عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
ڈی ایل سی مہم 3.0 پنشنرز کو ڈیجیٹل طورپر بااختیار بنانے کے لیے جیون پرمان کے ذریعے یکم نومبر سے 30 نومبر 2024 تک منعقد کی جائے گی
محکمہ برائے پنشن اور پنشنرز کی بہبود، ہندوستان کے تمام ضلع ڈاک خانوں میں ڈی ایل سی مہم 3.0 کے کامیاب انعقاد کے لیے محکمہ ڈاک اور انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک کے ساتھ تعاون کرے گا
Posted On:
13 SEP 2024 12:02PM by PIB Delhi
محکمہ برائے پنشن اور پنشنرز کی بہبود نے پنشن تقسیم کرنے والے بینکوں، پنشنر ویلفیئر ایسوسی ایشنز، یو آئی ڈی اے آئی اور جیون پرمان کے ساتھ مل کر 2022 اور 2023 میں ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ مہمات کا کامیاب انعقاد کیا ہے۔ 2023 میں ڈی ایل سی مہم 2.0 کا انعقاد 100 شہروں میں کیا گیا تھا اور1.45 پنشنرز نے اپنی ڈی ایل سی جمع کرائی تھی۔ پنشن اور پنشنرز کی بہبود کے محکمے نے مطلع کیا ہے کہ ڈی ایل سی مہم 3.0 ،یکم نومبرسے30 نومبر 2024 تک منعقد کی جائے گی۔ڈی ایل سی مہم 3.0 ہندوستان بھر کے تمام ضلع ہیڈ کوارٹرز اور بڑے شہروں میں منعقد کی جائے گی۔ پنشن تقسیم کرنے والے بینک، پنشنر ویلفیئر ایسوسی ایشن، یو آئی ڈی اے آئی اور جیون پرمان 157 شہروں میں ڈی ایل سی مہم چلائیں گے۔ تمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز میں ڈی ایل سی مہم 3.0 کے انعقاد کے لیے، محکمہ پنشن اور پنشنرز ویلفیئر محکمہ ڈاک اور انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک کے ساتھ رابطہ قائم کرے گا اور ڈی ایل سی مہم 3.0 پورے ہندوستان کے تمام ضلع ڈاک خانوں میں منعقد کی جائے گی۔
تمام ضلع ڈاک خانوں میں ڈی ایل سی مہم 3.0 کی تشکیل کے لیے ایک تیاری میٹنگ جناب وی سری نواس، سکریٹری (پی اینڈ پی ڈبلیو)نے جناب سنجے شرن ڈائرکٹر جنرل پوسٹل سروسز، محترمہ راجول بھٹ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل پوسٹس، جناب آر وسویسورن ایم ڈی این ڈی سی ای او ،آئی پی پی بی ، جناب گرشرن رائے بنسل سی جی ایم آئی پی پی ایم کے ساتھ 12.9.2024 کو منعقد ہوئی۔ پنشن اور پنشنرز کی بہبود کے محکمے کے سینئر افسران جناب دھربوجیوتی سین گپتا جوائنٹ سکریٹری، جناب روی کرن اوبالے ڈائریکٹر نے بات چیت میں حصہ لیا۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ڈسٹرکٹ پوسٹ آفس پنشنر ویلفیئر ایسوسی ایشنز پنشن تقسیم کرنے والے بینکوں، یو آئی ڈی اے آئی اور جیون پرمان کے ساتھ رابطہ کریں گے تاکہ ضلع ڈاک خانوں میں ڈی ایل سی مہم 3.0 کا انعقاد کیا جا سکے۔ جیون پرمان کو پنشنرز ضلع ڈاک خانوں میں اینڈرائیڈ اسمارٹ فون سے چہرے کی تصدیق کا استعمال کرتے ہوئے جمع کر سکتے ہیں۔محکمہ ڈاک عمر رسیدہ /پنشنرز افراد کو اپنے ڈی ایل سی کو ضروریات کے مطابق جمع کرانے کے لیے خدمات کی ڈور اسٹیپ ڈیلیوری بھی فراہم کرے گا ۔ بینرز، سوشل میڈیا، ایس ایم ایس اور مختصر ویڈیوز کے ذریعے آگاہی پھیلا کر ڈی ایل سی 3.0 مہم کی وسیع تشہیر کی جائے گی۔یو آئی ڈی اے آئی اورمیٹی(ایم ای آئی ٹی وائی) کیمپوں کے دوران تکنیکی مدد فراہم کریں گے۔ یہ تصور کیا جاتا ہے کہ یہ تعاون پنشنرز کو ڈیجیٹل طورپر بااختیار بنانے کے لیے حکومت کی کوششوں کو وسیع اور گہرا کرے گا اور ان کی زندگی میں آسانی پیدا کرنے میں بہت زیادہ تعاون کرے گا۔
*******
ش ح ۔ ش ت ۔م ش
U. No.10872
(Release ID: 2054453)
Visitor Counter : 44