عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ ،بھوشیہ کے ساتھ نئے سنگل آسان  پنشن درخواست فارم6-اے اور انٹیگریشن ای-ایچ آر ایم ایس کا آغاز کریں گے


فارم کو آسان بنانے کا مقصد پنشن یافتگان کے لیے زندگی کی آسانی کو بہتر بنانا ہے

Posted On: 29 AUG 2024 11:22AM by PIB Delhi

پنشن اور پنشن یافتگان کے  بہبود کا محکمہ (ڈی او پی پی ڈبلیو)، پنشن کے قواعد و ضوابط میں مسلسل اضافہ کے ذریعے پنشن یافتگان کے لیے زندگی کی آسانی کو بہتر بنانے کے لیے وقف ہے۔ ڈی او پی پی ڈبلیو نے سی سی ایس (پنشن) ضوابط، 2021 کو نوٹیفائی کیا اور ان ضوابط کو بھوشیہ کے ساتھ مربوط کر دیا۔

ڈی او پی پی ڈبلیو نے 16 جولائی 2024 کو اپنے نوٹیفکیشن کے ذریعے نیا سنگل آسان پنشن درخواست فارم 6-اے جاری کیا۔ یہ فارم بھوشیہ/ای-ایچ آر ایم ایس میں مرکزی حکومت کے ان تمام ملازمین کو دستیاب ہوگا جو دسمبر 2024 اور اس کے بعد ریٹائر ہونے والے ہیں۔ ریٹائر ہونے والے اہلکار، جو ای-ایچ آر ایم ایس پر ہیں،ای- ایچ آر ایم ایس کے ذریعے فارم 6-اےپُر کریں گے (صرف ریٹائر ہونے والے اہلکار) اورریٹائر ہونے والے افراد  جوای- ایچ آر ایم ایس پر نہیں ہیں، بھوشیہ میں فارم 6-اے بھریں گے۔

یہ نیا فارم بھوشیہ/ای-ایچ آر ایم ایس کے ساتھ مربوط ہے۔ یہ نیا فارم اور بھوشیہ/ای-ایچ آر ایم ایس کے ساتھ اس کا انضمام 30 اگست 2024 کو نیشنل میڈیا سنٹر، نئی دہلی میں، مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی،ارضیاتی سائنسز (آزادانہ چارج)،ایم او ایس  پی ایم او میں وزیر مملکت ، محکمہ جوہری توانائی، محکمہ خلائی، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی پُروقار موجودگی میں شروع کیا جائے گا۔

یہ نئی حکومت کے لیے ڈی او پی پی ڈبلیو کے 100 دنوں کے عملی منصوبے  کا ایک ایکشن پوائنٹ ہے جو پورا ہو چکا ہے۔ فارم کو آسان بنانا حکومت کی ‘‘زیادہ سے زیادہ گورننس - کم سے کم حکومت’’ پالیسی کا ایک اہم قدم رہا ہے۔

اس نئے فارم میں کل 9 فارمز/فارمیٹس کو ملا دیا گیا ہے۔ پرانے فارمز/فارمیٹس جو ضم کیے گئے ہیں وہ ہیں فارم 6، 8، 4، 3، اے، فارمیٹ 1، فارمیٹ 9، ایف ایم اے اور زیرو آپشن فارم۔ اس تبدیلی کو شامل کرنے کے لیے، سی سی ایس پنشن ضوابط، 2021 کے 53، 57، 58، 59،60 میں ترمیم کی گئی ہے۔ تمام متعلقہ شراکت داروں جیسے محکمہ اخراجات، محکمہ قانون و انصاف، کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس، کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل آف انڈیا، محکمہ عملہ اور تربیت کے ساتھ مشاورت کے مناسب عمل کے بعد ترمیم کو نوٹیفائی کیا گیا ہے۔

بھوشیہ کے کاروباری عمل میں یہ نیا فارم اور اس سے متعلقہ تبدیلیاں، ایک انقلابی تبدیلی ثابت ہوں گی، ایک طرف تو ملازم کے لیے پنشن فارم جمع کرانے کو صرف ایک ہی سائن پر آسان بنادیاگیا ہے اور دوسری طرف شروع  سے آخر تک ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن کی ادائیگی کے آغاز تک پنشن پروسیسنگ کے پورے عمل کو ڈیجیٹائز کرکےآسان بنایا گیا ہے۔ اس پہل سے  پنشن کے پورے عمل میں پیپر لیس کام کرنے کی راہ ہموار ہوئی  ہے۔ پنشنر دوستانہ یوزر انٹرفیس کے ساتھ، اب پنشنر کو ان فارموں کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے جو اس نے پُر کیے ہیں یا چھوٹ گئے ہیں۔

 

********

ش ح۔ ع ح۔ع ن

 (U: 10300)


(Release ID: 2049666) Visitor Counter : 50