وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تین وندے بھارت ٹرینوں کو روانہ كیا
"وندے بھارت ٹرینوں کی جدید کاری اور توسیع کے ساتھ ملک كی وکست بھارت کے مقصد کی طرف سفر جاری"
’’جنوبی ریاستوں کی تیز رفتار ترقی وکست بھارت کے مقصد کی تكمیل کے لیے ناگزیر
‘‘
"قومی دارالحکومت علاقہ جدید ٹرینوں، ایکسپریس ویز کے نیٹ ورک اور ہوائی خدمات میں توسیع کے ساتھ ملک کے بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کے وزیر اعظم كے گتی شکتی وژن کی ایک مثال بن رہا ہے
"
’’وندے بھارت ہندوستانی ریلوے کی جدید کاری کا نیا چہرہ
Posted On:
31 AUG 2024 1:53PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تین وندے بھارت ٹرینوں کو روانہ كیا۔ 'میک ان انڈیا' اور آتم نر بھر بھارت کے وزیر اعظم کے وژن کے ادراك كے ساتھ سے جدید ترین وندے بھارت ایکسپریس تین راستوں میرٹھ-لکھنؤ، مدورائی-بنگلور، اور چنئی- ناگرکوئل پر رابطے بہتر بنیں گے۔ یہ ٹرینیں اتر پردیش، تمل ناڈو اور کرناٹک میں رابطے کو فروغ دیں گی۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان کے شمال سے جنوب تک ترقی کے سفر میں ایک نیا باب مرتب كیا جا رہا ہے۔ اسی كے ساتھ مدورائی-بنگلورو، چنئی-ناگرکوئل اور میرٹھ-لکھنؤ وندے بھارت ٹرینوں کو آج جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ملک میں وندے بھارت ٹرینوں کی جدید کاری اور توسیع کے ساتھ ملک وکست بھارت کی طرف بڑھ رہا ہے۔ آج تین نئی وندے بھارت ٹرینوں کو روانہ ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ان سے ملک کے اہم شہروں کے ساتھ ساتھ تاریخی قصبوں کو مربوط کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بتاتے ہوءے كہ ٹیمپل سٹی مدورائی اب آئی ٹی سٹی بنگلورو کے ساتھ منسلک ہے، کہا کہ اس سے نہ صرف اختتام ہفتہ یا تہوار کی مدت کے دوران رابطے میں آسانی ہوگی بلكہ خاص طور پر زائرین کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہوگا۔ چنئی-ناگرکوئل روٹ طلباء، کسانوں اور آئی ٹی پیشہ ور افراد کو بہت فائدہ دے گا۔ جناب مودی نے وندے بھارت ٹرینوں سے جڑے مقامات پر سیاحت کی ترقی کو نوٹ کیا اور کہا کہ یہ خطے میں کاروبار اور روزگار کے مواقع کی ترقی کی علامت ہے۔ انہوں نے تین نئی وندے بھارت ٹرینوں كے تعلق سے شہریوں کو مبارکباد دی۔
وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ جنوبی ریاستوں کی تیز رفتار ترقی وکست بھارت کے مقصد کو پورا کرنے کے لیے ضروری ہے۔ وزیر اعظم مودی نے اس ریمارک کے ساتھ كہ جنوبی ہندوستان بے پناہ صلاحیتوں، وسائل اور مواقع کی سرزمین ہے، کہا کہ پورے جنوبی ہندوستان کے ساتھ تمل ناڈو کی ترقی حکومت کی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کا ترقی کا سفر حکومت کے عزم کی مثال ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تمل ناڈو کے ریل بجٹ کے لیے اس سال 6000 کروڑ روپے سے زیادہ مختص کیے گئے ہیں، جو کہ 2014 کے مقابلے میں 7 گنا زیادہ ہے۔ اسی طرح، اس سال کے بجٹ میں کرناٹک کے لیے 7000 کروڑ روپے سے زیادہ کا بجٹ مختص کیا گیا ہے جو کہ 2014 کے مقابلے 9 گنا زیادہ ہے۔ اسی كے ساتھ انہوں نے مزید کہا كہ آج 8 وندے بھارت ٹرینیں کرناٹک کو جوڑ رہی ہیں۔
وزیر اعظم نے ماضی کے بجٹ سے مماثلت كرتے ہوئے کہا کہ کئی گنا اضافے سے تمل ناڈو اور کرناٹک سمیت جنوبی ہندوستان کی ریاستوں میں ریل ٹریفک کو مزید تقویت ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے ٹریک کو بہتر بنایا جا رہا ہے، ریلوے ٹریکس کی برقی کاری ہو رہی ہے، ریلوے اسٹیشنوں کو جدید بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے لوگوں کے آسانی سے رہنے میں اضافے كے ساتھ کاروبار کرنے میں آسانی پیدا ہوئی ہے۔
میرٹھ-لکھنؤ روٹ پر نئی وندے بھارت ٹرین چلانے پر روشنی ڈالتے ہوئے جناب مودی نے مغربی اتر پردیش کے لوگوں کو اس کے لیے مبارکباد دی اور کہا کہ میرٹھ اور مغربی اتر پردیش کا خطہ جو انقلاب کی سرزمین ہے، آج ترقی کے ایک نئے انقلاب کا ناظر ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ جہاں آر آر ٹی ایس نے میرٹھ کو قومی راجدھانی نئی دہلی سے جوڑنے میں مدد کی ہے، وہیں اب ریاستی دارالحکومت لکھنؤ کا فاصلہ بھی وندے بھارت کے آغاز سے کم ہو گیا ہے۔ این سی آر اس بات کی مثال بن رہا ہے کہ کس طرح پی ایم گتی شکتی کا وژن ملک کے بنیادی ڈھانچے کو جدید ٹرینوں، ایکسپریس ویز کے نیٹ ورک اور ہوائی خدمات کی توسیع سے بدل دے گا۔
وزیر اعظم مودی نے تبصرہ کیا كہ "وندے بھارت ہندوستانی ریلوے کی جدید کاری کا نیا چہرہ ہے"۔ انہوں نے ہر شہر اور ہر راستے میں وندے بھارت کی مانگ کو اجاگر کیا اور کہا کہ تیز رفتار ٹرینوں کی آمد نے لوگوں میں اپنے کاروبار اور روزگار کو بڑھانے اور خوابوں کو پورا کرنے کا اعتماد پیدا کیا ہے۔ انہوں نے بتایا كہ "آج 102 وندے بھارت ریل خدمات پورے ملک میں چلائی جا رہی ہیں اور اب تک ان ٹرینوں میں 3 کروڑ سے زیادہ لوگ سفر کر چکے ہیں"۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ تعداد نہ صرف وندے بھارت ٹرینوں کی کامیابی کا ثبوت ہیں بلکہ ہندوستان کی امنگوں اور خوابوں کی علامت بھی ہیں۔
وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ جدید ریل بنیادی ڈھانچہ وکست بھارت کے وژن کا ایک مضبوط ستون ہے۔ اس شعبے میں تیز رفتار پیش رفت کا خاکہ پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ریل لائنوں کو دوگنا اور بجلی بنانے، نئی ٹرینیں چلانے اور نئے راستوں کی تعمیر کا ذکر کیا اور كہا کہ اس سال کے بجٹ میں ریلوے کے لیے 2.5 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم مختص کی گئی ہے اور حکومت ہندوستانی ریلویز کو ہائی ٹیک خدمات سے جوڑ رہی ہے تاکہ اس کی پرانی شبیہہ بدل سکے۔ توسیعی منصوبوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ امرت بھارت ٹرینوں کو بھی وندے بھارت کے ساتھ بڑھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وندے بھارت کے سلیپر ورژن کو بہت جلد جھنڈی دکھانا ہے۔انہوں نے لوگوں کی سہولت کے لیے چلائی جانے والی نمو بھارت ٹرینوں کے بارے میں بھی بات کی اور شہروں میں ٹریفک کے مسائل سے نمٹنے کے لیے جلد ہی وندے میٹرو شروع کی جائے گی۔
وزیر اعظم نے كہا کہ ہندوستانی شہروں کی شناخت ہمیشہ ان کے ریلوے اسٹیشنوں سے ہوتی ہے اور امرت بھارت اسٹیشن یوجنا سے شہروں کو ایک نئی شناخت دیتے ہوئے ریلوے اسٹیشنوں میں بہتری آئی ہے۔ جناب مودی نے کہا كہ ’’ملک میں 1300 سے زیادہ ریلوے اسٹیشنوں کی تزئین و آرائش کی جا رہی ہے اور کچھ کو ہوائی اڈوں کی طرح بنایا گیا ہے‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ چھوٹے سے چھوٹے اسٹیشنوں کو بھی جدید ترین سہولیات سے لیس کیا جا رہا ہے۔ اس کے نتیجے میں سفر کی آسانی میں اضافہ ہوگا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ جب ریلوے، روڈ ویز اور آبی گزرگاہوں جیسے کنیکٹیویٹی انفراسٹرکچر مضبوط ہوتے ہیں تو ملک مضبوط ہوتا ہے۔ اس سے ملک کے عام شہریوں کو فائدہ ہوتا ہے خواہ وہ غریب ہو یا متوسط طبقہ۔ انہوں نے کہا کہ آج غریب اور متوسط طبقے کو بااختیار بنایا جا رہا ہے کیونکہ ملک جدید انفراسٹرکچر کی ترقی کا گواہ ہے۔ انہوں نے بنیادی ڈھانچے کی توسیع کے ساتھ روزگار کے مواقع میں اضافے اور گاؤں تک نئے مواقع پہنچنے کی مثالیں دیں اور دیہاتوں میں نئے امکانات کی آمد کے لیے سستے ڈیٹا اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو بھی سراہا اور كہا كہ جب ریکارڈ تعداد میں ہسپتال، بیت الخلا اور پکے گھر بنتے ہیں تو ملک کی ترقی کا فائدہ غریب سے غریب کو بھی ملتا ہے اور جب کالجوں، یونیورسٹیوں اور صنعت جیسے بنیادی ڈھانچے میں اضافہ ہوتا ہے، تو اس سے نوجوانوں کی ترقی کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسی بہت سی کوششوں کی وجہ سے گزشتہ 10 سالوں میں 25 کروڑ لوگ غربت سے باہر آنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
آخر میں وزیراعظم نے کہا کہ ریلوے نے کئی دہائیوں پرانے مسائل کے حل کی امیدیں بڑھانے کے لیے سخت محنت کی ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ ہندوستان کو اس سمت میں بہت طویل سفر طے کرنا ہے اور عہد کیا کہ جب تک ہندوستانی ریلویز ہر ایک کے لیے آرام دہ سفر کی ضمانت نہیں دیتا، خواہ وہ غریب ہو یا متوسط طبقہ وہ كوشش جاری ركھیں گے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ملک میں بنیادی ڈھانچے کا فروغ غریبی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ "میں ایک بار پھر تمل ناڈو، کرناٹک اور اتر پردیش کے لوگوں کو تین نئی وندے بھارت ٹرینوں کے لیے مبارکباد دیتا ہوں"۔
اس موقع پر ریلوے کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو، گورنر اتر پردیش، محترمہ آنندی بین پٹیل، تمل ناڈو کے گورنر جناب آر این روی اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے علاوہ دیگر لوگ غیر روایتی طور پر موجود تھے۔
پس منظر
میرٹھ شہر - لکھنؤ وندے بھارت مسافروں کو دونوں شہروں کے درمیان موجودہ تیز ترین ٹرین کے مقابلے میں تقریباً 1 گھنٹہ بچانے میں مدد کرے گا۔ اسی طرح، چنئی ایگمور – ناگرکوئل وندے بھارت اور مدورائی – بنگلورو وندے بھارت ٹرینیں بالترتیب 2 گھنٹے سے زیادہ اور تقریباً 1 گھنٹہ 30 منٹ کی بچت کریں گی۔
یہ نئی وندے بھارت ٹرینیں خطے کے لوگوں کو تیز رفتار اور آرام کے ساتھ سفر کرنے کے لیے عالمی معیار کے ذرائع فراہم کریں گی اور یہ تین ریاستوں - اتر پردیش، تمل ناڈو اور کرناٹک کی خدمات انجام دیں گی۔ یہ وندے بھارت ایکسپریس ٹرینیں باقاعدہ مسافروں، پیشہ ور لوگوں، کاروبار كرنے والوں اور طلباء برادریوں کی ضرورتوں کی تكمیل کے لیے ریل سروس کے ایک نئے معیار کا آغاز کریں گی۔
******
U.No:10385
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 2050409)
Visitor Counter : 57
Read this release in:
Odia
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam