نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے ہاکی کے عظیم کھلاڑی میجر دھیان چند کو خراج عقیدت پیش کیا
کھیلوں کے قومی دن کے موقع پر مرکزی وزیر نےکہا کہ "سائیکل کا استعمال آلودگی کا حل ہے"
مرکزی وزراء ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ اور محترمہ رکشا کھڈسے نے کھیل کے قومی دن کے موقع پر ٹگ آف وار اور فٹ بال میچ کھیلا
Posted On:
29 AUG 2024 1:36PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور وکھیل اور محنت و روزگار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ رکشا کھڈسے نےآج نئی دہلی کے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں ہاکی کے عظیم کھلاڑی میجر دھیان چند کو گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے کھیل کا قومی دن منایا۔ یہ تقریب کھیلوں کے عظیم کھلاڑی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقد کی گئی تھی ، جس کی میراث ملک بھر کے کھلاڑیوں کو متاثر کرتی ہے۔
خراج عقیدت پیش کر نے کے بعد، ڈاکٹر مانڈویہ اور محترمہ کھڈسے فٹنس اور کھیل کے پیغام کو فروغ دینے کے لیے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم کے لئے روانہ ہوئے۔ ایک پرجوش اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر مانڈویہ نے اپنے پیغام کو دہراتے ہوئے تمام شہریوں پر زور دیا کہ وہ کھیلوں کے قومی دن پر کم از کم ایک گھنٹہ بیرونی کھیلوں کے لیے وقف کریں، جو پورے ہندوستان میں کھیلوں اور جسمانی فٹنس کی روایت کو فروغ دینے کے وسیع تر اقدام کی عکاسی کرتا ہے۔
ڈاکٹر مانڈویہ نے کہا کہ ’’ہمیں اپنی قوم کو ’وکِسِت بھارت‘ بنانا ہے جب ہم 2047 میں اپنی آزادی کے 100 سال کا جشن منائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی جی کے ویژن کے مطابق 'جو کھیلیں گے، وہ کھلیں گے' ، ہم سب کو فعال طور پر کھیلوں کو اپنانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے ممالک میں سب سے نوجوان ملک ہونے کے ناطے کھیلوں کے ذریعہ اپنی جسمانی اور ذہنی تندرستی کو برقرار رکھنا ہماری ترقی کے لئے بہت اہم ہے"۔
جسمانی سرگرمیوں کے ماحولیاتی فوائد پر زور دیتے ہوئے، ڈاکٹر مانڈویہ نے ایک پائیدار ورزش کے طور پر سائیکل چلانے کی وکالت کی۔ انہوں نے شہریوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ "سائیکلنگ نہ صرف بہترین ورزش ہے بلکہ مختصر فاصلے کے لیے نقل و حمل کا ایک ماحول دوست طریقہ بھی ہے۔ یہ گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجوں کے خلاف ایک طاقتور ذریعہ ہے۔ انہوں نے صحت اور ماحولیاتی دونوں وجوہات کی بنا پر سائیکلنگ کو اپنانے کے لئے شہریوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ سائیکل چلانا آلودگی کا بہترین حل ہے"۔
دونوں وزراء کی اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) کے عہدیداروں کے ساتھ ایک پرجوش ٹگ آف وار اور ایک دو ستانہ فٹ بال میچ میں شرکت کے ساتھ دن کی تقریبات جاری رہیں ۔ ان کی فعال شرکت نے ‘‘کھیلوں میں فعال شرکت اور اسپورٹس مین شپ’’ کے موضوع کو اجاگر کیا۔
جے ایل این اسٹیڈیم میں ہونے والی تقریب میں مختلف قسم کے انڈور اور آؤٹ ڈور کھیلوں کی سرگرمیوں کو شامل کیا گیا تھا۔ اجتماعی جوش و جذبے کے مظاہرے میں، ایس اے آئی کے تقریباً 700 ملازمین نے دن بھر کھیلوں کے مختلف مقابلوں میں سرگرمی سے حصہ لیا۔ سرگرمیوں کی متنوع رینج میں مسابقتی میچز اور تفریحی کھیل شامل تھے، جو باقاعدہ جسمانی سرگرمی اور کھیلوں کی مصروفیت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔
************
U.No:10310
ش ح۔وا۔ق ر
(Release ID: 2049785)
Visitor Counter : 40