امور داخلہ کی وزارت
وزارت داخلہ نے گجرات میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے ایک بین وزارتی مرکزی ٹیم (آئی ایم سی ٹی) تشکیل دی
این آئی ڈی ایم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی قیادت میں آئی ایم سی ٹی جلد ہی گجرات کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ کرے گی
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت آفات سے متاثرہ ریاستوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے پوری طرح پابند عہد ہے
اگست 2019 میں مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی طرف سے کئے گئے ایک اہم فیصلے میں، وزارت داخلہ نے متاثرہ ریاستوں کی طرف سے میمورنڈم کا انتظار کیے بغیر نقصان کا موقع پر جائزہ لینے کے لیے آئی ایم سی ٹی کی تشکیل کی
اس سال، آئی ایم سی ٹی پہلے ہی سیلاب/ تودے کھسکنے سے متاثرہ آسام، کیرالہ، میزورم اور تریپورہ کا دورہ کر چکے ہیں تاکہ میمورنڈم کا انتظار کیے بغیر موقع پر ہی نقصان کا اندازہ لگایا جا سکے
Posted On:
01 SEP 2024 3:41PM by PIB Delhi
وزارت داخلہ نے گجرات میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگانے کے لیے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزاسٹر مینجمنٹ (این آئی ڈی ایم) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی قیادت میں ایک بین وزارتی مرکزی ٹیم (آئی ایم سی ٹی) تشکیل دی ہے۔ آئی ایم سی ٹی جلد ہی گجرات کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا دورہ کرے گی۔
25-30 اگست کے دوران، راجستھان اور گجرات پر گہرے ڈپریشن کی وجہ سے گجرات بھاری سے انتہائی شدید بارشوں سے شدید متاثر ہوا۔ مدھیہ پردیش اور راجستھان بھی بھاری سے بہت زیادہ بارش سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس سال ہماچل پردیش بھی شدید بارشوں، بادل پھٹنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات سے متاثر ہوا ہے۔ وزارت داخلہ ان ریاستوں کے سینئر عہدیداروں سے رابطے میں ہے اور اگر وہاں سے شدید نقصان کی اطلاع ملتی ہے تو وہاں بھی آئی ایم سی ٹی کو بھیجا جائے گا۔ کچھ دیگر ریاستیں بھی رواں مانسون کے موسم میں موسلہ دھار بارش، سیلاب، بادل پھٹنے اور تودے کھسکنے وغیرہ سے متاثر ہوئی ہیں۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت آفات سے متاثرہ ریاستوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے پوری طرح پابند عہد ہے۔ اگست 2019 میں مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی طرف سے کئے گئے ایک اہم فیصلے میں، وزارت داخلہ نے متاثرہ ریاستوں کی طرف سے میمورنڈم کا انتظار کیے بغیر نقصان کا موقع پر جائزہ لینے کے لیے آئی ایم سی ٹی کی تشکیل کی۔ اس سال، وزارت داخلہ نے آئی ایم سی ٹی تشکیل دی ہے، جو پہلے ہی سیلاب/ تودے گرنےسے متاثرہ آسام، کیرالہ، میزورم اور تریپورہ کا دورہ کر چکے ہیں تاکہ میمورنڈم کا انتظار کیے بغیر موقع پر ہی نقصان کا اندازہ لگایا جا سکے۔ آئی ایم سی ٹی ناگالینڈ کے لیے بھی تشکیل دی گئی ہے جو جلد ہی ریاست کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرے گی۔پہلے آئی ایم سی ٹی ریاستی حکومت سے میمورنڈم ملنے کے بعد ہی آفات سے متاثرہ ریاستوں کا دورہ کرتی تھی۔
************
ش ح۔ا م ۔ م ص ۔
(U: 10409)
(Release ID: 2050636)
Visitor Counter : 60
Read this release in:
Odia
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali-TR
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam