امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
مرکز نے موبائل اور الیکٹرانکس شعبے میں ریپیر ایبلٹی( مرمت) انڈیکس پر فریم ورک بنانے کے لیے کمیٹی تشکیل دی
کمیٹی صارفین کو بااختیار بنانے اور ٹیک صنعت میں پائیدار طریقوں کو فروغ دینے کے لیے مرمت کے اشاریے کے لیے مضبوط فریم ورک کی سفارش کرے گی
Posted On:
24 SEP 2024 3:14PM by PIB Delhi
حکومت ہند کےصارفین کے امور کے محکمے (ڈی او سی اے) نے ڈی او سی اے کے ایڈیشنل سکریٹری جناب بھرت کھیڑا کی سربراہی میں ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے تاکہ مرمت کے اشاریہ کے لیے ایک مضبوط فریم ورک کی سفارش کی جائے اور صارفین کو بااختیار بنایا جائے اور ٹیک انڈسٹری میں پائیدار طریقوں کو فروغ دیا جائے۔ مرمت کے اشاریے تیار کرکے، ڈی او سی اے صارفین کو ان کی مصنوعات کی مرمت کی معلومات کی زیادہ شفافیت فراہم کرنے اور ایک زیادہ پائیدار ٹیکنالوجی کی صنعت کو فروغ دینے کی کوشش کرتا ہے۔
صارفین کے حقوق اور پائیداری کو فروغ دینے کی طرف ایک اہم قدم کے طور پر، 29 اگست 2024 کو موبائل اور الیکٹرانکس کے شعبے میں مرمت کے حق پر قومی ورکشاپ نے صنعت کے اسٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کیا ہے تاکہ مرمت کے اشاریہ کے اجزاء کا جائزہ لینے کے لیے فریم ورک کے لحاظ سے اتفاق رائے قائم کیا جا سکے جس سے مصنوعات کے ڈیزائن میں لمبی عمر کو فروغ دینا، اور مصنوعات کے بند ہونے کے بعد بھی مرمت کی معلومات تک رسائی کے ساتھ ساتھ اسپیئر پارٹس کی دستیابی کو جمہوری بنانا آسان ہو سکے۔
یہ سمجھا جاتا ہے کہ موبائل اور الیکٹرانکس کی سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی مانگ اور کم ترین عمر ہے۔ ورکشاپ میں بحث کے دوران، اس بات کو بڑے پیمانے پر قبول کیا گیا کہ مرمت کے اشاریے پر فریم ورک کا مقصد صارفین کو مصنوعات کی مرمت کے بارے میں ضروری معلومات فراہم کرنا ہے اور اس کے علاوہ اسپیئر پارٹس تک بغیر کسی رکاوٹ کے رسائی سے باخبر خریداری کے فیصلے ممکن ہو سکیں گے۔
مرمت کے اشاریے ایک صارف پر مرکوز اشاریہ ہوگا جو صارفین کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ اس کی مرمت کی اہلیت کی بنیاد پر مصنوعات سے متعلق فیصلہ لے سکیں۔ مزید یہ کہ مرمت کی اہلیت کا اندازہ کیسے لگایا جاتا ہےاس بات کو یہ معیاری بنا سکتا ہے، جس سے صارفین کے لیے ریپیر ایبلٹی انڈیکسنگ کی بنیاد پر مصنوعات کا موازنہ کرنا آسان ہو جاتا ہے اس طرح موبائل اور الیکٹرانکس مصنوعات میں باخبر انتخاب کا ایک ماحولیاتی نظام تشکیل پاتا ہے۔
مرمت کی اہلیت کے جائزے کو معیاری بنا کر، انڈیکس ایک ایسا ماحولیاتی نظام بنائے گا جہاں صارفین آسانی سے مصنوعات کا موازنہ کر سکتے ہیں اور ایسے اختیارات کا انتخاب کر سکتے ہیں جو مصنوعات کے مناسب استعمال اور پائیداری کے اخلاق سے ہم آہنگ ہوں۔ اس طرح، مرمت کو فعال کرنے سے نہ صرف سستی مرمت کے اختیارات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا بلکہ مصنوعات کی مرمت کے لیے معلوماتی خلا کو ختم کرکے صارفین کے اطمینان کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔
مرمت کے ماحولیاتی نظام کے اہم اجزاء میں یہ شامل ہیں:
- مرمت کی جامع معلومات: مرمت کے دستورالعمل/ڈی آئی وائیز، تشخیص، اور ضروری آلات اور اجزاء کی فہرست تک رسائی۔
- قابل رسائی اسپیئر پارٹس: اسپیئر پارٹس کی آسانی سے شناخت اور بروقت ترسیل۔
- سستی ٹولز: صارفین کے لیے سستے، وسیع پیمانے پر دستیاب اور محفوظ ٹولز۔
- ماڈیولر ڈیزائن: کلیدی اجزاء جو آزادانہ رسائی اور ماڈیولرٹی کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔
- اقتصادی فزیبلٹی: اس بات کو یقینی بنانا کہ مرمت کے اجزاء اور مزدوری کی لاگت صارفین کے لیے قابل برداشت ہو۔
مندرجہ بالا ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کمیٹی سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ پالیسیوں/قواعد/رہنما خطوط کے لیے فریم ورک کو فعال کرنے کی سفارش کرے گی جو موبائل اور الیکٹرانکس کے شعبے میں موجود ریگولیٹری دفعات کے ساتھ ریپیر ایبلٹی انڈیکس کے انضمام کی حمایت کرتے ہیں تاکہ موبائل اور الیکٹرانکس مصنوعات کو دوبارہ استعمال کرنے میں صارفین کے تجربات کو بڑھایا جا سکے۔
کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں: جناب انوپم مشرا، جوائنٹ سکریٹری، ڈی او سی اے، ایم آئی ای ٹی وائی اور ایم ایس ایم ای کے سینئر نمائندے، جناب ڈاکٹر آلوک کمار سریواستو، ڈائریکٹر جنرل این ٹی ایچ، ڈاکٹر اے بی ایس شالینی، ڈائریکٹر، ڈی او سی اے، جناب پنکج موہندرو، چیئرمین - انڈین سیلولر الیکٹرانکس ایسوسی ایشن، کمپنیوں کے اسٹیک ہولڈرز یعنی: جناب راج شاؤ، سینئر ڈائریکٹر اور گروپ لیڈر – سیم سنگ الیکٹرانکس، محترمہ ادیتی چترویدی، پلیٹ فارم اور آلات، گگل انڈیا کے لیے حکومتی امور اور پالیسی سربراہ، جناب واسودیپ، سربراہ - انٹرپرائز بزنس ( انڈیا ریجن) ایچ ایم ڈی موبائیلز پرائیویٹ لمیٹڈ، محترمہ پشپا گریماجی، کنزیومر ایکٹیوسٹ اور کمپنیوں کے دیگر نمائندے۔ کمیٹی 15 نومبر 2024 تک ہندوستانی تناظر میں ریپیر ایبلٹی انڈیکس کے فریم ورک سمیت ایک جامع رپورٹ پیش کرے گی۔
*****
(ش ح ۔ا ک۔ر ب)
U.No.374
(Release ID: 2058238)
Visitor Counter : 42