محنت اور روزگار کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے ای پی ایف او کا جولائی 2024 کا عارضی پے رول ڈیٹا جاری کیا
ای پی ایف او میں جولائی 2024 کے دوران 19.94 لاکھ خالص ممبروں کا اب تک کا سب سے زیادہ اضافہ درج ہوا ہے، ای پی ایف او میں 10.52 لاکھ نئے ممبران کا اندراج
جولائی 2024 میں سب سے زیادہ اضافہ 18-25 عمر کے گروپ میں ہوا ہے جو 8.77 لاکھ ہے، اور یہ تمام نئے ممبران کا 59.41فیصد ہے
ای پی ایف او نے جولائی 2024 میں ریکارڈ 4.41 لاکھ خاتون ممبران کو شامل کیا؛جس سےخواتین ممبران کی تعداد میں ہونے والاسب سے زیادہ ماہانہ اضافہ ظاہر ہوتا ہے
Posted On:
23 SEP 2024 3:08PM by PIB Delhi
محنت اور روزگار اور نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر نے آج نئی دہلی میں ای پی ایف او کے جولائی 2024 کے عارضی پے رول کے اعداد و شمار جاری کئے۔ انہوں نے بتایا کہ ای پی ایف او نے جولائی 2024 کے مہینے میں 19.94 لاکھ خالص ممبروں کو شامل کیا ہے۔یہ اپریل 2018 میں پے رول ڈیٹا ٹریکنگ شروع ہونے کے بعد سے سب سے زیادہ اضافہ ہے۔
ای پی ایف او پے رول ڈیٹا (جولائی 2024) کی اہم جھلکیاں حسب ذیل ہیں:
ممبرشپ میں مجموعی اضافہ:
ای پی ایف او نے جولائی 2024 میں 10.52 لاکھ نئے ممبران کو شامل کیا، جس سے جون 2024 کے مقابلے میں 2.66 فیصد اضافہ اور جولائی 2023 کے مقابلے میں 2.43 فیصد اضافہ ظاہر ہوتا ہے ۔ نئی ممبرشپ کی تعداد میں اس بڑے اضافے کو روزگار کےبڑھتے ہوئے مواقع ،ملازمین کے فوائد کے بارے میں بڑھتی ہوئی بیداری اور ای پی ایف او کے کامیاب آؤٹ ریچ پروگرام سے منسوب کیا جاسکتا ہے۔
دوبارہ شامل ہونے والے ممبران:
تقریباً 14.65 لاکھ ممبران جواس نظام سے باہر ہو گئے تھے جولائی میں ای پی ایف او میں دوبارہ شامل ہو گئے۔ یہ اعداد و شمار سال در سال 15.25 فیصد اضافے کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ان ممبران نے اپنے پراویڈنٹ فنڈ کی جمع رقم کو نکالنے کے بجائے منتقل کرنے کا انتخاب کیا، اس طرح انہوں نے اپنی طویل مدتی مالی حفاظت کو برقرار رکھا۔
18سے25 سال کے گروپ کی سب سے زیادہ نئی ممبرشپ:
جولائی 2024 میں 8.77 لاکھ خالص اضافے کے ساتھ 18سے25 سال کی عمر کے گروپ میں سب سے زیادہ نمو دیکھی گئی۔ جب سے ریکارڈز شروع ہوئے ہیں تب سے،یہ اس گروپ میں سب سے بڑا اضافہ ہے اور یہ نوجوانوں ، بلکہ زیادہ تر پہلی بار ملازمت کے متلاشی لوگوں کے مسلسل رجحان کو ظاہر کرتا ہے،جو اس منظم افرادی قوت میں داخل ہوتے ہیں۔ اس عمر کا گروپ اس مہینے کے دوران شامل کیے گئے تمام نئے ممبران کے59.41فیصد کی نمائندگی کرتا ہے۔
خواتین کی ممبرشپ میں اضافہ:
جولائی 2024 میں تقریباً 3.05 لاکھ نئی خاتون ممبران نے ای پی ایف ایف میں شمولیت اختیار کی، جو سال در سال 10.94فیصد کی ترقی کو ظاہر کرتی ہے۔ مجموعی طور پر، 4.41 لاکھ خالص خاتون ممبران کو شامل کیا گیا، جوپے رول ٹریکنگ شروع ہونے کے بعد سے جولائی 2023 کے مقابلے میں 14.41 فیصد اضافے کے ساتھ خاتون ممبران کی تعداد میں ہونے والا سب سے زیادہ ماہانہ اضافہ ہے۔اس سے خواتین کی بڑھتی ہوئی شمولیت کے ساتھ ایک مزید شمولیاتی افرادی قوت کی جانب تبدیلی ظاہر ہوتی ہے۔
ریاست وار شراکت:
جولائی 2024 میں مہاراشٹر، کرناٹک، تمل ناڈو، ہریانہ، اور گجرات کی ریاستوں میں خالص ممبران کی تعداد میں مجموعی طورپر 59.27 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس طرح کل11.82 لاکھ نئے ممبران کو شامل کیا گیا۔ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مہاراشٹر سرفہرست ہے،جہاں 20.21 فیصدنئے ممبران اس نظام میں شامل ہوئے۔
صنعت کے لحاظ سے رجحانات:
مینوفیکچرنگ، کمپیوٹرخدمات، تعمیر، انجینئرنگ، بینک کاری (غیر نیشنلائزڈ) اور نجی شعبہ کےالیکٹرانک میڈیا جیسے شعبوں میں ممبرشپ میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ خاص طور پر افرادی قوت فراہم کرنے والے، کنٹریکٹرز، اور سیکیورٹی خدمات و دیگر سمیت ، 38.91فیصد خالص اضافے ماہرین کی خدمات سے ہوئے ہیں ۔
مندرجہ بالا پے رول ڈیٹا عارضی ہے کیونکہ ڈیٹا تیار کرنا اسی طرح ایک مسلسل مشق ہے،جس طرح ملازمین کے ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کرنا ایک مسلسل عمل ہے۔اس لیے پچھلا ڈیٹا ہر ماہ اپ ڈیٹ ہوتا ہے۔اپریل-2018 کے مہینے سے، ای پی ایف او ستمبر 2017 کے بعد کی مدت کا احاطہ کرتے ہوئے پے رول ڈیٹا جاری کر رہا ہے۔ ماہانہ پے رول کے اعداد و شمار میں، آدھار کی توثیق شدہ یونیورسل اکاؤنٹ نمبر (یو اے این) کے ذریعے پہلی بارای پی ایف او میں شامل ہونے والے ممبران کی تعداد،ای پی ایف او کی کوریج سے باہر نکلنے والے موجودہ ممبران اوروہ لوگ جوباہر نکلے ہیں لیکن دوبارہ ممبر کے طور پر شامل ہو رہے ہیں،انہیں ماہانہ خالص پے رول حاصل کرنے کے لیے شامل کیا جاتا ہے۔
*****
ش ح ۔ ک ح ۔م ش
U. No.326
(Release ID: 2057880)
Visitor Counter : 41