وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم  جناب  نریندرمودی نےسالگرہ کی مبارک باد کے لیےعالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا

Posted On: 17 SEP 2024 10:53PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نےآج اپنی سالگرہ کی مبارک باد کے لیے عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔

 اٹلی کی وزیراعظم جورجیا میلونی  کے جواب میں جناب مودی نے کہا کہ

‘‘پرخلوص مبارک باد کے لیے وزیراعظم @GiorgiaMeloni آپ کا شکریہ! عالمی بھلائی کے لیے بھارت اور اٹلی کا اشتراک جاری رہے گا’’۔

نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی کے جواب میں جناب مودی نےکہا  کہ

 ‘‘گرم جوشانہ مبارک باد کے لیے وزیراعظم @kpsharmaoli آپ کا شکریہ!مجھے امید ہے کہ ہم اپنی باہمی شراکت داری کو آگے بڑھانے کےلیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔’’

ماریشس کے وزیراعظم پروند جگناتھ  کے جواب میں جناب مودی نے کہا کہ

‘‘وزیراعظم @KumarJugnauth میں آپ کی  پرخلوص مبارک باد اور پیغام کی قدر کرتا ہوں۔ ماریشس ہمارے لوگوں اور انسانیت کے بہتر مستقبل کی خاطر ہمارے اقدامات میں قریبی شراکت دار ہے۔’’

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ک ح ۔ت ع۔

U-41

                        


(Release ID: 2055883) Visitor Counter : 56