

جیسے جیسے  مائی بھارت   کی  رسائی  میں اضافہ ہو رہا ہے اور  ’’ سیوا سے سیکھیں ‘‘  پروگرام آگے بڑھ رہا ہے، یہ اقدام  پورے بھارت میں صحت  سے متعلق خدمات  میں مدد  فراہم کرنے اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے میں ایک  بڑی تبدیلی   لانے میں اہم کردار کر رہا ہے ۔ ‘‘ 

............

) ش ح – ا ع خ   -  ع ا )

U.No. 427


(Release ID: 2058600) Visitor Counter : 38