نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ نے زور دے کر کہا کہ سوچھتا ابھیان نے بیت الخلا بنا کر ماؤں بہنوں کی زندگیوں سے لعنت کو ختم کر دیا ہے
لال قلعہ سے صفائی سے متعلق وزیر اعظم کے اعلان نے سوچھتا کے تئیں رویہ میں اہم تبدیلی کو جنم دیا ہے: نائب صدر جمہوریہ
نائب صدر جمہوریہ نے زور دے کر کہا کہ صفائی مہم صرف صفائی تک محدود نہیں رہنی چاہیے۔ بلکہ اس سے ہمارے خیالات اور عادات میں بھی تبدیلی آنی چاہیے
سوچھ بھارت مشن خواتین کو بااختیار بنانے اور ذریعہ معاش کو برقرار رکھنے کے ایک طاقتور ذریعہ کے طور پر ابھرا ہے: نائب صدر جمہوریہ
نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکڑ نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ کوڑے کے بحران نے سوچھتا ابھیان کے تحت گردشی معیشت کو راستہ دیا ہے
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ صفائی کو کردار، اقدار اور ثقافت سے جوڑیں، یہ ہمارا ثقافتی ورثہ ہے
نائب صدر جمہوریہ نے راجستھان کے جھنجھنو میں 'سوچھتا ہی سیوا 2024' مہم کا افتتاح کیا
Posted On:
17 SEP 2024 2:40PM by PIB Delhi
نائب صدرجمہوریہ جناب جگدیپ دھنکڑ نے آج صفائی ستھرائی کے بارے میں لوگوں کے خیالات میں آئی اہم تبدیلی پر روشنی ڈالی جو وزیر اعظم کی سوچھتا مہم پر توجہ مرکوز کرنے سے آئی ہے۔
آج راجستھان کے جھنجھنو میں پرم ویر پیرو سنگھ گورنمنٹ سینئر سیکنڈری اسکول میں 'سوچھتا ہی سیوا - 2024' مہم کا افتتاح کرنے کے بعد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، نائب صدر جمہوریہ ہند جناب دھنکڑ نے کہا کہ "وزیر اعظم نریندر مودی کا 15 اگست 2014 کو لال قلعہ کی فصیل سے کیا گیا اعلان ایک دہائی میں دنیا کا سب سے انقلابی قدم ثابت ہوا ہےاور یہ ملک میں مسلسل تبدیلی کی ایک بہترین علامت ہے۔ گذشتہ دہائی میں اس مہم اور وزیر اعظم کے اس اہم اقدام کی وجہ سےصفائی ستھرائی سے متعلق لوگوں کی سوچ و فکر میں انقلابی اور وسیع پیمانے پر تبدیلی آئی ہے۔ "
صفائی ستھرائی میں عوام کی شراکتداری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ملک میں بیت الخلاء کی عدم موجودگی ایک لعنت تھی جسے اس مہم کے ذریعے ختم کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "خواتین کے وقار سے سمجھوتہ کیا جا رہا تھا، اور اس مشن کو بڑے پیمانے پر انجام دیا گیا۔ اب اس مشن سے کثیر جہتی ترقی کی عکاسی ہو رہی ہے۔"
سوچھتا مہم کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے،جناب دھنکڑ نے صفائی ستھرائی کو کردار، اقدار اور ثقافت سے جوڑنے کے لیے عزم پر زور دیا۔ نئی شروع کی گئی مہم پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ "ایک دہائی کے بعد ایک نئی شروعات ہو رہی ہے، یہ مہم صرف صفائی تک محدود نہیں ہونی چاہیے، اس سے ہمارے خیالات اور ہماری عادات میں بھی تبدیلی آنی چاہیے۔اس سے طرز زندگی پر مثبت اثر پڑتا ہے اور معاشی ترقی میں زبردست تعاون ملتا ہے۔"
نائب صدر جمہوریہ نے ’میرا یووا بھارت‘ پروگرام کی ستائش کی اور تمام کالجوں کے وائس چانسلروں، پرنسپلوں اور ہیڈ ماسٹروں سے نوجوانوں کو اس پروگرام سے جوڑنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ "ڈیڑھ کروڑ نوجوان ترقی یافتہ ہندوستان کے وژن میں شامل ہونے کے لیے آگے آئے ہیں۔ اس سے ان کی ذہنیت تبدیل ہوگی، قوم پرستی کے تئیں ان کے عہد اور وابستگی میں بہتری آئے گی اور ہماری جمہوریت مضبوط ہوگی۔ اس سے یہ پھلے پھولے گی اور خوشحال ہوگی۔"
سوچھ بھارت ابھیان کی کامیابیوں کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک وقت تھا جب 130 کروڑ کی آبادی والے ملک میں ہر گھر میں بیت الخلا کی دستیابی کا مشن تصور سے بھی باہر تھالیکن وزیر اعظم کے اقدام سے آج یہ تبدیلی آئی ہے۔
بھارت میں فضلہ کے انتظام میں بنیادی تبدیلیوں کا ذکر کرتے ہوئے جناب دھنکڑ نے کہا کہ "بھارت اب دنیا کے لئے ایک مثال بن گیا ہے۔ آج فضلہ سے ایندھن اور توانائی پیدا کی جا رہی ہے۔"
صفائی ستھرائی میں صفائی کارکنوں کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہاکہ "ہمیں ان کو سلام پیش کرنا چاہیے اور ہمیں ان کا احترام کرنا چاہیے۔ وہ ایک انتہائی سنجیدہ سرگرمی میں مصروف ہیں جو نہ صرف معاشرے کے لیے بلکہ کرۂ ارض کے لیے بھی اہم ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "صفائی ایک خدمت ہے اور یہ انسانیت کے لیے ایک بہترین عہد ہے، ہمیں اسے کھلے ذہن کے ساتھ اپنانا چاہیے، جب اس سمت میں پورا معاشرہ متحد ہو کر کام کرے گا تو مجھے امید ہے کہ ہم ایک صاف ستھرے بھارت کی تعمیر میں کامیاب ہوں گےاور ہمارا سفر کامیاب ہوگا۔"
ہاؤسنگ اور شہری امور اور بجلی کے مرکزی وزیر جناب منوہر لال، راجستھان سرکار کے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر جناب اویناش گہلوت، بھارت سرکار کے ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے سکریٹری جناب سری نواس کٹیکیتھالااور دیگر سرکردہ شخصیات اس موقع پر موجود تھیں۔
مکمل متن کے لئے یہاں کلک کریں: https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2055543
******
ش ح۔م ب۔ ا م
U:05
(Release ID: 2055694)
Visitor Counter : 31