وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے ممبئی میں فلمی شعبے کے اہم اداروں کا جائزہ لیا


مرکزی وزیر جناب ویشنو نے اینیمیشن میں نیشنل سینٹر آف ایکسیلنس کی پیش رفت کا جائزہ لیا، اے وی جی سی سیکٹر کے لیے مکمل صنعتی واقفیت پر زور دیا

Posted On: 23 SEP 2024 6:39PM by PIB Delhi

ممبئی، 23 ستمبر 2024

اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر، جناب اشونی ویشنو نے سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) اور نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن آف انڈیا (این ایف ڈی سی) کی سرگرمیوں کا وسیع جائزہ لینے کے لیے آج ممبئی میں این ایف ڈی سی کیمپس کا دورہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/NFDC-16Z0X.jpg

اپنے دورے کے دوران وزیر موصوف نے نیشنل میوزیم آف انڈین سنیما کا بھی دورہ کیا جس میں گلشن محل کی ہیریٹیج بلڈنگ بھی شامل ہے۔ نمائشیں خاموش دور سے لے کر آج تک ہندوستانی فلموں کے بھرپور اور متنوع ورثے کی نمائش کرتی ہیں، جن سے ملک کے ثقافتی تانے بانے میں سنیما کی بے پناہ شراکت اجاگر ہوتی ہے۔

چیئرپرسن، سی بی ایف سی، جناب پرسون جوشی نے وزیر موصوف کو سرٹیفیکیشن کے عمل اور مجموعی طور پر فلم انڈسٹری کے تازہ ترین اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/NFDC-26VWP.jpg

وزیر موصوف نے اپنے جائزے میں فلم کے شعبے میں روزگار کو کئی گنا بڑھانے کے لیے درکار کوششوں پر زور دیا۔ انہوں نے ایسے منصوبوں کی تشکیل پر زور دیا جو اعلیٰ معیار کی ملازمتیں پیدا کریں اور تجارتی اعتبار سے بھی قابل عمل ہوں۔ انہوں نے اس موقع پر این ایف ڈی سی – این ایف اے آئی (نیشنل فلم آرکائیوز آف انڈیا) کی ہندوستان کے سنیمائی ورثے کی بحالی اور تحفظ میں مثالی کام کی ستائش کی۔

اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ آنے والی نسلیں اس بھرپور فنی ورثے سے لطف اندوز ہو سکیں اور اس سے سیکھ سکیں،   انہوں نے ان فلموں کے تحفظ کی کوششوں کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا، جو ملک کی ثقافتی اور تاریخی میراث کا ایک اہم حصہ ہیں۔ انہوں نے اے وی جی سی سیکٹر میں نیشنل سنٹر آف ایکسی لینس کے قیام کے سلسلے میں شروع کی جانے والی سرگرمیوں میں مکمل صنعتی رجحان کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

جناب ویشنو نے اینیمیشن میں نیشنل سینٹر آف ایکسیلنس کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور ہندوستانی تفریحی صنعت میں بڑھتے ہوئے شعبے کے طور پر حرکت پذیری اور بصری اثرات کی اہمیت پر زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/nMS33.jpg

ڈائریکٹر جنرل، ویسٹرن ریجن، وزارت اطلاعات و نشریات، محترمہ سمیتا وتس شرما، منیجنگ ڈائریکٹر (این ایف ڈی سی)، پرتھول کمار، سی ای او (سی بی ایف سی) راجندر سنگھ اور این ایف ڈی سی اور سی بی ایف سی کے دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اپنے دورے کے دوران وزیر موصوف نے این ایف ڈی سی کے احاطے میں ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔

******

ش  ح۔ م م ۔ م ر

U-NO. 342


(Release ID: 2058027) Visitor Counter : 36