پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پنچایتی راج کی وزارت اور یونیسیف نے سماجی تبدیلی کے نظام کو مضبوط کرنے کے اجازت نامےپر دستخط کیے

Posted On: 06 SEP 2024 12:25PM by PIB Delhi

پنچایتی راج کی وزارت اور یونائٹیڈ نیشنز چلڈرینس فنڈ(یونیسیف) انڈیا نے نظام کو مضبوط بنانے اور سماجی تبدیلی کے لیے کمیونٹیز کو شامل کرنے کے لیے تعاون کے اجاز ت نامے(ایل او آئی) پر دستخط کیے ہیں۔

اس شراکت داری کا مقصد وزارت، منتخب نمائندوں اور پنچایتی راج اداروں  کے منتخب نمائندوں اور فیلڈعہدیداروں اور دیہی کمیونٹیز کے درمیان موثر رابطے کے لیے میکانزم قائم کرنا اوراسے ادارہ جاتی بنانا ہے۔ اس شراکت داری سے شہریوں، خاص طور پر خواتین اور بچوں کے ساتھ بہتر رابطے اور دیہی باشندوں کو خدمات کی فراہمی کو بہتر بنا کر مقامی پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز) پر پیش رفت کو تیز کرنے میں مدد کرے گا۔

وزارت، مواصلات اور رائے  کے حصول کے نظام کوبہتر بناکریہ یقینی بنانے کے لئےکہ اہم سرکاری پالیسیاں دیہی علاقوں میں تیزی سے اور موثر طریقے سےپہنچیں، ٹکنالوجی کے استعمال کے تئیں پرعزم ہے۔یہ کوشش دیہی باشندوں کومعلومات پر مبنی فیصلے کرنے، خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے، اور نظم و نسق میں شفافیت کو بڑھانے کے لیے بااختیار بنائے گی، جس سے ایک زیادہ جامع اور مربوط دیہی ہندوستان کی تعمیر میں مدد ملے گی۔

 

******

 

ش ح۔ف ا ۔ ف ر

U:10619

 


(Release ID: 2052471) Visitor Counter : 51