وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

مفید معلومات: 2024 کواڈ لیڈرز سمٹ

Posted On: 22 SEP 2024 8:58AM by PIB Delhi

اکیس ستمبر 2024 کو صدر جوزف آر بائیڈن جونیئر نے آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیس، جاپان کے وزیر اعظم کشیدا فومیو اور بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کی ولمنگٹن، ڈیلاویئر میں چوتھی کواڈ لیڈرز سمٹ میں میزبانی کی۔

کواڈ کو مستقل ایک عالمی قوت بننے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔ اس سال، کواڈ بڑے فخر کے ساتھ ایسے ٹھوس پروجیکٹوں کو انجام دے رہا ہے جوبحرالکاہل، جنوب مشرقی ایشیا، اور بحر ہند کے علاقہ سمیت ہند-بحرالکاہل کے پارٹنر ممالک کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔ کواڈ ہند بحرالکاہل شراکت داروں کی ترجیحات کو پورا کرنے کے لیے بے مثال دائرہ کار اور پیمانے پر مل کر کام کر رہا ہے۔ ساتھ ساتھ، کواڈشراکت داروں کو وبائی امراض اور بیماریوں سے نمٹنے میں مدد،قدرتی آفات کا جواب، انکے ساحلی دئراہ کار کے تعلق سے بیداری اور میری ٹائم سیکورٹی کی مضبوطی، متحرک اور اعلیٰ معیاری فزیکل اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی تعمیر،اہم اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری اور اس سے استفادہ ،موسمیاتی تبدیلی کے خطرےسے مقابلہ ،سائبر سیکورٹی کی مضبوطی اور ٹیکنالوجی  لیڈروں کی اگلی نسل کو تیار کرنے کے لیے پرجوش منصوبوں کی قیادت کر رہا ہے۔

 

ہند بحرالکاہل کے لیے پائیدار شراکت دار

پچھلے چار سالوں کے دوران، کواڈ لیڈرز دومرتبہ ورچوئل سمیت چھ بار ملاقات کر چکے ہیں۔کواڈ وزرائے خارجہ آٹھ مرتبہ ملاقات کر چکے ہیں، حال ہی میں جولائی میں ٹوکیو میں بھی ملاقات ہوئی۔ کواڈ ممالک کے نمائندے ہر سطح پر ایک دوسرے سے مشورہ کرنے، مشترکہ ترجیحات کو آگے بڑھانے کے لیے خیالات کا تبادلہ کرنے اور پورے ہند-بحرالکاہل خطے میں شراکت داروں کے لیے فوائد فراہم کرنے کے لیے مستقل بنیادوں پر اجلاس کرتے ہیں۔ تمام کواڈ حکومتوں نے کواڈ کو تمام سطحوں اور متفرق محکموں اور ایجنسیوں  میں ادارہ بنا دیا ہے۔ آج، کواڈ لیڈرز نے تعاون کی ان عادات کو مستحکم کرنے اور طویل مدت  کے لیے کواڈ کو قائم رکھنے کے لیے نئے اقدامات کا اعلان کیا۔

ہر کواڈ حکومت نے ہند بحرالکاہل خطے میں کواڈ ترجیحات کے لیے مضبوط فنڈنگ ​​حاصل کرنے کے لیے اپنے متعلقہ بجٹ کے عمل کے ذریعے کام کرنے کا عہد کیا ہے تاکہ دیرپا اثر کو یقینی بنایا جا سکے۔

کواڈ حکومتیں بین پارلیمانی تبادلوں کو گہرا کرنے کے لیے اپنی متعلقہ مقننہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں، اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو کواڈہم منصبوں کے ساتھ گہرا تعلق بڑھانے کی ترغیب دیتی ہیں۔گزشتہ روز، کانگریس کے اراکین نے ایک دو طرفہ کانگریسی کواڈ کاکس کے قیام کا اعلان کیا۔

آنے والے ماہ میں، کواڈ کامرس اور صنعت کے وزراء پہلی بار ملاقات کریں گے

کواڈ لیڈران کواڈ ڈیولپمنٹ فنانس انسٹی ٹیوشنز اور ایجنسیوں کے رہنماؤں کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں جو ہند بحرالکاہل میں چار ممالک کی جانب سے مستقبل میں ہونے والی سرمایہ کاری کے امکان کو تلاش کرنے کے لیے ملاقات کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں،جن میں حفطان صحت  خوراک کاتحفظ، صاف توانائی، اور معیاری انفراسٹرکچرشامل ہیں۔ یہ 2022 میں ایکسپورٹ فنانس آسٹریلیا، بحر الکاہل کے لیے آسٹریلوی انفراسٹرکچر فنانسنگ فیسیلٹی، انڈیا ایکسپورٹ امپورٹ بینک، جاپان بینک برائے بین الاقوامی تعاون، اور یو ایس انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن (ڈی ایف سی )کے سربراہوں کے درمیان گزشتہ میٹنگ پر مبنی ہے

ریاستہائے متحدہ 2025 کواڈ وزرائے خارجہ اجلاس کی میزبانی کرے گا، اور ہندوستان 2025 کواڈ لیڈرس اجلاس کی میزبانی کرے گا۔

عالمی صحت اور حفظان صحت

دوہزار تیس میں، کواڈنےکواڈ ہیلتھ سیکورٹی پارٹرشپ کا اعلان کیا تاکہ ہند-بحرالکاہل میں صحت کی حفاظت کے لیے باہمی تعاون اورمددکو مضبوط کیا جا سکے۔ کواڈ ہیلتھ سیکیورٹی پارٹنرشپ ہند بحرالکاہل کی وبائی امراض یا وبائی امراض کے پھیلنے کا پتہ لگانے اور ان کا جواب دینے کی صلاحیت کو مضبوط کرنے کے اپنے وعدوں کو پورا کر رہی ہےجن میں آج اعلان کردہ نئے اقدامات شامل ہیں۔

کواڈ کینسر مون شاٹ

کواڈ تاریخی کواڈ کینسر مون شاٹ کا آغاز کر رہا ہے، جو کہ ہند بحرالکاہل میں کینسر سے جانی نقصان کو کم کرنے کے لیے عوامی اور نجی وسائل سے فائدہ اٹھانے کی ایک اجتماعی کوشش ہے، جس کی ابتدائی توجہ سروائیکل کینسر پر ہے۔ مجموعی طور پر، کواڈ کینسر مون شاٹ کا آج اعلان کیا گیا ہے جس سے آنے والی دہائیوں میں سیکڑوں ہزاروں جانوں کو بچانے کا امکان ہے۔ مزید معلومات یہاں مل سکتی ہیں۔

وبائی امراض سے نمٹنے کی تیاری

کواڈ ممالک پورے خطے میں صحت کی حفاظت اور لچکدار کوششوں کی حمایت کے لیے پرعزم ہیں جس میں وبائی فنڈ کے لیے مسلسل تعاون بھی شامل ہے۔

کواڈ پورے ہند-بحرالکاہل خطے میں صحت کی حفاظت کو تقویت دینے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ 2024 میں، کواڈ ہیلتھ سیکیورٹی پارٹنرشپ نے دوسری وباء سے نمٹنے کی تیاری کےلئے سرگرمی پر مبنی مباحثے کے  ذریعے کواڈ ویکسین پارٹنرشپ کی کامیابی کی بنیاد پر روک تھام، جلد پتہ لگانے، اور ممکنہ بیماری کے پھیلاؤسے نمٹنے اور اس  کےجواب کیلئے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کو تیار کرنے کے امکان کے تلاش کیلئے علاقائی عزم کو آگے بڑھایا۔ کواڈ کی مشترکہ کوششوں میں صحت کی ہنگامی صورتحال کے لیے علاقائی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کے لیے ہند بحرالکاہل کے ماہرین صحت کی تربیت شامل تھی۔

ہندوستان وبائی امراض کی تیاری پر ایک ورکشاپ کی میزبانی کرے گا اور صحت عامہ کے ہنگامی ردعمل کا خاکہ پیش کرنے والا ایک وائٹ پیپر جاری کرے گا۔

آسٹریلیا آنے والے دنوں میں ڈارون، آسٹریلیا میں شروع ہونے والے پہلے تربیتی سیشن کے ساتھ، بیماری کے پھیلنے کے جواب میں، صحت عامہ کے ماہرین  کے گروپ  میں اضافہ کر رہا ہے، جو ملک کے اندر یا خطے میں تعینات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

کواڈ پارٹنرز کے ساتھ ہم آہنگی میں، ریاست ہائے متحدہ امریکہ بحرالکاہل خطے کے چودہ ممالک کے ساتھ شراکت داری کے لیے 84.5 ملین ڈالر سے زیادہ کا وعدہ کر رہا ہے تاکہ متعدی بیماریوں کے خطرات کو روکنے، اس کا پتہ لگانے اور ان کا جواب دینے کی صلاحیت کو مضبوط کیا جا سکے۔

منکی پاکس

موجودہ کلیڈ ون ایم پاکس پھیلنے کے ساتھ ساتھ جاری کلیڈٹو ایم پاکس وباء کے جواب میں، کواڈ محفوظ، موثر، معیار کی یقین دہانی والی ایم پاکس ویکسین تک مساوی رسائی کو فروغ دینے کے لیے  کوششوں کو مربوط کرنے کا ارادہ رکھتا ہے،ایسے مقامات  پرجہاں درمیانی آمدنی والے ممالک میں ویکسین کی تیاری کوبڑھانے کی صلاحیت کم ہے۔

انسانی امداد اور ڈیزاسٹر ریلیف(ایچ اے ڈی آر)

 بیس سال پہلے، کواڈ پہلی بار 2004 میں بحر ہند کے تباہ کن زلزلے اور سونامی کا جواب دینے کے لیے اکٹھے ہوئے، متاثرہ ممالک کے لیے انسانی امداد میں اضافہ کیا۔ 2022 میں کواڈ وزرائے خارجہ نے ہند-بحرالکاہل میں ایچ اے ڈی آر پر کواڈ پارٹنرشپ کے رہنما خطوط پر دستخط کیے۔ مئی 2024 میں، پاپوا نیو گنی میں ایک المناک لینڈ سلائیڈنگ کے بعد، کواڈ ممالک نے ان رہنما خطوط کے مطابق اپنے ردعمل کو مربوط کیا۔ کواڈ نے اجتماعی طور پر 5 ملین ڈالر سے زیادہ کی انسانی امداد فراہم کی۔ کواڈ پارٹنرز پاپوا نیو گنی کی طویل مدتی عزم کی کوششوں میں حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ کواڈ طویل مدتی عزم کی کوششوں میں خطے میں ایچ اے ڈی آرکوآرڈینیشن اور شراکت داروں کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا کرتا ہے۔

کواڈ حکومتیں قدرتی آفات کی صورت میں ضروری امدادی سامان کی پیشگی دستیابی سمیت، تیزی سے جواب دینے کے لیے تیاری کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔ یہ کوشش بحر ہند سے لے کر جنوب مشرقی ایشیا سے لے کر بحرالکاہل تک پھیلی ہوئی ہے۔

آنے والے مہینوں میں، کواڈ ایچ اے ڈی آر ماہرین خطے میں مستقبل کی ممکنہ آفات سے نمٹنے کے لیےسرگرمی پر مبنی مباحثے  کریں گے۔

کواڈ پارٹنرز طوفان یاگی کے تباہ کن نتائج کی روشنی میں ویتنام کے لوگوں کی مدد کے لیے 4 ملین ڈالر سے زیادہ کی انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔

میری ٹائم سیکیورٹی

کواڈ پارٹنرز بحری سلامتی کو بڑھانے، میری ٹائم ڈومین کے بارے میں آگاہی کو بہتر بنانے، اور آزاد اور کھلے بحرالکاہل کو برقرار رکھنے کے لیے پورے خطے میں شراکت داروں کے ساتھ شانہ بشانہ کام کر رہے ہیں۔

میری ٹائم ڈومین بیداری اور سمندری تربیت کے لیے ہند-بحرالکاہل کی شراکت داری

کواڈ لیڈرز نے ٹوکیو میں 2022 کواڈ لیڈرز سمٹ میں انڈو پیسفک پارٹنرشپ فار میری ٹائم ڈومین اویرنیس (IPMDA) کا آغاز کیا۔ یہ اقدام شراکت داروں کو حقیقی وقت اور کم لاگت میں جدید ریڈیو فریکوئنسی ڈیٹا فراہم کرتا ہے، جس سے وہ اپنے پانی کی بہتر نگرانی کر سکتے ہیں۔ غیر قانونی، غیر رپورٹ شدہ، اور غیر منظم ماہی گیری کا مقابلہ کرنے سمیت موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات کا جواب اور اپنے قوانین کو اپنے پانی پر نافذ کرسکتےہیں۔

نفاذ کے اگلے مرحلے میں، جس کا آج اعلان کیا گیا،کواڈ آنے والے سال کے دوران نئی ٹیکنالوجی اور ڈیٹا کوآئی پی ایم ڈی اے میں ڈالنے کا ارادہ رکھتا ہے، تاکہ خطےمیں جدید ترین صلاحیت اور معلومات کی فراہمی جاری رکھی جا سکے۔کواڈ شراکت داروں کے لیےمیری ٹائم ڈومین کی آگاہی کی تصویر کو تیز کرنے کے لیے الیکٹرو آپٹیکل ڈیٹا اور جدید تجزیاتی سافٹ ویئر کا فائدہ اٹھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

آج کواڈ نے ایک نئے علاقائی میری ٹائم انیشی ایٹو فار ٹریننگ ان انڈو پیسیفک (ایم اے آئی ٹی آر اے )کا اعلان کیا ہے تاکہ خطے کے انڈو پیسیفک پارٹنرز کوآئی پی ایم ڈی اے اور کواڈپارٹنر اقدامات کے ذریعے فراہم کردہ ٹولز کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کے قابل بنایا جا سکے، تاکہ وہ اپنے پانی کی نگرانی اور اسے محفوظ بناسکین اور اپنے قوانین کو نافذاور غیر قانونی رویہ کو روک سکییں۔ کواڈ ممالک 2025 میں ہندوستان کے ذریعہ ایم اے آئی ٹی آر اے  ورکشاپ کی میزبانی کے منتظر ہیں۔

کواڈ ممالک قانونی، آپریشنل، اور تکنیکی بحری سلامتی اور قانون نافذ کرنے والے علمی دائرہ کارکے مکمل مجموعہ میں جامع اور تکمیلی تربیت کو مربوط کر رہے ہیں۔ کواڈ شراکت داروں نے علاقائی میری ٹائم قانون نافذ کرنے والے فورم کے ساتھ مشغولیت کو بڑھانے، بہترین طریقوں کا اشتراک کرنے اور سول میری ٹائم تعاون کو بہتر بنانے کا عہد کیا ہے۔

انڈو پیسیفک لاجسٹک نیٹ ورک

کواڈنے آج ایک کواڈ انڈو پیسفک لاجسٹک نیٹ واک پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کیا ہے، تاکہ چاروں ممالک کے درمیان ہوائی جہاز سے سپلائی کی مشترکہ صلاحیت کو آگے بڑھایا جا سکے اور اجتماعی لاجسٹک طاقتوں سے فائدہ اٹھایا جا سکے، تاکہ پورے ہند-بحرالکاہل خطے میں قدرتی آفات کے لیے زیادہ تیزی اور موثر طریقے سے شہری ردعمل کی حمایت کی جا سکے۔ یہ کوشش انڈو پیسیفک شراکت داروں کے ساتھ موجودہ کوششوں کی تکمیل کرے گی۔

کوسٹ گارڈ تعاون

یو ایس کوسٹ گارڈ، جاپان کوسٹ گارڈ، آسٹریلوی بارڈر فورس، اور انڈین کوسٹ گارڈ 2025 میں انڈو پیسیفک میں مختلف ماحول میں کام کرکے کو بہتر بنانے کے لیے پہلا کواڈ ایٹ سی شپ آبزرور مشن شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس کوشش کے ذریعے، جاپان کوسٹ گارڈ، آسٹریلوی بارڈر فورس، اور ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے ارکان ہند-بحرالکاہل میں کام کرنے والے امریکی کوسٹ گارڈ کے جہاز پر وقت گزاریں گے۔ کواڈ انڈو پیسیفک میں مزید مشنوں کو جاری رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

معیاری انفراسٹرکچر

کواڈ خطے کے ربط کو بڑھانے، علاقائی صلاحیت بڑھانے اور اہم ضروریات کو پورا کرنے کے لیے معیاری، لچکدار انفراسٹرکچر فراہم کر رہا ہے۔

اس سال، کواڈ ممالک کی ایکسپورٹ کریڈٹ ایجنسیوں(ای سی ایز) نے تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کیے اور اس پر عمل درآمد کر رہے ہیں، جو انڈو پیسیفک میں سپلائی چین کی لچک، اہم اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، قابل تجدید توانائی، اور دیگر اعلیٰ معیار کے منصوبوں کی حمایت کرتا ہے۔کواڈ  ایکسپورٹ کریڈٹ ایجنسیاں پائپ لائن کی معلومات اور انڈو پیسیفک خطے میں پروجیکٹس کے لیے متعلقہ فنانسنگ کی فراہمی پر مواصلات کو مضبوط بنا رہے ہیں، اور مشترکہ کاروباری فروغ کی کوششوں کو آگے بڑھائیں گے جن میں صنعت کے ماہرین، پروجیکٹ ڈویلپرز، اور مارکیٹ کے دیگر بڑے کھلاڑی شامل ہوں گے۔

کواڈ نے ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کی ترقی اور تعیناتی ،مشترکہ خوشحالی اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے ایک جامع، کھلے، پائیدار، منصفانہ، محفوظ، قابل بھروسہ، اور محفوظ ڈیجیٹل مستقبل کے لیےمشترکہ اصول جاری کیے۔

کولیش فار ڈیزاسٹر ریزیلئنس انفراسٹرکچر نے بھارت میں ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا تاکہ انڈو پیسیفک کے پارٹنرز کو پاور سیکٹر کی لچک کو مضبوط کرنے کے لیے بااختیار بنایا جا سکے۔

کواڈ پورٹس آف دی فیوچر پارٹنرشپ

کواڈ پورٹس آف دی فیوچر پارٹنرشپ علاقائی شراکت داروں کے ساتھ مل کر پورے ہند-بحرالکاہل میں پائیدار اور لچکدار بندرگاہ کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی حمایت کے لیے کواڈ کی ​​مہارت کو بروئے کار لائے گی۔

دوہزار پچیس میں کواڈ پارٹنرز افتتاحی علاقائی بندرگاہیں اور نقل و حمل کانفرنس منعقد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جس کی میزبانی ممبئی میں ہوگی۔

اس نئی شراکت داری کے ذریعے، کواڈ پارٹنرز خطے میں شراکت داروں کے ساتھ ہم آہنگی، معلومات کا تبادلہ، بہترین طریقوں کا اشتراک، اور انڈو پیسیفک خطے میں معیاری بندرگاہ کے بنیادی ڈھانچے میں سرکاری اور نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لیے وسائل کا فائدہ اٹھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

کواڈ انفراسٹرکچر فیلوز

کواڈ انفراسٹرکچر فیلوشپ کا اعلان 2023 کواڈ لیڈرز سمٹ میں کیا گیا تھا تاکہ صلاحیت کو بہتر بنایا جا سکے اور پورے خطے میں پیشہ ورانہ نیٹ ورکس کو گہرا کیا جا سکے تاکہ انفراسٹرکچر پراجیکٹس کو ڈیزائن، ان کا انتظام اور سرمایہ کاری کو راغب کیا جا سکے۔ پچھلے ایک سال کے دوران، اس نے 2,200 سے زیادہ ماہرین تک توسیع کی ہے، اور کواڈشراکت داروں نے پہلے ہی 1,300 سے زیادہ فیلو شپس فراہم کی ہیں۔

زیر سمندر کیبلز اور ڈیجیٹل کنیکٹیویٹ

کیبل کنیکٹیویٹی اور لچک کے لیے کواڈ پارٹنرشپ کے ذریعے، کواڈ پارٹنرز ہند-بحرالکاہل میں سمندر کے اندر معیاری کیبل نیٹ ورکس کی حمایت اور مضبوطی جاری رکھے ہوئے ہیں، جن کی صلاحیت، پائیداری، اور بھروسہ مندی  خطے اور دنیا کی سلامتی اور خوشحالی سے جڑے ہوئے ہیں۔

ان کوششوں کی حمایت میں، آسٹریلیا نے جولائی میں کیبل کنیکٹیویٹی اور ریزیلینس سینٹر کا آغاز کیا، جو پورے خطے کی درخواستوں پر ورکشاپس اور پالیسی اور ریگولیٹری مدد فراہم کر رہا ہے۔

جاپان نے خصوصی ایجنسیوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ تعاون کے ذریعے ہند-بحرالکاہل میں رابطے اور لچک کو بڑھانے کے لیے صلاحیت سازی کی تربیت کا انعقاد کیا ہے۔ جاپان ناورو اور کریباتی میں زیر سمندر کیبل کے لیے عوامی معلومات اور مواصلاتی ٹیکنالوجی کے بنیادی ڈھانچے کے انتظام کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے تکنیکی تعاون کو مزید بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ریاستہائے متحدہ نے انڈو پیسیفک کے 25 ممالک کے ٹیلی کمیونیکیشن حکام اور ایگزیکٹوز کے لیے 1,300 سے زیادہ صلاحیت سازی کی تربیت کا انعقاد کیا ہے۔ آج امریکہ نے کانگریس کے ساتھ مل کر، اس تربیتی پروگرام کی توسیع اور مزید وسعت کے لیے 3.4 ملین کی اضافی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔

کواڈ پارٹنرز کی طرف سے کیبل پروجیکٹس میں سرمایہ کاری 2025 کے آخر تک تمام بحرالکاہل جزیرے ممالک کو بنیادی ٹیلی کمیونیکیشن کیبل کنیکٹیویٹی حاصل کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔ پچھلی کواڈ لیڈرز سمٹ کے بعد سے، کواڈ پارٹنرز نے دوسرے ہم خیال شراکت داروں کے تعاون سے بحر الکاہل میں زیر سمندر کیبل بنانے کے لیے 140 ملین ڈالر سے زیادہ کا وعدہ کیا ہے۔

نئی زیر سمندر کیبلز میں ان سرمایہ کاری کی تکمیل کرتے ہوئے، ہندوستان نے انڈو پیسیفک میں زیر سمندر کیبل کی بحالی اور مرمت کی صلاحیتوں کی توسیع کا جائزہ لینے کے لیے اس کے قابل عمل ہونے کا مطالعہ شروع کیا ہے۔

اہم اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی

کواڈ ٹیکنالوجی کی جدت طرازی میں سب سے آگے رہنے کے لیے معیاری طریقہ پر کام کر رہا ہے، اور ہند-بحرالکاہل میں لوگوں کے فائدے کے لیے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لانے کے لیے پرعزم ہے، اور اقتصادی خوشحالی کو آسان بنانے کے لیے ان ٹیکنالوجیز کو استعمال کر رہا ہے۔

اوپن ریڈیو ایکسیس نیٹ ورک (آر اے این ) اور فائیو جی

دوہزار تین  میں کواڈ شراکت داروں نے ایک محفوظ، لچکدار، اور باہم منسلک ٹیلی کمیونیکیشن ایکو سسٹم کو سپورٹ کرنے کے لیے، بحرالکاہل میں، پالاؤ میں پہلی بار اوپن آر اے این تعیناتی کا اعلان کیا۔ تب سے، کواڈ نے اس کوشش کے لیے تقریباً 20 ملین ڈالر کا عہد کیا ہے۔ اس اقدام کی بنیاد پر، کواڈ نے بھروسے مند ٹیکنالوجی کے حل فراہم کرنے کے لیے اوپن آر اے این تعاون کی توسیع کا اعلان کیا۔

کواڈ فلپائن میں جاری اوپن آر اے این فیلڈ ٹرائلز اور ایشیا اوپن آر اے این اکیڈمی(اے او آر اے)کے لیے تعاون کو بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے، جو کہ اس سال کے شروع میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ اور جاپان نے وعدہ کیا تھا کہ ابتدائی8 ملین ڈالر کی مدد سے اس کی تعمیر کی جائےگی۔

اس کے علاوہ، ریاست ہائے متحدہ اے او آر اے کی عالمی توسیع میں مدد کے لیے7 ملین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جس میں ہندوستانی اداروں کے ساتھ شراکت میں، جنوبی ایشیا میں بڑے پیمانے پر اپنی نوعیت کا پہلا اوپن آر اے این ورک فورس ٹریننگ اقدام قائم کرنا بھی شامل ہے۔

کواڈ پارٹنرز جنوب مشرقی ایشیا میں اضافی اوپن آر اے این  پروجیکٹس کو تلاش کرنے کے موقع کا بھی خیرمقدم کرتے ہیں۔

کواڈ پارٹنرز تووالو ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے ساتھ مل کر ملک گیر  فائیو جی کی تعیناتی کے لیے ملک کی تیاری کو یقینی بنانے کا امکان بھی تلاش کریں گے۔

مصنوعی ذہانت (اے آئی)

دوہزار تین  کواڈ لیڈرز سمٹ میں ایڈوانسنگ انوویشن فار امپاورمنٹ نیکسٹ جین ایگریکلچر(اے آئی انگیج) ّکے اقدام کو بااختیار بنانے کے لیے کواڈ حکومتیں مصنوعی ذہانت، روبوٹکس، اور سینسنگ کو بروئے کار لانے کے لیے اعلیٰ درجے کی مشترکہ تحقیق کو مزید گہرا کر رہی ہیں تاکہ کسانوں کو زرعی نقطہ نظر کو بااختیار بنایا جا سکے۔ انڈو پیسیفک کواڈ نے مشترکہ تحقیق کے لیے ابتدائی 7.5 ملین  ڈالرکی فنڈنگ ​​کے مواقع کا اعلان کیا، اور تحقیقی برادریوں کو جوڑنے اور مشترکہ تحقیقی اصولوں کو آگے بڑھانے کے لیے چار ممالک کی سائنس ایجنسیوں کے درمیان تعاون کی یادداشت پر حال ہی میں دستخط کیے جانے پر روشنی ڈالی۔

کواڈ محفوظ اور قابل اعتماد مصنوعی ذہانت کے نظام کے حصول کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو آگے بڑھانے کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے، جن میں ہیروشیما اے آئی پروسیس کے نتائج،جی پی اے ٓآئی  نئی دہلی وزارتی اعلامیہ 2023، اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد 78/625کےمواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پائیدار ترقی کے لیے  محفوظ اور قابل اعتماد مصنوعی ذہانت کے نظام ، کواڈ مصنوعی ذہانت کے نظام اور مصنوعی ذہانت کے نظم و نسق کے فریم ورک کے درمیان انٹرآپریبلٹی پر بین الاقوامی تعاون کو مزید گہرا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

کواڈ ممالک نے، سٹینڈرز سب گروپ کے ذریعے، بین الاقوامی معیار سازی کے تعاون کو فروغ دینے کے لیے AI اور ایڈوانسڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز پر ٹو ٹریک 1.5 ڈائیلاگ شروع کیے، جس میں AI موافقت کی تشخیص کے لیے فریم ورک بھی شامل ہے۔

بائیو ٹیکنالوجی

کواڈ پارٹنرز بائیو ایکسپلور انیشیٹو کے آغاز کے منتظر ہیں جوایک مشترکہ کوشش ہے جس میں چاروں ممالک میں حیاتیاتی ماحولیاتی نظام کا مطالعہ اور تجزیہ کرنے کے لیے AI ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے کے لیے ابتدائی 2  ملین ڈالر کی فنڈنگ ​​سے تعاون حاصل ہے۔ یہ اقدام جانداروں میں پائی جانے والی متنوع صلاحیتوں کو دریافت کرنے اور استعمال کرنے کی ہماری صلاحیت کو آگے بڑھانے میں مدد کرے گا تاکہ بیماری کی تشخیص اور علاج کی صلاحیت کے ساتھ نئی مصنوعات اور اختراعات پیدا کی جا سکیں، لچکدار فصلیں تیار کی جا سکیں، صاف توانائی کے علاوہ اور بہت کچھ پیدا کی جا سکیں ۔ اس اقدام کا مقصد کواڈ ممالک میں تکنیکی صلاحیت کو بڑھانا بھی ہوگا۔

اس پروجیکٹ کو کریٹیکل اور ایمرجنگ ٹیکنالوجیز میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ تعاون کے آئندہ کواڈ اصولوں کے ذریعے بھی تقویت دی جائے گی، جو کہ کواڈ اور پورے خطے کے درمیان بائیو ٹیکنالوجیز اور دیگر اہم ٹیکنالوجیز میں پائیدار، ذمہ دار، محفوظ اور محفوظ تعاون کو آگے بڑھاتا ہے۔

سیمی کنڈکٹرز

کواڈ لیڈرز سیمی کنڈکٹر سپلائی چین کے خطرات سے نمٹنے میں تعاون کو آسان بنانے کے لیے سیمی کنڈکٹر سپلائی چینز کنٹن جنسی نیٹ ورک کے لیے تعاون کی یادداشت کو حتمی شکل دینے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

کواڈ انویسٹر نیٹ ورک

کواڈ انویسٹر نیٹ ورک ایک غیر منافع بخش اقدام ہے جسے 2023 کواڈ لیڈرز سمٹ میں شروع کیا گیا تھا۔ کیو یو آئی این کا مقصد پورے ہند-بحرالکاہل خطے میں اہم اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کو تیز کرنا ہے، جس سے کواڈممالک کے سرمایہ کاروں، کاروباری افراد، تکنیکی ماہرین اور عوامی اداروں کو اکٹھا کرنا ہے تاکہ وہ جدت طرازی کی حمایت کریں جو کواڈ کی ​​مشترکہ اقدار کے ساتھ ہم آہنگ ہو اور اقتصادی ترقی، لچک  اور علاقائی استحکام کو فروغ دے،۔ اس سال، QUIN نے اہم معدنیات، قابل تجدید توانائی، سائبر سیکورٹی، اور ایرو اسپیس کے شعبوں میں کواڈ میں دس بڑی اسٹریٹجک سرمایہ کاری اور شراکت داری کی حمایت کی۔

کیو یو آئی این نے نئی ٹیکنالوجیز کی ترقی کو فروغ دینے اور ابھرتے ہوئے سٹارٹ اپس کے لیے سرمایہ کاری کی شراکت میں سہولت فراہم کرنے کے لیے اضافی فریم ورک تیار کیے ہیں، جس میں ٹوکیو میں ایک سٹارٹ اپ کیمپس کے قیام کے لیے مفاہمت کی یادداشت کو حتمی شکل دینا شامل ہے، جس کی حمایت QUIN اور چیبا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے مرکز کے ذریع انقلابی تبدیلی کے لئے کی گئی۔

کیو یو آئی این ٹوکیو میں یونیورسٹی آف ٹوکیو، نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی، اور کیو یو آئی این کے درمیان تعاون کے ذریعے ایک نیا وینچر ایکسلریٹر قائم کرنے کے لیے بھی کام کر رہا ہے۔ یہ تعاون نہ صرف تکنیکی ترقی کو مہمیزدے گا بلکہ کواڈ ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو بھی مضبوط کرے گا، جو ایک زیادہ مربوط اور لچکدار ہند-بحرالکاہل خطے میں اپنا حصہ ڈالے گا۔

آخر میں کیو یو آئی این نے ایک کوانٹم سنٹر آف ایکسی لینس تیار کیا، جس نے اس سال ایک رپورٹ تیار کی جس میں ہر کواڈ ملک کے کوانٹم ایکو سسٹمز اجتماعی طور پر سرمایہ اور مہارت سے فائدہ اٹھانے کے لیے مل کر کام کر سکتے ہیں۔

آب و ہوا اور صاف توانائی

کواڈ ماحولیاتی تبدیلی کے وجودی خطرے کو تسلیم کرتا ہے جو دنیا، ہند-بحرالکاہل، اور خاص طور پر بحرالکاہل اور بحر ہند کے علاقے میں جزیرے ممالک کے لیے لاحق ہے، اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے اور ان کے مطابق ڈھالنے کے لیے پرعزم  اقدامات کر رہا ہے، فروغ دے رہا ہے۔ صاف توانائی کی جدت اور اپنانے، اور پائیدار ترقی کی حمایت کرتے ہیں۔

آب و ہوا کی موافقت

کواڈ اپنے ارلی وارننگ سسٹمز اور کلائمیٹ انفارمیشن سروسز انیشیٹو(سی آئی ایس)

  کو وسعت دینے کا ارادہ رکھتا ہے، جس کا اعلان 2023 لیڈرز سمٹ میں کیا گیا تھا۔ اس سے بحرالکاہل جزیرے کے ممالک کی اعلیٰ معیار کے موسمیاتی ڈیٹا اور خدمات تک رسائی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی، اور ماحولیاتی تبدیلیوں اور اس کے اثرات کے لیے تیاری اور جواب دینے کے لیے شراکت داروں کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

ریاستہائے متحدہ 2025 میں بحرالکاہل میں تھری ڈی  پرنٹ شدہ خودکار موسمی اسٹیشن فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ مقامی موسم اور آب و ہوا کی پیشین گوئیوں کو سپورٹ کیا جا سکے، اور اس ٹیکنالوجی کو تیار کرنے اور اس کی تعیناتی کے لیے ایک علاقائی مرکز کو چلانے کے مقصد کے ساتھ فجی میں ماہرین کو تربیت بھی دی جائے۔

آسٹریلیا ویدر ریڈی پیسیفک کے ذریعے ارلی وارننگ سسٹمز کو بھی مضبوط کر رہا ہے، بحرالکاہل کے زیرقیادت ایک اقدام جسے 2021 میں پیسفک آئی لینڈز فورم لیڈرز کی حمایت حاصل ہے جو بحرالکاہل میں ای ڈبلیو ایس فو آل یواین اقدام کو آگے بڑھاتا اور فراہم کرتا ہے۔

جاپان، دیگر باتوں کے ساتھ، بحرالکاہل کے جزیرے کے ممالک کے ساتھ اپنے’پیسفک کلائمیٹ ریزیلینس انیشیٹو‘کے تحت  سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے تباہی کے خطرے میں کمی اور تیاری کو مضبوط بنا کر اور قابل تجدید توانائیوں کی تنصیب اور صلاحیت کی تعمیر کے ذریعے صاف توانائی کو فروغ دے کربھی تعاون بڑھا رہا ہے۔

کواڈ نے کریباتی، ساموا، سولومن جزائر، ٹونگا، اور وانواتو میں ماہرین کو تربیت دینے کا بھی منصوبہ بنایا ہے تاکہ وہ سیلاب کی بہتر نگرانی اور پیش گوئی کریں، بروقت اور درست انتباہات کے لیے، سیلاب سے ہونے والے انسانی اور معاشی نقصانات کو کم کیا جاسکے۔

صاف توانائی

ہمارے ممالک پالیسیوں، ترغیبات، معیارات اور سرمایہ کاری کو ہم آہنگ کرنے کے لیے اپنے تعاون کو مضبوط کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ اعلیٰ معیار کی، متنوع صاف توانائی کی فراہمی کی سپلائی چین  بنائیں جو کہ ہماری اجتماعی توانائی کی حفاظت کو بہتر بنائے گی، پورے خطے  دنیا بھر میں، خاص طور پر انڈو پیسیفک کے پار نئے اقتصادی مواقع پیدا کرے گی، اور مقامی کارکنوں اور برادریوں کو فائدہ پہنچائے گی۔ ہم اتحادی اور شراکت دار صاف توانائی کی سپلائی چین میں تکمیلی اور اعلیٰ معیاری نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے اپنے عزم کو عملی جامہ پہنانے کے لیے، پالیسی اور پبلک فنانس کے ذریعے مل کر کام کریں گے۔ ہم ان منفرد تکمیلی صلاحیتوں کو نوٹ کرتے ہیں جو کواڈ پارٹنرز بیٹری سپلائی چین میں اشتراک کرتے ہیں، اور ہم اپنی متعلقہ صنعتوں میں معدنی پیداوار، ری سائیکلنگ، اور بیٹری مینوفیکچرنگ کو مضبوط بنانے پر قریبی مدت کی کوششوں پر توجہ مرکوز کرنے کا عہد کرتے ہیں۔

کواڈ لیڈرز نے پچھلے سال کواڈ کلین انرجی سپلائی چین ڈائیورسیفیکیشن پروگرام کا اعلان کیا تھا، جس کا مقصد ہند-بحرالکاہل کے علاقے میں محفوظ اور متنوع صاف توانائی کی سپلائی چین کی ترقی میں مدد کرنا ہے۔ آسٹریلیا نومبر میں کواڈ کلین انرجی سپلائی چینز ڈائیورسیفیکیشن پروگرام کے لیے درخواستیں کھولے گا، جو سولر پینل، ہائیڈروجن الیکٹرولائزر اور بیٹری سپلائی چینز کو تیار اور متنوع بنانے والے منصوبوں کی مدد کے لیے 50 ملین AUD فراہم کرے گا۔ محفوظ اور متنوع صاف توانائی کی سپلائی چین ہند-بحرالکاہل کی اجتماعی توانائی کی حفاظت، اخراج میں کمی کے اہداف اور خالص صفر مستقبل میں منتقلی کے حصول کا ایک لازمی حصہ ہیں۔

بھارت فجی، کوموروس، مڈغاسکر اور سیشلز میں نئے شمسی منصوبوں میں  دوملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا عہد کرتا ہے۔

جاپان نے ہند بحرالکاہل میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں میں سرکاری اور نجی دونوں طرح کے 122 ملین ڈالر کے گرانٹس اور قرضوں کا عہد کیا ہے۔

امریکہ نے ڈی ایف سی کے ذریعے ٹاٹا پاور سولر کو سولر سیل مینوفیکچرنگ کی سہولت کی تعمیر کے لیے 250 ملین ڈالر کے قرض میں توسیع کی ہے اور بھارت میں سولر ماڈیول مینوفیکچرنگ کی سہولت کی تعمیر اور اسے چلانے کے لیے فرسٹ سولر کو 500 ملین ڈالر کا قرض دیا ہے۔ صلاحیت کو بڑھانے اور سپلائی چین کو متنوع بنانے کے لیے نجی سرمائے کو شمسی توانائی کے ساتھ ساتھ ہوا، کولنگ، بیٹریاں اور اہم معدنیات کو متحرک کرنا ہے۔

کواڈ نے توانائی کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے ایک پہل کا اعلان کیا، جس میں سستی، اعلیٰ کارکردگی، کولنگ سسٹمز کی تعیناتی اور تیاری شامل ہے، تاکہ آب و ہوا کے خطرے سے دوچار کمیونٹیز کو بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے مطابق ڈھال سکیں اور ساتھ ہی ساتھ بجلی کے گرڈ پر دباؤ کو بھی کم کیا جا سکے۔ ریاست ہائے متحدہ امریکہ اس کوشش کے لیے ابتدائی1.25 ملین ڈالر تکنیکی امداد کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

سائبر سیکیورٹی

کواڈ،کواڈ ممالک اور شراکت داروں کے لیے زیادہ لچکدار، محفوظ، اور تکمیلی سائبر سیکیورٹی ماحول بنانے کے لیے مل کر کام کر رہا ہے۔

کواڈ نے مستقبل کے ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی، عالمی تجارت اور خوشحالی کے لیے کواڈ کے مشترکہ وژن کو آگے بڑھانے کے لیے کمرشل زیر سمندر ٹیلی کمیونیکیشن کیبلز کے تحفظ کے لیے کواڈ ایکشن پلان (ترقی یافتہ؍جاری کیا) ہے۔

کواڈ ممالک سافٹ ویئر مینوفیکچررز، انڈسٹری ٹریڈ گروپس، اور ریسرچ سینٹرز کے ساتھ بھی شراکت کر رہے ہیں تاکہ محفوظ سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے معیارات اور سرٹیفیکیشن کے حصول کے لیےکواڈکے عزم کو وسعت دی جا سکے، جیسا کہ کواڈکے 2023 کے سیکیور سافٹ ویئر مشترکہ اصولوں میں توثیق کی گئی ہے۔

کواڈ پارٹنرز ان معیارات کو ہم آہنگ کرنے کے لیے کام کریں گے تاکہ نہ صرف اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ سرکاری نیٹ ورکس کے لیے سافٹ ویئر کی ترقی، حصولی اور اختتامی استعمال زیادہ محفوظ ہو، بلکہ ہماری سپلائی چینز، ڈیجیٹل معیشتوں اور معاشروں کی سائبر لچک کو اجتماعی طور پر بہتر بنایا جائے۔

اس پورے موسم خزاں کے دوران، ہر کواڈ ملک ذمہ دار سائبر ماحولیاتی نظام، عوامی وسائل، اور سائبر سیکیورٹی سے متعلق آگاہی کو فروغ دینے والے سالانہ کواڈ سائبر چیلنج  کے موقع پر تقریبات کی میزبانی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس سال کی سائبر چیلنج مہمات اس تیزی سے بڑھتے ہوئے میدان میں، عالمی سائبر سیکیورٹی پیشہ ور افراد کی تعداد اور تنوع کو بڑھانے کے لیے کیریئر پاتھ وے پروگرامز کے قیام پر توجہ مرکوز کریں گی۔ پچھلے سال کے کواڈ سائبر چیلنج میں انڈو پیسفک ریجن میں 85,000 سے زیادہ شرکاء شامل تھے۔

صلاحیت سازی کے منصوبے جیسے کواڈ سائبر بوٹ کیمپ اور فلپائن میں سائبر صلاحیت کی تعمیر پر بین الاقوامی کانفرنس ہند-بحرالکاہل کے علاقے میں سائبر سیکیورٹی اور افرادی قوت کی ترقی کو بڑھانے کے لیے اہم اقدامات ہیں۔

کواڈ قومی سلامتی اور اہم بنیادی ڈھانچے کے نیٹ ورکس کے تحفظ کے لیے خطرات کی نشاندہی اور ان کو کم کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں کر رہا ہے، اور مشترکہ ترجیحات کو متاثر کرنے والے سائبر سیکیورٹی کے اہم واقعات پر سائبر خطرے کی معلومات کے اشتراک کے لیے پالیسی ردعمل سمیت مزید قریبی رابطہ کاری کر رہا ہے۔

غلط معلومات کا مقابلہ کرنا

کواڈ ایک لچکدار معلوماتی ماحول کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کر رہا ہے،جس میں کاؤنٹرنگ ڈس انفارمیشن ورکنگ گروپ کے ذریعے، میڈیا کی آزادی کی حمایت کرتے ہوئے اور غیر ملکی معلومات میں ہیرا پھیری اور مداخلت، غلط معلومات، جو اعتماد کو مجروح کرتا ہے اور بین الاقوامی برادری میں اختلاف کا بیج بوتا ہے،اس کا مقابلہ کرنا ہے۔

عوام سےعوام  کے درمیان تعلقات

کواڈ ممالک اپنے لوگوں کے درمیان پائیدار تعلقات استوار کر رہے ہیں۔ کواڈ ممالک کے اسٹیک ہولڈرز نے سائبر سیکیورٹی، اہم اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے لیے افرادی قوت کی ترقی،ایس ٹی ای ایم  میں خواتین، حکومتی شفافیت اور احتساب، غلط معلومات کا مقابلہ کرنا، اورعلاقائی میری ٹائم گورننس سے متعلق موضوعات پر انٹرنیشنل وزیٹر لیڈرشپ پروگرام (آئی وی ایل پی) اور دیگر تبادلوں میں حصہ لیا ہے۔

کواڈ فیلوشپ

انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ایجوکیشن کے ساتھ مل کر، جو کواڈ فیلوشپ کے نفاذ کی قیادت کرتا ہے، کواڈ حکومتیں کواڈ فیلوز کے دوسرے گروپ کا خیرمقدم کرتی ہیں اور پہلی بار آسیان ممالک کے طلباء کو شامل کرنے کے لیے پروگرام کی توسیع کا خیرمقدم کرتی ہے۔ جاپان کی حکومت کواڈ فیلوز کو جاپان میں تعلیم حاصل کرنے کے قابل بنانے کے لیے اس پروگرام کی حمایت کر رہی ہے۔ کواڈ گوگل، پراٹ فاؤنڈیشن، اور ویسٹرن ڈیجیٹل سمیت آئند ہ کے ساتھیوں کے لیے نجی شعبے کے شراکت داروں کی فراخدلانہ حمایت کا خیرمقدم کرتا ہے۔

کواڈ انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ایجوکیشن کے زیر اہتمام اکتوبر میں واشنگٹن ڈی سی میں کواڈ فیلوشپ سمٹ کا منتظر ہے۔

عوام سے عوام تعلقات میں اضافی اقدامات

بھارت نے ہند-بحرالکاہل کے طلباء کو حکومت ہند کی مالی اعانت سے چلنے والے تکنیکی ادارے میں 4 سالہ انڈرگریجویٹ انجینئرنگ پروگرام کو آگے بڑھانے کے لیےپانچ لاکھ  ڈالرمالیت کے پچاس کواڈ اسکالرشپس دینے کے لیے ایک نئی پہل کا اعلان کیا ہے۔

خلاء

کواڈ انڈو پیسیفک میں خلاءسے متعلقہ ایپلی کیشنز اور ٹیکنالوجیز کی اہم شراکت کو تسلیم کرتا ہے۔ چاروں ممالک کا ارادہ ہے کہ زمین کے مشاہدے کے اعداد و شمار اور خلاء سے متعلق دیگر ایپلی کیشنز کی فراہمی جاری رکھیں تاکہ انڈو پیسیفک کے آس پاس کے ممالک کو موسمیاتی ابتدائی انتباہی نظام کو مضبوط بنانے اور شدید موسمی واقعات کے اثرات کو بہتر طریقے سے منظم کرنے میں مدد ملے۔

کواڈ انتہائی موسمی واقعات اور آب و ہوا کے اثرات کی خلا پر مبنی نگرانی کے لیے اوپن سائنس کے تصور کی حمایت کرنے کے لیے ماریشس کے لیے ایک خلاء پر مبنی ویب پورٹل  بھارت کےذریعہ قائم  کا خیرمقدم کرتا ہے۔

خلائی صورتحال سے متعلق آگاہی اقدام

کواڈ پارٹنرز خلائی ماحول کی طویل مدتی پائیداری میں تعاون کرتے ہوئے، خلائی حالات سے متعلق آگاہی(ایس ایس اے ٰ) میں مہارت اور تجربے کا اشتراک کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ تعاون کا مقصد سول ڈومین میں ایس ایس اے اور خلائی ٹریفک کوآرڈینیشن کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا ہے،جس میں بیرونی خلا میں تصادم سے بچنے اور ملبے کا انتظام کرنے میں مدد کرنابھی شامل ہے۔

دہشت گردی کا مقابلہ کرنا

کواڈنے 2023 میں اپنے پہلے انسداد دہشت گردی کے ورکنگ گروپ (ایس ٹی ڈبلیو جی) کی میزبانی کی اور سی ٹی تھریٹ اور کواڈ سی ٹی کے اچھے طریقوں، اور معلومات کے تبادلے، نتائج کے انتظام اور سٹریٹجک پیغام رسانی کے ذریعے دہشت گردی کی کارروائیوں کو کم کرنے کے لیے کواڈ مل کر کام کرنے کے طریقوں پر بات کرنے کے لیے سالانہ اجلاس کرے گا۔

کواڈاس وقت اس وقت دہشت گردی کے مقاصد کے لیے بغیر پائلٹ کے فضائی نظام (سی یواے ایس)، کیمیائی، حیاتیاتی، ریڈیولاجیکل اور نیوکلیئر آلات(سی بی آر این)اور انٹرنیٹ کے استعمال کا مقابلہ کرنے پر توجہ مرکوز کررہاہے۔کواڈ سی ٹی ڈبیلو جی کوششوں کی نئی سی ٹی لائنوں پر تبادلہ خیال کرتا ہے جن پر تعاون کرنا ہے، سی ٹی اچھے طریقوں کو قائم کرنے کے لیے تکنیکی ورکشاپس کی میزبانی کرتا ہے، اور کواڈسے قائم کردہ سی ٹی مہارت کے ساتھ غیر کواڈاراکین کو شامل کرنے کے طریقے تلاش کرتا ہے۔

**********

(ش ح۔ اص)

UR No.280


(Release ID: 2057550) Visitor Counter : 56