قومی انسانی حقوق کمیشن
این ایچ آر سی، ہندوستان نے اپنے انسانی حقوق کے مختصر فلم مقابلے، 2024 کے لیے اندراجات بھیجنے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی
اب ہندوستانی شہریوں کے لیے 30 ستمبر 2024 تک آن لائن اندراجات کھلے ہیں
Posted On:
11 SEP 2024 4:41PM by PIB Delhi
انسانی حقوق کی قومی کمیشن (این ایچ آر سی)، ہندوستان نے اپنے 10ویں سالانہ انسانی حقوق شارٹ فلم مقابلے، 2024 کے لیے، ملک کے مختلف حصوں سے موصول ہونے والی متعدد درخواستوں کے پیش نظر، اندراجات بھیجنے کی آخری تاریخ میں 30 اگست سے 30 ستمبر، 2024 تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
شارٹ فلم ایوارڈ اسکیم، کمیشن کے ذریعہ 2015 میں قائم کی گئی تھی ۔ اس اسکیم کا مقصد انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کے لیے ہندوستانی شہریوں کی سینما اور تخلیقی کوششوں کی حوصلہ افزائی اور اعتراف کرنا ہے، خواہ ان کی عمر کچھ بھی ہو۔ گزشتہ تمام مقابلوں میں کمیشن کو ملک کے مختلف حصوں سے زبردست ردعمل حاصل ہوا ہے ۔
مختصر فلمیں انگریزی یا کسی بھی ہندوستانی زبان میں انگریزی میں سب ٹائٹلز کے ساتھ ہوسکتی ہیں ۔ مختصر فلم کا دورانیہ کم از کم 3 منٹ اور زیادہ سے زیادہ 10 منٹ ہونا چاہیے ۔ مختصر فلم ایک دستاویزی، حقیقی کہانیوں کی ڈرامہ نگاری، یا افسانے کے کام پر مشتمل ہو سکتی ہے۔ فلم بشمول اینیمیشن، کسی بھی تکنیکی شوٹنگ اور فلم سازی کی شکل میں ہو سکتی ہے۔
مختصر فلموں کے موضوعات مختلف سماجی، اقتصادی، ثقافتی اور سیاسی حقوق پر مبنی ہونے چاہئیں ۔ یہ فلم ایک دستاویزی فلم، حقیقی کہانیوں کی ڈرامائی، یا افسانے کا کام، بشمول اینیمیشن، کسی بھی تکنیکی شکل میں درج ذیل دائرے میں ہو سکتی ہے:
- زندگی، آزادی، مساوات اور وقار کا حق
- بندھوا اور بچہ مزدوری ، خواتین اور بچوں کے حقوق سے متعلق مخصوص مسائل کا احاطہ
- بزرگ افراد کو درپیش مسائل کے حقوق
- معذور افراد کے حقوق
- ہاتھ سے فضلہ اٹھانے والوں سے متعلق حفظان صحت کا حق
- بنیادی آزادی کے مسائل
- انسانی اسمگلنگ
- گھریلو تشدد
- پولیس کے مظالم کی وجہ سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی
- حراستی دست درازی اور تشدد
- سماجی و اقتصادی تفاوت
خانہ بدوش اور غیر اندراج شدہ قبائل کے حقوق
- جیل اصلاحات
- تعلیم کا حق
- کرۂ ارض پر زندگی کو متاثر کرنے والے ماحولیاتی خطرات سمیت صاف ماحول کا حق
- کام کرنے کا حق
- قانون کے سامنے برابری کا حق
- خوراک اور غذائی تحفظ کا حق
- ایل جی بی ٹی کیو آئی پلس کے حقوق
- انسانی ساختہ یا قدرتی آفات کی وجہ سے نقل مکانی کے باعث انسانی حقوق کی خلاف ورزی
- ہندوستانی تنوع میں انسانی حقوق اور اقدار کا جشن
- زندگی اور معیار زندگی کو بہتر بنانے والے ترقیاتی اقدامات وغیرہ
مقابلہ میں حصہ لینے کے لیے کوئی داخلہ فیس نہیں ہے انداراجات بھیجنے سے متعلق تعداد کی کوئی حدبندی نہیں ہے۔ تاہم، شرکاء کو لازمی طور پر بھرے ہوئے انٹری فارم کے ساتھ ہر فلم کو الگ سے بھیجنا ہوگا۔ شرائط و ضوابط، داخلہ فارم کے ساتھ، این ایچ آر سی کی ویب سائٹ: www.nhrc.nic.in یا لنک سے ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں: یہاں کلک کریں۔
فلم، ایک باضابطہ طور پر داخل کردہ داخلہ فارم، اور دیگر مطلوبہ دستاویزات nhrcshortfilm[at]gmail[dot]com پر گوگل ڈرائیو کا استعمال کرتے ہوئے بھیجا جا سکتا ہے ۔ کوئی بھی سوال اس ای میل ایڈریس پر بھیجا جا سکتا ہے ۔
***
(ش ح ۔ ک ا ۔ ت ح)
U.No. 10780
(Release ID: 2053928)
Visitor Counter : 32