امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیرجناب امت شاہ نے مہاراشٹر کے شہر ممبئی میں‘ممبئی سماچار’ کی‘200 ناٹ آؤٹ’ دستاویزی فلم  کا اجراء کیا


‘ممبئی سماچار’ نے صحافت میں معتبریت کی ایک ایسی مثال قائم کی ہے جسے پانے کے لیے بہت محنت کرنا پڑتی ہے

دنیا کے تمام ممالک کی اقلیتوں کو پارسی برادری سے سیکھنا چاہیے

اقلیتوں میں اگر کوئی اقلیت ہے تو وہ پارسی ہے

اقلیتوں کے حقوق کے لیے لڑنے والے لوگوں کو پارسی برادری سے سیکھنا چاہیے، جو اپنی زندگی صرف اپنے فرائض کے لیے گزارتے ہیں اور جنہوں نے ہر میدان میں بغیر کسی مطالبے کے اپنا تعاون دیا ہے

ایک گجراتی جس نے اسی مقصد کو ثابت کیا جس کے لیے جھانسی کی رانی نے اپنی جان قربان کی، 2014 میں حلف اٹھایا، ‘ممبئی سماچار’ واحد اخبار ہے جس نے یہ دونوں خبریں شائع کیں

‘ممبئی سماچار’ نے ہمیشہ کسی نظریے سے وابستگی کے بغیر اپنے قارئین تک سچائی پہنچائی ہے

‘ممبئی سماچار’ ایشیا کا سب سے قدیم اور دنیا کا تیسرا قدیم ترین فعال اخبار ہے

‘ممبئی سماچار’ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اگر اس اخبار میں کچھ شائع ہوا ہے تو ،وہ سچ ہوگا

مودی حکومت کی لائی گئی نئی تعلیمی پالیسی میں مادری زبان میں ابتدائی تعلیم کو لازمی قرار دیا گیا ہے

ہماری ذمہ داری اس وقت تک ختم نہیں ہوتی جب تک ہم اپنی زبان بچوں کو نہیں سکھاتے، اسے آگے نہیں لے جاتے اور اسے اگلی نسل کے حوالے نہیں کرتے

Posted On: 08 SEP 2024 10:23PM by PIB Delhi

داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر، جناب امت شاہ نے آج مہاراشٹر کے شہر ممبئی میں ‘ممبئی سماچار’ کی ‘200 ناٹ آؤٹ’ دستاویزی فلم کا اجراء کیا ۔ اس موقع پر مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ  جناب ایکناتھ شندے سمیت کئی معززین موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DZY3.jpg

جناب امت شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ دو صدیوں سے زیادہ عرصے تک کسی بھی ادارے کو چلانا بہت مشکل ہے، وہ بھی ایک مقامی اخبارکو۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی سماچار نے معتبریت کی ایک مثال قائم کی ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ ایسی ساکھ حاصل کرنے کے لیے بہت محنت کرنی پڑتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک سیاست داں جس کی کسی نظریے سے وابستگی نہیں ہے اچھا کام نہیں کر سکتا جب کہ کسی نظریے سے وابستہ کوئی اخبار اچھا کام نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی سماچار کسی نظریے سے جڑے بغیر اپنے قارئین سے جڑا رہا اور ان تک سچ پہنچاتا رہا۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایک گجراتی جس نے اسی مقصد کو ثابت کیا جس کے لیے جھانسی کی رانی نے اپنی جان قربان کی، 2014 میں حلف لیا، ‘ممبئی سماچار’ واحد اخبار ہے جس نے یہ دونوں خبریں شائع کیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ یہ واحد اخبار ہے جس نے 1857 کے انقلاب، کانگریس کی تشکیل، لوک مانیہ بال گنگادھر تلک جی کے ذریعہ گنیش اتسو کی شروعات، گوکھلے-تلک اور گاندھی جی نے پایہ کمال تک پہنچنے کے لیے جو جدو جہد  کی ، بھارت چھوڑو تحریک ، نمک ستیہ گرہ، یوم آزادی اور آزادی کے 75 سال جیسے مواقع کو رپورٹ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ISJ7.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ ایک طویل عرصے تک اخبار چلانا اور صحافت کے مقاصد پر قائم رہنا بہت مشکل کام ہے، جسے ممبئی سماچار نے حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ 1962 کی ہند-چین جنگ، کچھ کے زلزلے، تحریک آزادی، صحافت کی اخلاقیات پر عمل کرتے ہوئے ایمرجنسی کے خلاف عوامی جدوجہد جیسے ملک کے اتار چڑھاؤ کے دوران فعال رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ممبئی سماچار نے گجراتی کو صحافت میں زندہ رکھنے اور لوگوں کو گجراتی کو اپنی بولی جانے والی زبان کے طور پر استعمال کرنے کے قابل بنانے میں بہت بڑا تعاون کیا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ اس اخبار کا سرکولیشن اس اخبار کے تعاون  کا اصل اشاریہ نہیں ہوسکتا ہے، انہوں نے کہا، ممبئی سماچار کی خدمات  اس کے سرکولیشن سے کہیں زیادہ ہیں۔

داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ اقلیتوں میں اگر کوئی اقلیت ہے تو وہ پارسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کے لیے لڑنے والے لوگوں کو پارسی برادری سے سبق سیکھنا چاہیے، جو اپنی زندگی صرف اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے گزارتے ہیں اور جنہوں نے کسی بھی چیز کا مطالبہ کیے بغیر ہر میدان میں اپنا تعاون دیا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ چاہے ملک کے قانون کی بات ہو، صنعتی ترقی کی ہو، فنٹیک ہو یا آئی ٹی سیکٹر کی ہو، پارسی برادری سب سے آگے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی سماچار کے ذریعے صحافت کے میدان میں کاما خاندان کی خدمات کو گجرات، گجراتی اور ہندوستان کبھی نہیں بھول سکتے۔ انہوں نے کہا کہ جب ممبئی کا نام بامبے سے تبدیل کیا گیا تو عدالت میں پیش کیا گیا سب سے بڑا ثبوت ممبئی سماچار کا ٹائٹل تھا۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ ہندوستان کی زبانیں اس کی میراث ہیں اور دنیا کے کسی ملک میں اتنی بولیاں اور زبانیں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے لائی گئی نئی تعلیمی پالیسی میں مادری زبان میں پرائمری تعلیم کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ نے سب سے درخواست کی کہ ہمیں گھر میں کم از کم اپنی زبان میں بات کرنی چاہیے، اس سے بچوں کو ہماری زبانیں سیکھنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنی زبان سے خود کو منقطع کر لیں گے تو ہم اپنی ثقافت سے بھی منقطع ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہم اپنی زبان بچوں کو نہیں سکھائیں گے، اسے آگے لے کر جائیں گے اور اسے اگلی نسل کے حوالے نہیں کریں گے، ہماری ذمہ داری ختم نہیں ہوگی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003AJ92.jpg

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ اپنی زبان کی حفاظت، پرورش، مزید بامعنی، لچکدار بناکر اور اس کی بہن زبانوں کے ساتھ ہمارے  ذخیرہ الفاظ کو متمول بنانے سے ہمارے ذخیرہ الفاظ میں مزیداضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ نے اس موضوع پر ٹھیک ٹھیک کام کیا ہے اور ہندی لغت کو وسعت دی ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ ملک بھر کی مقامی زبانوں کے 22,831 الفاظ کو لا کر ہم نے ہندی کو مکمل زبان بنانے کی سمت کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو اپنی مادری زبان کے لیے بہت کچھ کرنا چاہیے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ ممبئی سماچار ایشیا کا سب سے پرانا اخبار اور دنیا کا تیسرا قدیم ترین اخبار ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دنیا کا واحد اخبار ہے جس نے اپنی معتبریت برقرار رکھی ہے۔ جناب شاہ نے مزید کہا کہ پچھلے 200 سال ہندوستان کی تاریخ میں اتار چڑھاؤ سے بھرے ہوئے رہےہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے 75 سال اور اب آگے کا راستہ صاف، ہموار اور شاندار ہے، لیکن اس سے پہلے کے 125 سال اتار چڑھاؤ سے پُرتھے اور اس دوران ممبئی سماچار نے کبھی منافع کی پرواہ نہیں کی اور ہمیشہ صحافتی کے اخلاقیات کو آگے بڑھانے کے لیے کام کیا۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ 50 منٹ کی اس دستاویزی فلم کو ہندی اور انگریزی میں ایک منٹ بھی ایڈٹ کیے بغیر ڈب کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پورے ملک کو پتہ چل جائے گا کہ یہ مقامی زبان کا اخبار دو صدیاں گزرنے کے بعد بھی ناٹ آؤٹ ہے اور تیسری سنچری مکمل کرنے کے لیے تیار ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ملک تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور ہم 11ویں سے دنیا کی پانچویں بڑی معیشت بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا ہندوستان کو ایک  بہترین مقام سمجھتی ہے۔ جناب شاہ نے مزید کہا کہ آج جی-20 ممالک میں ہندوستان کی شرح نمو سب سے زیادہ ہے اور جلد ہی ہم دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی جی نے آزادی کے 75 سے 100 سال کے درمیانی دور کو امرت کال کہا ہے اور یہ سفر ہندوستان کو دنیا کے ہر میدان میں نئی ​​بلندیوں پر لے جانے والا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک کے 140 کروڑ لوگوں نے مودی جی کے اس عہد کو اپنایا ہے کہ 15 اگست 2047 کو ہندوستان دنیا کے ہر میدان میں پہلے نمبر پر ہوگا۔

********

ش ح۔  ف ا۔ع ن

 (U: 10685)


(Release ID: 2053061) Visitor Counter : 51