صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
راشٹرپتی نلایم 29 ستمبر سے 6 اکتوبر تک بھارتیہ کلا مہوتسو کی میزبانی کرے گا
صدر جمہوریہ ہند 28 ستمبر کو مہوتسو کا افتتاح کریں گی
Posted On:
17 SEP 2024 6:01PM by PIB Delhi
راشٹرپتی نلایم شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت اور ثقافت کی وزارت کے ساتھ مل کر 29 ستمبر سے 6 اکتوبر 2024 تک بھارتیہ کلا مہوتسو کے پہلے ایڈیشن کی میزبانی کرے گا۔ صدر جمہوریہ ہند 28 ستمبر 2024 کو مہوتسو کا افتتاح کریں گی۔
یہ آٹھ روزہ جشن ہماری شمال مشرقی ریاستوں کے زر خیز اور متنوع ثقافتی ورثے کی نمائش کرے گا۔ زائرین شمال مشرقی ریاستوں اروناچل پردیش، آسام، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، سکم، اور تریپورہ کے فن، ثقافت، دستکاری، اور کھانا پکانے کے متنوع طریقوں سے واقف ہوں گے۔ ان ریاستوں کے 300 سے زیادہ فن کار اور کاریگر اس پروگرام میں حصہ لیں گے۔
لوگ 29 ستمبر سے 6 اکتوبر 2024 تک صبح 10:00 بجے سے رات 8:00 بجے کے درمیان مہوتسو کا دورہ کر سکتے ہیں۔ زائرین https://visit.rashtrapatibhavan.gov.in پر جا کر اپنا سلاٹ محفوظ کر سکتے ہیں۔ مہوتسو میں داخلہ مفت ہے۔ راشٹرپتی نلایم، بولارم، سکندرآباد میں واک ان زائرین کے لیے موقع پر ہی بکنگ کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔
*************
ش ح۔ ف ش ع- م ر
U: 28
(Release ID: 2055749)
Visitor Counter : 44