خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

مرکزی وزیر محترمہ ان پورنا دیوی نے 7ویں راشٹریہ پوشن ماہ 2024 کا آغاز کیا


مشن پوشن 2.0 ملک بھر میں بچوں، نوعمر لڑکیوں، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کے درمیان سوئے تغذیہ سے لڑنے کے لیے پابند عہد ہے: مرکزی وزیر محترمہ اَن پورنا دیوی

7ویں پوشن ماہ میں خون کی کمی، نشو ونما کی نگرانی، دودھ کے علاوہ دیگر غذا، پوشن بھی پڑھائی بھی، تکنالوجی برائے بہتر حکمرانی، اور ایک پیڑ ماں کے نام جیسے موضوعات پر توجہ مرکوز کی جائے گی

Posted On: 31 AUG 2024 5:57PM by PIB Delhi

7ویں راشٹریہ پوشن ماہ کا آغاز آج گجرات کے گاندھی نگر میں واقع مہاتما مندر سے کیا گیا۔ یہ تقریب جو کہ ملک بھر میں غذائیت سے متعلق بیداری پھیلانے اور خیروعافیت پر مرتکز تھی، اس میں خواتین و اطفال کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ ان پورنا دیوی، گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب بھوپندر بھائی پٹیل، حکومت گجرات میں خواتین و اطفال کی ترقی کی وزیر محترمہ بھانو بین بباریہ ، حکومت ہند و گجرات کی ریاستی حکومت کے سینئر افسران اور دیگر معززین نے شرکت کی۔

دن کا آغاز صبح 10:00 بجے سے 11:30 بجے تک ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ کے تحت ملک گیر پیمانے پر پودکاری کی مہم کے ساتھ ہوا۔ مرکزی وزیر  نے حکومت گجرات کی خواتین و اطفال کی ترقی کی وزیر اور سینئر افسران کے ساتھ اس مہم کی قیادت کی اور گاندھی نگر کے ایک آنگن واڑی مرکز میں پھلدار درخت لگائے، جو کہ غذائیت اور ماحولیاتی پائیداری کی اہمیت کی ایک علامت   ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XSS4.jpg

اصل تقریب کا اہتمام مہاتما مندر میں کیا گیا۔ مہمان خصوصی یعنی گجرات کے وزیر اعلیٰ  نے کلیدی خطبہ دیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے، جناب بھوپندر بھائی پٹیل  نے اس ملک کی ترقی کی نمو کے لیے مضبوط اور صحت مند انسانی وسائل کی تعمیر میں تغذیے کی اہمیت پر زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002WLBS.jpg

اپنے خطاب میں خواتین و اطفال کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ ان پورنا دیوی نے لائف سائیکل کے نقطہ نظر پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے بچوں اور نوعمرافراد کی بہتر صحت کو یقینی بنانے اور سوئے تغذیہ کے خلاف نبردآزمائی پر زور دیا۔ موصوفہ نے چار ستونوں یعنی- اچھی حکمرانی، ہم آہنگی، صلاحیت سازی، عوامی شراکت داری اور ملکیت  پر زور دیا جس پر پوشن 2.0 کی کامیابی منحصر ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003RITA.jpg

خواتین و اطفال کی ترقی کی وزارت، حکومت ہند کے سکریٹری، جناب انل ملک نے بھی اس اہم تقریب سے خطاب کیا اور خوراک کے تنوع کو فروغ دینے، اور روزمرہ کی خوراک میں مقامی سطح پر پیدا کی گئیں صحت بخش غذاؤں کی اہمیت کے بارے میں بتایا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004N14W.jpg

حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے نیوٹری باسکٹ فراہم کی گئیں اور شیر خوار بچوں کے لیے اَن پرشن کا اہتمام کیا گیا۔ واہلی ڈکری یوجنا، بیوہ پنشن اسکیم، بیواؤں کی ازسر نو شادی میں تعاون سے متعلق اسکیم، اور مہیلا سواؤلمبن یوجنا سمیت مختلف اسکیموں کے تحت مستفیدین کو  معززین کے ذریعہ اسکیم  کے فوائد بہم پہنچائے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005J79M.jpg

اسی جگہ پوشن ٹریکر، پوشن بھی پڑھائی بھی جیسی مختلف اہم پہل قدمیوں کو پیش کرنے والی ایک نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ریاست کے ذریعہ شروع کی گئیں ’وانگی پردرشن‘، 181 ہیلپ لائن، وغیرہ جیسی پہل قدمیوں کو بھی پیش کیا گیا جن کا تعلق غذائیت اور خواتین کے تحفظ سے ہے۔

چند علاقائی ثقافتی پروگراموں اور ڈراموں کا بھی اہتمام کیا گیا جن کے موضوعات تھے-دودھ پلانا اور دودھ کے علاوہ دیگر خوراک دینا، جس سے غذائیت کی اہمیت مزید اجاگر ہوئی۔

7واں راشٹریہ پوشن ماہ 2024 میں خون کی کمی، نشو و نما کی نگرانی، دودھ کے علاوہ دیگر اشیاء کھلانا، پوشن بھی پڑھائی بھی، تکنالوجی برائے اچھی حکمرانی، اور ایک پیڑ ماں کے نام جیسے موضوعات پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

وزیر اعظم کے ’سپوشت بھارت‘ کے وژن کو آگے لے کے لیے، مرکزی وزیر نے کہا، ’’پوشن ماہ ایک ملک گیر تیوہار بنتا جا رہا ہے اور ایک جن آندولن کی شکل اختیار کر رہا ہے۔ خواتین و اطفال کی ترقی کی وزارت اپنے مشن پوشن 2.0 کے توسط سے، ملک بھر میں بچوں، نو عمر لڑکیوں، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کے درمیان سوئے تغذیہ سے نبردآزمائی کے لیے پابند عہد ہے۔‘‘ مہینہ بھر چلنے والی اس مہم کا مقصد  ملک بھر میں سوئے تغذیہ کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے کوششوں میں مزید شدت لانا اور جامع خیروعافیت کو فروغ دینا ہے۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:10392



(Release ID: 2050461) Visitor Counter : 30