مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ڈاک کے محکمےنے سبھی پوسٹل حلقوں میں کھیلوں کا قومی دن منایا

Posted On: 30 AUG 2024 10:27AM by PIB Delhi

ڈاک کے محکمے نے جمعرات کو کھیلوں کے قومی دن کو نہایت جوش و خروش اور اتحاد کے ساتھ منایا اور  ملک بھر میں سبھی پوسٹل حلقوں میں کھیلوں کے ایک سلسلے کا انعقاد کیاگیا۔ ملازمین نے والی بال، کیرم، شطرنج، اور ٹگ آف وار (رسہ کشی کاکھیل)اور تختی کے مختلف تفریحی بیرونی اور اندرونی مقابلوں اور سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ ان تقریبات کا مقصد ایک مضبوط کھیلوں اور فٹنس کلچر کو فروغ دینے کے محکمے کے عزم کی عکاسی کرتے ہوئے دوستی، ٹیم ورک اور جامعیت کے جذبے کو پروان چڑھانا ہے۔

فٹ انڈیا تحریک  کے ساتھ ہم آہنگ ہوتے ہوئے ملک بھر میں ڈاک محکمے کے  ملازمین نے صحت اور جسمانی سرگرمی کے تئیں اپنی لگن کو اجاگر کرتے ہوئے، فٹ انڈیا کا عہد لیا۔ یہ اقدام اس کی افرادی قوت میں صحت مند طرز زندگی کی حوصلہ افزائی کے لیے محکمے کی وسیع تر کوششوں کا ایک حصہ ہے۔

ڈاک کے محکمے کی جانب سے کھیلوں کی حمایت ایک پرانی روایت ہے اور یہ محکمہ قومی اور بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں شرکت کی وکالت کرتا ہے۔

اپنی صفوں میں کھیلوں کو فروغ دینے کے علاوہ، ڈاک محکمے نے ہندوستان کے کھیلوں کے ورثے کو ڈاک ٹکٹوں کے ذریعے اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ محکمہ نے اولمپک کھیل، کامن ویلتھ کھیل اور کھیلوں کی مشہور شخصیات جیسے موضوعات پر متعدد یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیے ہیں، جو ملک کے کھلاڑیوں کو اور زیادہ  متاثر کرتے ہیں۔

ڈاک کا محکمہ ان تمام ملازمین کو تہہ دل سے خراج تحسین پیش کرتا ہے جنہوں نے کھیلوں کے قومی دن 2024 کی کامیابی میں حصہ لیا اور اپنا تعاون فراہم کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20240829-WA001066HX.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20240829-WA0011Y19O.jpg

-----------------------

ش ح۔ش م۔ ع ن

U NO: 10338



(Release ID: 2049994) Visitor Counter : 21