سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

این ایچ اے آئی قومی شاہراہوں پر بغیر کسی رکاوٹ کے ٹریفک کی نقل و حرکت کے لیے جی آئی ایس پر مبنی سافٹ ویئر سے لگ بھگ 100 ٹول پلازاؤں کو ٹریک کرے گا


ان ٹول پلازاؤں کی شناخت 1033 نیشنل ہائی وے ہیلپ لائن کے ذریعے موصول ہونے والے بھیڑ بھاڑ کے تاثرات کی بنیاد پر کی گئی ہے

لائیو مانیٹرنگ اور ٹریکنگ سسٹم  اس وقت بھیڑ  بھاڑکے انتباہات اور لین کی تقسیم کی سفارشات فراہم کرے گا جب ٹول پلازہ پر گاڑیوں کی قطار مقررہ حد سے زیادہ ہو گی

Posted On: 02 SEP 2024 4:53PM by PIB Delhi

ٹول پلازوں پر بغیر کسی رکاوٹ کی نقل و حرکت کو بڑھانے کے لیے، این ایچ اے آئی کے ذریعہ  فروغ دی گئی ایک کمپنی انڈین ہائی ویز مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ (آئی ایچ ایم سی ایل) نے ٹول پلازاؤں پر انتظار کے وقت کی ‘ریئل ٹائم مانیٹرنگ’ کے لیے ایک جی آئی ایس پر مبنی سافٹ ویئر تیار کیا ہے۔ ابتدائی طور پر، این ایچ اے آئی نے ویب پر مبنی سافٹ ویئر پر لائیو نگرانی کے لیے تقریباً 100 ٹول پلازاؤں کی نشاندہی کی ہے۔ ان ٹول پلازاؤں کا انتخاب 1033 نیشنل ہائی وے ہیلپ لائن کے ذریعے موصول ہونے والے بھیڑ بھاڑ کے تاثرات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ مانیٹرنگ سروس کو مرحلہ وار مزید ٹول پلازاؤں تک وسعت دی جائے گی۔

ٹول پلازہ کا نام اور مقام فراہم کرنے کے علاوہ، سافٹ ویئر میٹر میں قطار کی لمبائی، ٹول پلازہ پر کل انتظار کا وقت اور گاڑی کی رفتار سے متعلق تفصیلات کا اشتراک کرے گا۔ اگر ٹول پلازہ پر گاڑیوں کی قطار مقررہ حد سے زیادہ ہے تو یہ کنجیشن الرٹ اور لین کی تقسیم کی سفارش بھی فراہم کرے گا۔

ٹول پلازاؤں کو ملک بھر میں این ایچ اے آئی کے متعلقہ فیلڈ دفاتر میں ویب پر مبنی سافٹ ویئر میں میپ کیا گیا ہے۔ یہ سافٹ ویئر این ایچ اے آئی کے اہلکاروں کو ٹریفک کی قطار اور بھیڑ بھاڑکے لیے گھنٹہ وار، روزانہ، ہفتہ وار اور ماہانہ بنیادوں پر ٹریفک کی حالت کا تقابلی تجزیہ فراہم کرکے گہری معلومات حاصل کرنے میں مدد کرے گا۔

اس کے علاوہ، سافٹ ویئر موجودہ موسمی حالات سے متعلق اپ ڈیٹس اور مقامی تہواروں کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا، جس سے این ایچ اے آئی کے اہلکار ٹریفک کے بوجھ کو منظم کرنے اور ٹول پلازاؤں پر بھیڑ بھاڑ کم کرنے کے لیے پیشگی اقدامات کر سکیں گے۔

ٹول پلازاؤں پر لائیو مانیٹرنگ اور ٹریکنگ سسٹم ٹریفک کے آزادانہ بہاؤ کو یقینی بنانے میں مدد کرے گا اور ملک بھر کے فیس پلازاؤں پر نیشنل ہائی وے کے صارفین کے لیے ٹولنگ کے بغیر پریشانی کے تجربے کو یقینی بنائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-10445



(Release ID: 2050972) Visitor Counter : 29