کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

کوئلہ وزارت نے عمل کی تکمیل کے مختلف مراحل میں 71 کیپٹیو/کمرشل کوئلہ کانوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا

Posted On: 12 SEP 2024 11:00AM by PIB Delhi

کوئلہ کی وزارت نے کل ان کانوں کی صورتحال  کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ منعقد کی جن کی مختلف قسطوں میں نیلامی کی گئی ہے اور وہ عمل کی تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں۔اجلاس کی صدارت ایڈیشنل سکریٹری اور نامزد اتھارٹی، وزارت کوئلہ، محترمہ روپندر برار نے کی۔ جامع جائزہ  میں گھریلو کوئلے کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے حکومت کے عزم کو اجاگر کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ایڈیشنل سکریٹری نے الاٹیوں پر زور دیا کہ وہ کوئلے کے بلاکس کو چلانے کے لیے ضروری اقدامات کریں جو آپریشنلائزیشن کے ایڈوانس مراحل میں ہیں۔

71 کول بلاکس ریگولیٹری کلیئرنس حاصل کرنے کے مختلف مراحل میں ہیں۔ یہ بلاکس نو ریاستوں میں تقسیم کیے گئے ہیں جن میں  اروناچل پردیش، آسام، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، اڈیشہ، اور مغربی بنگال شامل ہیں۔

یہ اسٹریٹجک جائزہ ہندوستان کی بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کوئلے کے بلاکس کے آپریشنلائزیشن میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے وزارت کے فعال نقطہ نظر کی نشاندہی کرتا ہے۔ ان کانوں پر توجہ مرکوز کرکے، حکومت کا مقصد گھریلو وسائل کو زیادہ سے زیادہ کرنا اور کوئلے کی درآمدات پر انحصار کم کرنا ہے۔

کوئلہ کی وزارت گھریلو کوئلے کی پیداوار میں اضافہ کے ذریعے پائیدار اقتصادی ترقی کی طرف ملک کی راہ ہموار کرتے ہوئے ہندوستان کی توانائی کی حفاظت کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے ۔

****

 

ش ح ۔  م ش  ۔م ش

U. No.10824



(Release ID: 2054075) Visitor Counter : 41