حکومت ہند کے سائنٹفک امور کے مشیر خاص کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

ہندوستان اور یونیسکو6 ستمبر 2024 کو پیرس، فرانس میں چیف سائنس ایڈوائزرز کی گول میز کانفرنس (سی ایس اے آر) کے 2024 ایڈیشن کا مشترکہ طور پر اہتمام  کر رہے ہیں

Posted On: 03 SEP 2024 11:19AM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PrincipalScientificAdvisorpic03092024JA7N.jpg

چیف سائنس ایڈوائزرز کی گول میز کانفرنس(سی ایس اے آر) کا 2024 ایڈیشن جمعہ 6 ستمبر 2024 کو اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یو این ای ایس سی او)، پیرس، فرانس کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہونے والا ہے۔ یہ گول میز کانفرنس مشترکہ طور پر  حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر کے دفتر اور یونیسکو کے نیچرل سائنس سیکٹر کے ذریعہ منعقد  کی جارہی ہے۔ چیف سائنس ایڈوائزرز راؤنڈ ٹیبل (سی ایس اے آر) کو 2023 میں ہندوستان کی جی20صدارت  کے دوران ایک شیرپا ٹریک پہل کے طور پر تصور کیا گیا اور شروع کیا گیا۔

اٹھائیس ممالک کے وفود، اپنے چیف سائنس ایڈوائزرز ( سی ایس اے) یا نامزد کردہ مساوی افراد جن کی قیادت میں اور 6 بین الاقوامی تنظیمیں اس گول میز کانفرنس میں شامل ہوں گی جس  میں ‘‘اوپن سائنس ، علم میں غیر ہم آہنگی کو  دورکرنا اور عالمی سطح پر سائنس کے مشورے کی صلاحیت کو بڑھانے’’ کے موضوع پر گفتگو کریں گے۔ گول میز کی مشترکہ صدارت حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر پروفیسر اجے کمار سود اور یونیسکو کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل (اے ڈی جی- نیچرل سائنسز) ڈاکٹر لیڈیا بریٹو کریں گے۔

6 ستمبر 2024 کو،سی ایس اے آر 2024 سے پہلے ایک آزادانہ علمی سیشن ہوگا جس میں سائنس میں اعتماد سازی  میں سائنس کے مشورے کے طریقہ کار کے اثرات پر بحث ہوگی اور اس سے ملکی، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر سائنس کے مشورے کی صلاحیت کو بڑھانے کے بارے میں آگاہی  پیدا ہوگی۔ اس کھلے  اجلاس میں چیف سائنٹفک ایڈوائزرز اور مساوی افراد، مختلف رکن ممالک کے یونیسکو کے مستقل وفود اور بین الاقوامی سائنسی اور سائنسی مشاورتی اداروں کے نمائندوں کے درمیان بات چیت کا موقع ملےگا۔

گول میز کا یہ 2024 ایڈیشن جنوبی افریقہ کی جانب سے اس اقدام کو آگے بڑھانے کے ساتھ اس کوشش کو جاری رکھنے کی راہ بھی ہموار کرے گا۔

 

 

*******

ش ح۔  ف ا۔ع ن

 (U: 10474)



(Release ID: 2051217) Visitor Counter : 38