وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سری لنکا کے صدارتی انتخابات میں منتخب صدر انورا کمارا دیسانائیکے کو جیت کے لئے مبارکباد دی
Posted On:
23 SEP 2024 12:11AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سری لنکا کے صدارتی انتخابات میں انورا کمارا دیسانائیکے کو ان کی جیت پر مبارکباد پیش کی۔ جناب مودی نے سری لنکا کے ساتھ مل کر کثیر جہتی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے کام کرنے کی امید ظاہر کی۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں جناب مودی نے لکھا:
سری لنکا کے صدارتی انتخابات میں آپ کی جیت کے لیے ’’مبارکباد @anuradisanayake ۔ سری لنکا ہندوستان کی ’پڑوسی پہلے‘ کی پالیسی اور ویژن ساگر میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔ میں اپنے لوگوں اور پورے خطے کے فائدے کے لیے ہمارے کثیر جہتی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔‘‘
************
ش ح۔م ش ۔ ت ع
(U. 306)
(Release ID: 2057715)
Visitor Counter : 44
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam