سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار 29 اگست ، 2024 ء کو رانچی میں 18 ویں دِویا کلا میلہ - جو ’ووکل فار لوکل ‘ تحریک کا ایک حصہ ہے ، کا افتتاح کریں گے
تقریباً 20 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 100 دِویانگ کاریگر، فنکار اور کاروباری افراد ، متنوع مصنوعات کی نمائش اور ثقافتی تنوع کا مظاہرہ کریں گے
Posted On:
28 AUG 2024 4:18PM by PIB Delhi
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار ، کل رانچی میں 18ویں دِویا کلا میلے کا افتتاح کریں گے۔ 29 اگست سے 8 ستمبر ، 2024 ء تک جاری رہنے والا یہ منفرد 11 روزہ ایونٹ ، ملک بھر کے دِویانگ کاریگروں اور کاروباری افراد کی غیر معمولی صلاحیتوں اور کاروباری جذبے کا جشن ہوگا۔ دِویا کلا میلہ ، حکومت ہند کی سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے تحت معذور افراد کے بااختیار بنانے کے محکمہ (دِویانگ جن) [ڈی ای پی ڈبلیو ڈی ] کے ذریعے منعقد کیا جا رہا ہے۔
18 واں دِویا کلا میلے میں شاندار نمائش کا انعقاد بھی ہو گا، جس میں جموں و کشمیر، شمال مشرقی ریاستوں سمیت بہت سی دیگر ریاستوں سے دِویانگ کاریگروں کی تیار کردہ متنوع مصنوعات کی نمائش کی جائے گی ۔ زائرین رنگوں اور تخلیقی صلاحیتوں کا مشاہدہ کریں گے ، جس میں شاندار دستکاری، ہینڈ لومز اور کڑھائی کے کاموں سے لے کر لذیذ کھانوں اور ماحول دوست اشیاء تک کی مصنوعات شامل ہیں۔ یہ تقریب نہ صرف بھارت کی مالا مال ثقافت کو اجاگر کرتی ہے بلکہ معذور افراد ( پی ڈبلیو ڈی ایس ) کو معاشی طور پر بااختیار بنانے میں مدد کرتی ہے ۔
دِویا کلا میلہ کا رانچی کا ایڈیشن 2022 ء میں شروع ہونے والی سیریز کے 18ویں باب کی نشاندہی کرتا ہے، جس کے پچھلے ایڈیشن معروف شہروں جیسے دلّی، ممبئی، بھوپال، گواہاٹی اور دیگر شہروں میں منعقد ہوئے تھے۔ یہ میلہ ’ ووکل فار لوکل ‘ تحریک کا ایک حصہ ہے، جو زائرین کو غیر معمولی عزم اور تخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ مقامی طور پر تیار کردہ اعلیٰ معیار کی مصنوعات خریدنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ یہ میلہ دِویانگ فن کاروں کی صلاحیتوں کے جشن کے طور پر بھی کام کرے گااور دِویا کلا شکتی ثقافتی پروگرام کے ساتھ فن کاروں کو موسیقی، رقص اور ڈرامہ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک موقع بھی فراہم کرے گا ۔
...........
) ش ح – ع ح - ع ا )
U.No. 10275
(Release ID: 2049405)