محنت اور روزگار کی وزارت
محترمہ شوبھا کرندلاجے چندی گڑھ میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ لیبر اصلاحات اور روزگار کے مواقع میں اضافے پر تبادلہ خیال کے لیے دوسری علاقائی میٹنگ کی صدارت کریں گی
Posted On:
05 SEP 2024 11:43AM by PIB Delhi
چنڈی گڑھ میں 06ستمبر 2024 کو شمالی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹیز) یعنی پنجاب، ہماچل پردیش، لداخ، راجستھان اور چندی گڑھ کے ساتھ ایک علاقائی میٹنگ منعقد کی جائے گی۔ یہ میٹنگ محنت اور روزگار کی وزارت، حکومت ہند کی طرف سے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے منعقد کی جا رہی ہے جس میں لیبر اصلاحات ،غیر منظم مزدوروں ،بلڈنگ اور دیگرتعمیراتی مزدور(بی او سی ڈبلیو)کے ای شرم-نیشنل ڈیٹا بیس(این ڈی یو ڈبلیو)، اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
اس میٹنگ کی صدارت مرکزی وزیر مملکت برائے محنت و روزگار محترمہ شوبھا کرندلاجے کریں گی اور اس میں سکریٹری، محنت اور روزگارمحترمہ سمیتا داؤرا اورحکومت ہند ،ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے دیگر سینئر افسران بھی شرکت کریں گے۔
یہ میٹنگ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ حکومت ہند کی وزارت محنت اور روزگار کے ذریعہ جاری ملک گیر مشاورت کا ہی ایک تسلسل ہے۔ پہلی علاقائی میٹنگ بنگلورو میں30 اگست 2024 کو کرناٹک، تمل ناڈو، تلنگانہ، کیرالہ، پڈوچیری، اور جزائر انڈمان اور نکوبار کی جنوبی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ منعقد ہوئی۔ یہ علاقائی اجلاس 04اکتوبر 2024 تک جاری رہیں گی۔
لیبر کوڈز کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ بنائے گئے مسودہ قوانین میں ہم آہنگی، غیر منظم کارکنوں کے لیے سماجی تحفظ کے فوائد تک آسان رسائی کے لیے ‘ون اسٹاپ سلوشن’ کے طور پر ای-شرم پورٹل کا قیام، مختلف بی او سی ورکرز کے لیے مرکزی فلاحی اسکیموں کی کوریج کی توسیع،روزگار کے مواقع کے لیے تعلیمی اداروں سے رابطے، روزگار کی پیمائش اور نیشنل کیرئیر سروس (این سی ایس)سمیت اہم مسائل پر میٹنگ کے دوران غور کیا جائے گا۔
********
ش ح۔ ف ا۔ع ن
(U: 10571)
(Release ID: 2052081)
Visitor Counter : 50