وزارت اطلاعات ونشریات
ہندوستان میں اینیمی اور منگا کلچر اور تخلیق کار معیشت کو زبردست فروغ
Posted On:
24 SEP 2024 5:36PM by PIB Delhi
وزارت اطلاعات و نشریات اور میڈیا اینڈ انٹرٹینمنٹ ایسوسی ایشن آف انڈیا نے ویوز اینیمی اور منگا مقابلہ شروع کیا
طلباء اور پیشہ ور افراد کے درمیان صحت مند مسابقت کو فروغ دینے اور عالمی سطح پر ہندوستانی ہنر کو بلند کرنے کے لیے مقابلے: سکریٹری، آئی اینڈ بی وزارت، جناب سنجے جاجو
ہندوستان میں اینیمی اور منگا کلچر کو فروغ دینے کے لیے ایک تاریخی پہل میں اطلاعات اور نشریات کی وزارت نے میڈیا اینڈ انٹرٹینمنٹ ایسوسی ایشن آف انڈیا (ایم ای اے آئی) کے ساتھ مل کر ویوز اینیمی (WAVES Anime )اور منگا (Manga )کنٹیسٹ کا باضابطہ آغاز کیا۔ یہ اختراعی مقابلہ ‘ کرئیٹ ان انڈیا چیلنج (Create in India Challenge )کا حصہ ہے، جس کا مقصد مقامی ٹیلنٹ کو پروان چڑھانا اور ہندوستانی سامعین میں جاپانی منگا اور اینیمی میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کا فائدہ حاصل کرنا ہے۔
اطلاعات و نشریات، ریلویز، اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے 22 اگست 2024 کو نئی دہلی میں‘ کرئیٹ ان انڈیا چیلنج- سیزن ون’ کی نقاب کشائی کی۔ یہ چیلنج آئندہ ‘ویوز’ سربراہی اجلاس کے پیش خیمہ کے طور پر کام کرتا ہے۔ 78 ویں یوم آزادی کے خطاب کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کے‘‘ڈیزائن ان انڈیا، ڈیزائن فار دی ورلڈ’’ کے وژن کے مطابق ہے۔
ڈبلیو ایم کے بارے میں!
ڈبلیو اے ایم ! ہندوستانی تخلیق کاروں کے لیے مقامی اور بین الاقوامی ناظرین کے لیے مقبول جاپانی آرٹ اسٹائلز کے مقامی ورژن تیار کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔ عالمی شناخت کے مواقع فراہم کرنے کے لئے مکمل مارکیٹنگ امداد کی خاطر،مقابلہ کا مقصد منگا اور اینیمی میں تخلیقی اظہار کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم قائم کرنا ہے۔
ڈبلیو اے ایم !تین زمروں کی خصوصیات ہیں، ہر ایک تخلیقی اظہار کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم پیش کرتا ہے:
1. ورٹیکل شرکت
2.منگا (جاپانی طرز کی مزاحیہ) - طلباء اور پیشہ ورانہ زمرے کے لیے انفرادی شرکت
3.ویب ٹون (ڈجیٹل میڈیم کے لیے ورٹیکل کامکس) - طالب علم اور پیشہ ورانہ زمرے کے لیے انفرادی شرکت
4.اینیمی (جاپانی طرز کی حرکت پذیری) - ٹیم (4 افراد تک) طلباء اور پیشہ ورانہ زمرہ کے لیے شرکت
2.فارمیٹ اور ڈیلیوری - موقع پر اسکرپٹ فراہم کی گئی۔ شرکاء کو تیار کرنے کے لئے :
1.منگا (طالب علم، انفرادی) - 2 صفحات کا منگا جس میں کم از کم 4 پینل ہوں گے، انکنڈ رنگ (فزیکل/ ڈجیٹل)
2.منگا (پیشہ ورانہ، انفرادی) - 2 صفحات کا منگا جس میں ہرایک پینل میں کم از کم4، سیاہی اور رنگ (فزیکل/ ڈجیٹل)
3.ویب ٹون (طالب علم، انفرادی): سیاہی اور رنگ کے ساتھ 7 پینل
4.ویب ٹون (پیشہ ورانہ، انفرادی): سیاہی اور رنگ کے ساتھ 10 پینل
5.اینیمی (طالب علم، ٹیمیں) - فراہم کردہ اسکرپٹ کے مطابق اینیمی کے 10 سیکنڈز
6.اینیمی (پیشہ ورانہ، ٹیمیں) - فراہم کردہ اسکرپٹ کے مطابق اینیمی کے 15 سیکنڈز
مقابلہ کی ساخت اور نظام الاوقات
طلباء اور پیشہ ور افراد کے لیے الگ الگ زمرے کے ساتھ شرکاء انفرادی طور پر یا ٹیموں میں (4 افراد تک) مقابلہ کر سکتے ہیں ۔ ایونٹ کی تشکیل دو سطحوں پر کی گئی ہے: گیارہ شہروں میں ریاستی سطح کے مقابلے اور قومی سطح کا ایک فائنل۔
ہر ریاستی سطح کا ایونٹ صبح 9:00 بجے رجسٹریشن کے ساتھ شروع ہوتا ہے، اس کے بعد صبح 9:30 بجے استقبالیہ اور بریفنگ سیشن ہوتا ہے، مقابلہ صبح 10:00 بجے سے شام 6:00 بجے تک ہوتا ہے، جس میں ایک ہلچل مچانے والی ایکسپو اور جاب فیئر شامل ہوتا ہے، اور جو صنعت کے مواقع کے ساتھ شرکاء کو جوڑتا ہے۔ دن کا اختتام شام 6:00 بجے سے ایک جشن کے ساتھ اختتام رات 8:00 بجے کاس پلے مقابلے، میوزیکل پرفارمنس، وائس ایکٹنگ سیشنز اور دلچسپ تحفائف جیسی سرگرمیوں کے ساتھ ہوتا ہے۔
ڈبلیو اے ایم کے لیے اہم تاریخیں اور مقامات!
• ڈبلیو اے ایم! بنگلور: 27 اکتوبر 2024
• ڈبلیو اے ایم! چنئی: 10 نومبر 2024
• ڈبلیو اے ایم! کوہیما: 22 نومبر 2024
•! کولکاتہ: 24 نومبر 2024
• ڈبلیو اے ایم! بھونیشور: 26 نومبر 2024
• ڈبلیو اے ایم! وارانسی: 28 نومبر 2024
• ڈبلیو اے ایم! دہلی: 30 نومبر 2024
• ڈبلیو اے ایم! ممبئی: 15 دسمبر، 2024
• ڈبلیو اے ایم! احمد آباد: 17 دسمبر 2024
• ڈبلیو اے ایم! ناگپور: 19 دسمبر 2024
• ڈبلیو اے ایم! حیدرآباد: 21 دسمبر، 2024
رجسٹریشن ڈبلیو اے ایم پر کھلا ہے! ویب سائٹ www.meai.in/wam اور شرکت تمام زمروں کے لیے مفت ہے۔
ڈبلیو اے ایم ! فائنل 5 سے 9 فروری 2025 تک ویوز سمٹ کے ایک حصے کے طور پر دہلی کے بھارت منڈپم میں ہوگا۔ جیتنے والوں کو اینیمی جاپان اور اسی طرح کے بین الاقوامی پروگراموں کے لیے تمام اخراجات کے ساتھ ادائیگی کی جانے والی ٹرپ ملے گی، جس کی حمایت وزارت اطلاعات و نشریات کے ذریعے کی جائے گی۔
ویب ٹونم اینیمی اور منگا
ہندوستان اور دنیا میں ویب ٹون، اینیمی اور منگا کی بے پناہ صلاحیتوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سکریٹری جناب سنجے جاجو نے کہا کہ‘‘اپنی بھرپور کہانی سنانے، تخلیقی انداز اور متحرک فنکارانہ صلاحیتوں کے ساتھ ڈبلیو اے ایم ! ہندوستانیوں کو عالمی سطح تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ عالمی سطح پر ٹیلنٹ، نئی نسل کو دلیری سے خواب دیکھنے اور تخلیقی صلاحیتوں کے عالمی ٹیپسٹری سے گہرائی سے جڑنے کے لیے اس طرح کی تخلیقی کہانیوں کے لیے ہندوستانی صارفین کی اعلیٰ مانگ کو پورا کرنے میں بھی مضمر ہے۔ڈبلیو اے ایم کے بارے میں بات کر تے ہیں! 10 ریاستوں میں ورٹیکل مقابلہ پر جناب جاجو نے کہا کہ‘‘اس سے طلباء اور پیشہ ور افراد کے درمیان صحت مند مسابقت پیدا ہوگی، جدت طرازی اور مہارت کی ترقی کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ ان کے ٹیلنٹ کو ظاہر کرنے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرکے، ہم عمدگی کی حوصلہ افزائی کر سکتے ہیں اور صنعت میں ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کی مؤثر طریقے سے شناخت کر سکتے ہیں۔’’
میڈیا اینڈ انٹرٹینمنٹ ایسوسی ایشن آف انڈیا (ایم ای اے) کے سکریٹری جناب انکر بھسین نے مزید کہا‘‘ ڈبلیو اے ایم کا آغاز! ہندوستان میں اینیمی اور منگا کی متحرک ثقافت کو سامنے لانے میں ایک اہم ا قدام ہے۔ باصلاحیت تخلیق کاروں کو اپنے کام کی نمائش اور عالمی ناظرین تک پہنچنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرکے، ہم نہ صرف تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دے رہے ہیں بلکہ‘کرئیٹ ان انڈیا’ وژن کو بھی تقویت دے رہے ہیں۔ یہ اقدام مقامی ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے اور ملک میں اے وی جی سی-ایکس آر اور میڈیا کے شعبوں کے لیے ایک فروغ پذیر ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے لیے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
***
(ش ح۔ ظ ا۔ اش ق)
(Release ID: 2058340)
Visitor Counter : 41