وزارت سیاحت
ہندوستان اور ملیشیا نے سیاحت کے شعبے میں تعاون کو مستحکم کرنے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے
سال2022 میں 2.5 لاکھ سے زیادہ ملیشیائی سیاحوں نے ہندوستان کا دورہ کیا
Posted On:
30 AUG 2024 2:44PM by PIB Delhi
ہندوستان اور ملیشیا کے درمیان بہت قریبی سیاسی، اقتصادی اور سماجی و ثقافتی تعلقات ہیں۔ اس رشتے کو مزید مضبوط کرنے کے لیے، ہندوستان اور ملیشیا نے وزارت سیاحت، حکومت جمہوریہ ہند اور وزارت سیاحت، فن اور ثقافت، ملیشیا کے درمیان سیاحت کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے مفاہمت نامہ پر دستخط کیے ہیں ۔
ایم او یو پر 20 اگست 2024 کو ہندوستان کے سیاحت اور ثقافت کے وزیر جناب گنجیندر سنگھ شیخاوت اور ملیشیا کے وزیر سیاحت، فن اور ثقافت جناب وائی بی داتو سری تیونگ کنگ سنگ کے درمیان دستخط کیے گئے۔
مفاہمت نامہ کے اہم مقاصد درج ذیل ہیں:
- سیاحتی مصنوعات اور خدمات کا فروغ اور مارکیٹنگ؛
- سیاحت کی تحقیق، تربیت اور ترقی کے شعبے میں توسیع، بشمول تبادلہ پروگرام؛
- سیاحت کے بنیادی ڈھانچے، سہولیات، مصنوعات اور خدمات میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی؛
- طبی سیاحت کے شعبے میں معلومات کا تبادلہ اور مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے متعلقہ فریقوں کی حوصلہ افزائی؛
- کاروباری سیاحت، جس میں میٹنگز، مراعات، کانفرنسیں، نمائشیں (ایم آئی سی ای) شامل ہیں؛
- سیاحت کے اسٹیک ہولڈرز، ٹور آپریٹرز اور ٹریول ایجنٹس کے درمیان تعاون کو فروغ دینا؛
- کمیونٹی پر مبنی سیاحت اور ایکو ٹورازم اور ذمہ دار سیاحت کا فروغ اور ترقی
ملیشیا ہندوستان کے لیے اہم سیاحتی منڈیوں میں سے ایک ہے۔ سال 2022 میں 2.5 لاکھ سے زیادہ ملیشیائی سیاحوں نے ہندوستان کا دورہ کیا۔ امید ہے کہ مفاہمت نامہ سےملیشیا سے آنے والے سیاحوں کو مزید تقویت دے گی۔
************
ش ح۔ ش ت ۔ م ص
(U: 10346 )
(Release ID: 2050046)
Visitor Counter : 36