صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب پرتاپ راؤ جادھو نے ہندوستان کے نوجوانوں کی صحت اور بہبود کے تحفظ کے لیے ’’تمباکو سے پاک نوجوان مہم 2.0‘‘ کا آغاز کیا


بھارت میں ہر سال تقریباً 13 لاکھ لوگ تمباکو کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ تمباکو نوجوانوں میں ایک فیشن اسٹیٹمنٹ بن گیا ہے لیکن یہ کینسر جیسی خطرناک بیماری کا باعث بن سکتا ہے:جناب پرتاپ راؤ جادھو

’’قوم کی ترقی کا اس کی نوجوان آبادی کی صحت سے گہرا تعلق ہے‘‘

نامور ہستیوں، کھلاڑیوں اور متاثر کن افراد جیسے اپارشکتی کھرانہ، منو بھاکر، نودیپ سنگھ، انکیت بیّن پوریا، گورو چودھری اور جانہوی سنگھ نے حاضرین سے خطاب کیا اور بصیرت افروز خیالات کا اظہار کیا

Posted On: 24 SEP 2024 3:27PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب پرتاپ راؤ جادھو نے آج یہاں لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج میں منعقدہ ایک ہائبرڈ پروگرام میں ٹوبیکوفری  یوتھ کمپین یعنی ’تمباکو سے پاک نوجوان مہم 2.0 ‘کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز کیا۔ انہوں نے ورچوئل طریقے پر ہندوستان بھر کے طبی اداروں میں تمباکو کی روک تھام کے مراکز کا بھی افتتاح کیا۔ مہم کا مقصد نوجوانوں کی صحت اور تندرستی کو تمباکو کے مضر اثرات سے بچانا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب پرتاپ راؤ جادھو نے کہا کہ ’’ہر سال ہندوستان میں تمباکو کی وجہ سے تقریباً 13 لاکھ افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں‘‘۔ انہوں نے خبردار کیا کہ تمباکو نوجوانوں میں ایک فیشن اسٹیٹمنٹ بن چکا ہے لیکن یہ کینسر جیسی خطرناک بیماری کا باعث بن سکتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UKU4.jpg

نوجوانوں کو، تمباکو کے استعمال پر اپنی صحت کو ترجیح دینے کی ترغیب دیتے ہوئے، جناب  جادھو نے کہا کہ ’’اچھی صحت کا تعلق اپنی ذات کے ساتھ ساتھ  اپنے قریبی لوگوں  کی خوشی سے بھی ہے‘‘۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ قوم کی ترقی کا اس کی نوجوان آبادی کی صحت سے گہرا تعلق ہے اور ہر ایک پر زور دیا کہ وہ تمباکو کے خلاف مزاحمت اور اسے چھوڑنے کا عہد کریں۔ انہوں نے بزرگوں پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کی ذمہ داری لیں کہ نوجوان تمباکو کے استعمال کی لت کا شکار نہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس سال کی 60 روزہ مہم پانچ اہم شعبوں کو ترجیح دیتی ہے:

  1. تمباکو کے خطرات کے بارے میں عوامی بیداری میں اضافہ، خاص طور پر نوجوانوں اور دیہی برادریوں میں؛
  2. اسکولوں اور کالجوں کو تمباکو سے پاک رکھنے کے لیے تمباکو سے پاک تعلیمی اداروں (ٹی او ایف ای آئی) کے لیے نظر ثانی شدہ رہنما اصولوں کی تعمیل کو بہتر بنانا؛
  3. تمباکو کنٹرول قوانین کے نفاذ کو مضبوط بنانا، خاص طور پر سی او ٹی پی اے2003 اور پروہی بیشن آف الیکٹرانک سگریٹ ایکٹ(پی ای سی اے)  2019 کو، تاکہ نوجوانوں کی تمباکو تک رسائی کو محدود کیا جا سکے۔
  4. تمباکو سے پاک گاؤوں کو فروغ دینا، جہاں کمیونٹیز تمباکو کو ختم کرنے اور صحت مند ماحول پیدا کرنے کے لیے مل جل کر کام کریں۔ اور
  5. سوشل میڈیا کی رسائی کو بڑھانا، ڈیجیٹل پلیٹ فارموں کا استعمال کرتے ہوئے تمباکو کے نقصانات اور نوجوانوں تک، اسے چھوڑنے کے فوائد کے بارے میں مضبوط پیغامات پہنچانا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00283QO.jpg

تمام شرکاء نے تمباکو سے پاک رہنے کا عہد’تمباکو  کو نا کہیں‘ لیا، جس کے بعد طلباء اور مشہور شخصیات پر مشتمل ایک فوٹو سیشن ہوا۔ نامور ہستیوں، کھلاڑیوں اور متاثر کن افراد جیسے اپارشکتی کھرانہ، منو بھاکر، نودیپ سنگھ، انکت بیّن پوریا، گورو چودھری اور جانہوی سنگھ نے  حاضرین سے خطاب کیا اور بصیرت افروز خیالات کا اظہار کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0037DZ8.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004Q08R.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005NZQ7.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006VEWT.jpg

اس تقریب میں ڈبلیو ایچ او کی جانب سے تمام اسکولوں میں جاری کی جانے والی ایک تعلیمی ویڈیو کا اجراء بھی ہوا، جس میں نوجوان طلباء کو تمباکو کے استعمال کے مضر اثرات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر تین اہم رہنما خطوط- ہیلتھ ورکرز گائیڈ، تمباکو سے پاک گاؤوں کے لیے ایس او پیز اور تمباکو کنٹرول قوانین 2024 کے موثر نفاذ کی خاطر  قانون نافذ کرنے والوں کے لیے رہنما خطوط کا اجراء کیا گیا۔ وائس آف ٹوبیکو وکٹمز (وی او ٹی وی) کی طرف سے ایک ٹیسٹی مونیل ویڈیو بھی اس موقع پر  چلائی گئی، جس میں  کینسر سے بچ جانے والوں کا ایک گروپ، تمباکو کے استعمال کی وجہ سے ہوئے کینسر سے لڑنے کے اپنے تجربے کا اشتراک کر رہا ہے۔ مہم کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے دو مشہور بائیک گروپس - ہارلے اونرز گروپ اور دہلی بائیکرز بریک فاسٹ رن کی ایک بائیک ریلی کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007F0NA.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00811MT.jpg

تقریب کا اختتام مرکزی وزارت صحت کے عہدیداروں کی اس درخواست کے ساتھ ہوا جس میں تمام فریقوں پر زور دیا گیا کہ وہ اس کے سوشل میڈیا چینلز کو فالو  کرتے ہوئے اس مہم میں فعال طور پر شامل رہیں۔ وزارت نے مہم کی سرگرمیوں میں حصہ لے کر اور اس کی پیشرفت کے بارے میں اپ ڈیٹس کا اشتراک کرکے، پیغام کو وسعت دینے اور ملک بھر میں وسیع تر سامعین تک پہنچنے میں مدد کرتے ہوئے ہر ایک کی حوصلہ افزائی کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009LKMT.jpg

پس منظر:

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے گزشتہ سال 31 مئی 2023 کو تمباکو کے عالمی دن کے موقع پر پہلی تمباکو سے پاک نوجوان مہم شروع کی تھی۔ یہ مہم چار اہم حکمت عملیوں یعنی تمباکو کے خطرات کے بارے میں عوامی بیداری میں اضافہ کرنا، تمباکو سے پاک تعلیمی اداروں (ٹی او ایف ای آئی) کے قیام کو فروغ دینا، سگریٹ اور دیگر تمباکو مصنوعات کے ایکٹ (سی او ٹی پی اے)2023 کے نفاذ کو مضبوط بنانا اور تمباکو سے پاک گاؤں کی تخلیق، کے گرد مرکوز تھی ۔ یہ مہم ایک بڑی کامیابی تھی، جس میں 1,42,184 سے زیادہ تعلیمی اداروں اور 12,000 سے زیادہ گاؤوں کو تمباکو سے پاک قرار دیا گیا تھا۔ مزید برآں،  سی او ٹی پی اے2003 کو سختی سے نافذ کیا گیا اور متعدد چالان کیے گئے۔

اس کامیابی کی بنیاد پر، اس سال وزارت نے تمباکو سے پاک نوجوان مہم 2.0 کا آغاز کیا جس کا مقصد نوجوانوں کو تمباکو کے استعمال کے خلاف مزاحمت یا اسے چھوڑنے کی ترغیب دینا ہے۔ یہ مہم 60 دن تک جاری رہے گی۔ یہ مہم تعلیمی مواد کی پیشکش، نفاذ کی مہم اور آئی ای سی سرگرمیوں جیسے اقدامات کو فروغ دینے اور تمباکو سے پاک گاؤں اور تعلیمی اداروں کے قیام پر توجہ مرکوز کرے گی تاکہ ہندوستان بھر کے نوجوانوں میں تمباکو سے پاک طرز زندگی کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

تمباکو سے پاک نوجوان مہم 2.0 سات وزارتوں یعنی وزارت تعلیم، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی، وزارت اطلاعات و نشریات، وزارت پنچایتی راج، دیہی ترقی کی وزارت، نوجوانوں اور کھیلوں کے امور کی وزارت اور قبائلی امور کی وزارت کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والی اکائیوں کے درمیان شراکت داری اور ہم آہنگی کے ذریعے ’ ہول آف گورنمنٹ ‘ کے نقطہ نظر پر بھی زور دیتی ہے ۔

مہم کے آغاز کی تقریب میں 500 سے زیادہ لوگوں نے ذاتی طور پر شرکت کی اور بہت سے شرکاء آن لائن شامل ہوئے۔ جناب اپوروا چندرا، مرکزی صحت سکریٹری؛ محترمہ پونیا سلیلا سریواستو، آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی، ایم او ایچ ایف ڈبلیو؛ ڈاکٹر اتل گوئل، ڈائرکٹر جنرل آف ہیلتھ سروسز، محترمہ وی ہیکالی زیمومی، ایڈیشنل سیکرٹری، ایم او ایچ ایف ڈبلیو؛ ڈاکٹر سریتا بیری، ڈائریکٹر لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج؛ ڈاکٹر روڈریکو آفرین، ہندوستان میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندے، ایم او ایچ ایف ڈبلیو کے سینئر حکام، مشہور شخصیات، متاثر کن افراد اور دیگر  افراد بھی تقریب میں شامل ہوئے۔ قریبی تمباکو سے پاک تعلیمی اداروں (ٹی او ایف ا ی آئی) کے 300 سے زیادہ اسکولی طلباء، مائی بھارت پہل کے این ایس ایس  رضاکاروں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے نمائندوں نے بھی اس تقریب میں حصہ لیا۔

تقریب کے لیے لنک:  https://youtube.com/live/aosbWe7eNOY?feature=share

تمباکو کو الوداع کہنے کے لیے حلف کا لنک: https://pledge.mygov.in/say-no-to-tobacco

************

ش ح۔   م م۔ را

U-377


(Release ID: 2058268) Visitor Counter : 42