وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

‘دیکھو اپنا دیش، عوام کی پسند 2024’ کے لیے ووٹنگ 15 ستمبر تک جاری رہے گی


سب سے زیادہ پسندیدہ سیاحتی مقامات کی نشاندہی کرنے اور انہیں مشن موڈ میں عالمی معیار کے سیاحتی مقامات کے طور پر تیار کرنے میں مدد کرنے کی پہل

Posted On: 06 SEP 2024 2:28PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی سیاحت کی وزارت نے‘بھارت کی جنتا’ کی نبض کو سمجھنے کے لیے پہلی بار ملک گیر آئی پی (دانش ورانہ املاک) ‘دیکھو اپنا دیش، عوام کی پسند 2024’ تیار کیا ہے۔ اس پہل کا آغاز وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 7 مارچ 2024 کو سری نگر میں کیا تھا۔ ووٹنگ 15 ستمبر 2024 تک کھلی ہے۔

Image

اس ملک گیر رائے شماری کا مقصد سب سے زیادہ پسندیدہ سیاحتی مقامات کی نشاندہی کرنا اور سیاحت کے 5 زمروں - روحانی، ثقافتی اور وراثت، قدرت اور جنگلی حیات، ایڈونچر اور دیگر میں سیاحوں کے تاثرات کو سمجھنے کے لئے شہریوں سے رابطہ کرنا ہے۔ چار اہم زمروں کے علاوہ‘دیگر’ زمرہ وہ ہے جہاں کوئی اپنے ذاتی پسند کے لئے  ووٹ دے سکتا ہے اور سیاحت کے پوشیدہ جواہرات کو غیر دریافت شدہ سیاحتی مقامات اور شاندار سرحدی گاؤوں، صحت و تندرستی سے متعلق سیاحت، ویڈنگ ٹورازم وغیرہ کی شکل میں شناخت کرنے  میں مدد کر سکتا ہے۔

ایک وقف شدہ  پورٹل https://innovateindia.mygov.in/dekho-apna-desh/,  ہے، جس میں لوگ اپنے موبائل نمبر  یا  ای میل  آئی ڈی کے ذریعے مختلف زمروں (روحانی، ثقافتی اور وارثت، قدرت اور جنگلی حیات کی ایڈونچر ، دیگر (اوپن کیٹیگری) میں ووٹ دے سکتے ہیں۔

اس رائے شماری کے نتائج ہندوستان کے اعلیٰ سیاحتی پرکشش مقامات کا تعین کرنے میں مدد کریں گے جنہیں کلیدی متعلقین سے خاطر خواہ تعاون اور سرمایہ کاری ملے گی۔

اس پہل کے ذریعے، وزارت ثقافتی نشانات اور روایات کے تحفظ کو فروغ دینے کی کوشش کررہی ہے، تاکہ آنے والی نسلوں کے لیے ان کی لمبی عمر کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس سے وزارت کو ان غیر معروف سیاحتی مقامات کو سمجھنے کا موقع ملےگا جہاں لوگ مشہور مقامات کے علاوہ جانا  پسند کریں گے۔

اس پہل کے آغاز کے ساتھ، سیاحت کی وزارت وکست بھارت ایٹ2047 کی جانب ہندوستان کے سفر میں تعاون کر رہی ہےاور ‘مکمل حکومت’ کے نقطہ نظر کے ذریعے، مختصر اور درمیانی مدت میں، مشن موڈ میں ترقی کے لیے جیتنے والے پرکشش مقامات کی شناخت کر رہی ہے۔

مزید تفصیلات کے لیے ملاحظہ کیجیے:

https://innovateindia.mygov.in/dekho-apna-desh/

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-10622



(Release ID: 2052529) Visitor Counter : 35