نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شیتل دیوی اور راکیش کمار: کامیابی کی جانب گامزن


پیرا تیراندازی میں تاریخی جیت

Posted On: 04 SEP 2024 9:09AM by PIB Delhi

ہندوستان کے پیرا ایتھلیٹس عالمی سطح پر قوم کا سر فخر سے بلند کرتے رہے ہیں۔ پیرس میں شاندار کارکردگی  کامظاہرہ کرنے والوں میں شیتل دیوی اور راکیش کمار شامل ہیں، جنہوں نے مکسڈ ٹیم کمپاؤنڈ اوپن تیراندازی مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیتا  ہے۔ ان کی جیت پیرا اسپورٹس میں ہندوستان کی پروان چڑھ رہی روایت  میں ایک اور باب کا اضافہ کرتی ہے!

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003ZDIH.jpg

شیتل دیوی کا سفر

دس جنوری 2007 کو کشتواڑ، جموں و کشمیر میں پیدا ہونے والی شیتل دیوی نے اپنے ناقابل یقین سفر سے دنیا کو مسحور کر دیا۔ بغیر بازو کے پیدا ہونے کے باوجود، انہوں نے دکھایا ہے کہ جسمانی تحدیدعظمت کے حصول میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ ان کی ابتدائی زندگی چیلنجوں سے بھری ہوئی تھی، لیکن 2019 میں ایک اہم لمحہ آیا جب بھارتی فوج نے انہیں  ایک فوجی کیمپ میں دیکھا۔ ان کی صلاحیت کو تسلیم کرتے ہوئے، اس نے انہیں تعلیمی اور طبی مدد فراہم کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004UJE3.jpg

معروف کوچ کلدیپ ویدوان کی سرپرستی میں، شیتل نے سخت تربیت شروع کی  جس نے انہیں دنیا کے معروف پیرا تیرانداز میں سے ایک میں تبدیل کر دیا۔ ان کی کامیابی خود گواہ ہے: 2023 ایشین پیرا گیمز میں انفرادی اور مکسڈ ٹیم مقابلوں میں گولڈ میڈل، 2023 میں ورلڈ تیراندازی پیرا چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ اور ایشین پیرا چیمپئن شپ میں متعدد اعزازات شامل ہیں۔ شیتل کی کہانی ہمت، استقامت اور اپنی صلاحیتوں پر پختہ یقین کی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/55555555555V8MA.jpg

راکیش کمار:مصیبت سے کمال تک

راکیش کمار، 13 جنوری 1985 کو کٹرا، جموں و کشمیر میں پیدا ہوئےجو لچکداری  کی طاقت کا ایک اور ثبوت ہیں۔ 2010 میں ایک المناک حادثے نے راکیش کو کمر سے نیچے مفلوج کر دیا، وہ  وہیل چیئر تک محدود ہوگئے۔ اس کے بعد کے سال مایوسی سے بھرے رہے۔ تاہم، ان کی زندگی نے 2017 میں ایک نیا رخ اختیار کیا جب انہیں شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ اسپورٹس کمپلیکس میں تیر اندازی سے متعارف کرایا گیا۔

کوچ کلدیپ کمار کی رہنمائی میں راکیش کوتیر اندازی میں  ایک نیا جنون پیدا ہوا۔ مالی مشکلات کے باوجود، انہوں نے اپنے آپ کو کھیل کے لیے وقف کر دیا اور تیزی سے  آگے بڑھتے ہوئے بھارت کے سرفہرست پیرا تیرانداز میں سے ایک بن گئے۔ ان کے کارناموں میں 2023 ورلڈ آرچری پیرا چیمپئن شپ میں مکسڈ ٹیم ایونٹ میں گولڈ میڈل اور 2023 ایشین پیرا گیمز میں شاندار کارکردگی شامل ہے۔ راکیش کی کہانی عظمت کے حصول کے لیے ناقابل تسخیر مشکلات پر قابو پانے میں سے ایک ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/666666666666SCS0.jpg

پیرس 2024 پیرالمپکس

پیرس 2024 پیرالمپکس نے شیتل دیوی اور راکیش کمار دونوں کے کیریئر میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا ہے۔ مکسڈ ٹیم کمپاؤنڈ اوپن آرچری ایونٹ میں مقابلہ کرتے ہوئے اس  جوڑی کو دنیا کے چند بہترین پیرا آرچرز سے سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑا۔ پوڈیم تک ان کا سفر ہمت، عزم، اور عمدگی کی انتھک جستجو سے تعبیر ہے۔

شیتل اور راکیش نے اٹلی کے ایلونورا سارتی اور میٹیو بوناکینا کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ ہندوستانی تیر اندازوں نے دباؤ میں غیر معمولی تسکین کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل سیٹ میں چار پرفیکٹ 10ایس مار کر تمغہ جیت لیا۔ ان کی کارکردگی نے نہ صرف پوڈیم پر جگہ حاصل کی بلکہ 156 پوائنٹس کے پیرا لمپک ریکارڈ کی بھی برابری کی، جو ان کی مہارت اور توجہ کا ثبوت ہے۔

سرکاری مدد:کامیابی کا ایک اہم ستون

پیرس 2024 پیرالمپکس میں شیتل دیوی اور راکیش کمار کی کامیابی ہندوستانی حکومت کی طرف سے فراہم کردہ وسیع تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھی۔ دونوں کھلاڑیوں نے ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹی او پی ایس) کے تحت مالی امداد سے فائدہ اٹھایا، جس میں تربیت کے اخراجات، سامان کی خریداری اور بین الاقوامی مقابلوں کے لیے سفر شامل تھے۔ شیتل نے تھائی لینڈ، متحدہ عرب امارات، چیک جمہوریہ، چین اور فرانس میں تربیت کے لیے چھ غیر ملکی مواقع  حاصل کیے، جب کہ راکیش کو خصوصی آلات اور وہیل چیئر کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ایس اے آئی سونی پت میں نیشنل کوچنگ کیمپ، جہاں دونوں کھلاڑیوں نے تربیت حاصل کی، ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کیا۔

تحریک پیدا کرنے کی روایت

پیرس 2024 پیرا لمپکس میں شیتل دیوی اور راکیش کمار کا کانسی کا تمغہ جیتنا نہ صرف ہندوستان کی جیت ہے بلکہ یہ امید اور استقامت کا ایک طاقتور پیغام ہے۔ صرف 17 سال کی عمر میں، شیتل ہندوستان کی سب سے کم عمر پیرا لمپک میڈلسٹ بن گئیں، جبکہ 39 سالہ راکیش نے اپنی کامیابیوں کی شاندار فہرست میں پیرا لمپک میڈل کا اضافہ کیا۔ ان کی کہانیاں کھیلوں کی دنیا سے بالاتر ہیں، جو کسی بھی مصیبت کا سامنا کرنے والے لوگوں کے لیے تحریک  کا باعث ہیں۔ ان کی روایت کھلاڑیوں کی نسلوں کو بڑے خواب دیکھنے اور کچھ الگ کرنے کی ترغیب دیتی رہے گی۔

حوالہ جات

ہندوستانی ایتھلیٹس: پیرس پیرالمپکس 2024پی ڈی ایف

https://olympics.com/en/news/paris-2024-paralympics-india-archery-sheetal-devi-rakesh-kumar-medal

https://pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=2051102

پی ڈی ایف دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

 

******

ش ح۔  ف ا۔ع ن

 (U: 10512)


(Release ID: 2051676) Visitor Counter : 45