خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
چار روزہ میگا ایونٹ "ورلڈ فوڈ انڈیا 2024" کل سے نئی دہلی میں شروع ہوگا
90 سے زیادہ ممالک، 26 بھارتی ریاستیں، مرکز کے زیر انتظام علاقے اور 18 مرکزی وزارتیں اور متعلقہ سرکاری ادارےورلڈ فوڈ انڈیا 2024 میں شرکت کریں گے
جاپان شراکت دار ملک ہوگا اور ویتنام اور ایران فوکس ممالک کے طور پر شرکت کریں گے
تقریب کے دوران موضوعاتی مباحثوں ، ریاست اور ملک کے لیے مخصوص کانفرنسوں سمیت 40 سے زیادہ علمی اجلاس منعقد کیے جائیں گے
Posted On:
18 SEP 2024 2:16PM by PIB Delhi
فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کی وزارت نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں 70,000 مربع میٹر کے وسیع رقبے میں ورلڈ فوڈ انڈیا 2024 کی میزبانی کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ 90 سے زیادہ ممالک، 26 بھارتی ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے اور 18 مرکزی وزارتیں اور متعلقہ سرکاری ادارے 19 سے 22 ستمبر 2024 تک ہونے والے عالمی تقریب میں شرکت کریں گے۔ یہ تقریب فوڈ پروسیسنگ کے شعبے میں اختراع، ٹیکنالوجی، اور پائیداری کا سنگ میل ثابت ہوگا۔
ورلڈ فوڈ انڈیا2024 کے لیے صرف ایک دن باقی ہے، ملکی اور عالمی شرکاء کے لئے ڈبہ بند خوراک صنعتوں کی وزارت(ایم او ایف پی آئی) واقعی ایک غیر معمولی تجربہ فراہم کرنے کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دے رہی ہے۔ اس سال کی چار روزہ تقریب ایک تاریخی موقع ہونے کا وعدہ کرتی ہے، جو فوڈ پروسیسنگ میں عالمی سپر پاور کے طور پر بھارت کے ابھرتے ہوئے کردار کو اجاگر کرتی ہے۔
صارفین کے امور، رسد و خوراک اور نئی و قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی، فوڈ پروسیسنگ صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب چراغ پاسوان اور فوڈ پروسیسنگ صنعتوں اور ریلوے کی وزارت کے وزیر مملکت جناب رونیت سنگھ بٹو بھی اس میں موجود ہوں گے۔ پروگرام جناب چراغ پاسوان اور جناب رونیت سنگھ بٹو صنعت کے لیڈروں کے ساتھ انفرادی طور پر بات چیت اور غیر ممالک کے وزرا اور وفود کے ساتھ جی 2 جی میٹنگیں کریں گے۔
فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کے وزیر، جناب چراغ پاسوان تقریب کے دوران مہمانوں کے اجتماع سے خطاب کریں گے اور بھارت میں فوڈ پروسیسنگ سیکٹر کی ترقی کے لیے حکومت کے اقدامات اور مستقبل کے منصوبوں پر روشنی ڈالیں گے
تقریب کے پہلےروز ایک اعلی سطحی سی ای او گول میز کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی جس کی مشترکہ صدارت کامرس اور صنعت کی وزارت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل اور جناب چراغ پاسوان کریں گے ۔ جناب رونیت سنگھ بٹو سی ای او گول میز کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے ۔
مزید برآں، اے پی ای ڈی اے، ایم پی ای ڈی اے اور کموڈٹی بورڈ کے زیر اہتمام 1000 سے زائد ریورس بائرسیلر میٹ میں خریداروں کی بھرپور موجودگی نظر آئے گی۔ایف ایس ایس اے آئی کی میزبانی میں گلوبل فوڈ ریگولیٹرز سمٹ کا دوسرا ایڈیشن ورلڈ فوڈ انڈیا کے ساتھ مل کر 20 سے 21 ستمبر 2024 تک منعقد کیا جا رہا ہے۔ جاپان ورلڈ فوڈ انڈیا 2024 کا اشتراک ملک ہو گا۔ اس کے علاوہ ویتنام اور ایران فوکس ممالک کے طور پر شرکت کریں گے۔
تقریب میں 40 سے زیادہ نالج سیشنز کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں موضوعاتی مباحث، ریاست اور ملک کے لحاظ سے کانفرنسیں ہوں گی۔ مزید برآں صنعت کی قیادت میں عالمی ایگری فوڈ کمپنیوں کی 100 سے زائد سی ایکس او ایس کے ساتھ میں پینل مباحثے بھی منعقد کئے جائیں گے۔
افتتاحی تقریب میں سینئر پالیسی سازوں، غیر ملکی معززین، صنعت کے رہنماؤں اور ماہرین تعلیم کو اکٹھا کرتے ہوئے تقریب کے لیے ایک متاثر کن ماحول پیدا کرنے کا وعدہ کیاگیا ہے۔ یہ نمائش مختلف ہالوں میں منعقد کی جائے گی جس میں فوڈ انڈسٹری کے پہلوؤں کی نمائش کی جائے گی بین الاقوامی پویلین، ریاستی اور مرکزی وزارتوں کے پویلین اور پالتو جانوروں کے کھانے کا ایک خصوصی پویلین ہوگا۔ وزارت فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کے اقدامات کی نمائش ہال نمبر 14 میں اور اسٹارٹ اپ اختراع ایم او ایف پی آئی پویلین میں کی جائے گی ۔ مزید برآں، ایک ٹکنالوجی پویلین ہو گا جو آٹومیشن، فوڈ سیفٹی اور پائیدار پیکیجنگ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے فوڈ پروسیسنگ میں جدید اختراعات کی نمائش کرے گا۔ مشینری، پیکیجنگ اور فوڈ سروس کے آلات میں جدید ترین پیشرفت کی نمائش کے لیے ایک جگہ وقف ہوگی۔
ورلڈ فوڈ انڈیا 2024 کی اپیل کو وسیع کرنے کے لیے منتظمین نے سواد سوتر کا آغاز کیا ہے ، جو ایک پکوان کا مقابلہ ہے ، جس میں بھارت کے علاقائی کھانوں کی نمائش کی جائے گی۔
فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کی وزارت ایک عالمی سطح کی تقریب کے لئےتیار ہےجس کا مقصد موثر بات چیت کو فروغ دینا، نئی شراکت داریوں کی تعمیر اور عالمی فوڈ انڈسٹری میں ایک رہنما کے طور پر بھارت کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔
*******
ش ح۔ ش آ ۔ ا م
U-NO.59
(Release ID: 2056254)
Visitor Counter : 43