نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے قومی کھیلوں کے دن کو منانے کے لیے ملک گیر کھیلوں میں شرکت کی اپیل کی
Posted On:
24 AUG 2024 4:00PM by PIB Delhi
نوجوانوں کے امور اور کھیل اور محنت و روزگار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے تمام شہریوں کو قومی کھیلوں کے دن کے موقع پر کم از کم ایک گھنٹہ آؤٹ ڈور کھیلوں میں حصہ لینے کی واضح کال دی ہے۔
وزیر اعظم کے الفاظ "کھیلے گا انڈیا، کھلے گا انڈیا" (جب انڈیا کھیلے گا تو انڈیا کھلے گا) سے متاثر ہو کر ڈاکٹر منڈاویہ نے کہا، "وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا خواب ہندوستان کو ایک صحت مند ملک بنانا ہے۔ ان کے ذریعہ تصور کردہ فٹ انڈیا موومنٹ ہر شہری کا پروگرام ہے، اور میں آپ سب کو اس سال کے قومی کھیلوں کے دن پر اس ملک گیر جشن کا حصہ بننے کی دعوت دیتا ہوں۔"
مرکزی وزیر نے وزیر اعظم کی فٹ انڈیا تحریک کو آگے بڑھانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ہر ہندوستانی کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی صحت کو برقرار رکھے اور فعال رہے۔ "کوئی بھی کھیل کھیلو، فٹ رہو!" وزیرموصوف نے اس پہل میں شامل ہونے کے لیے سب کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔
ڈاکٹر منڈاویہ نے کہا کہ قومی کھیلوں کا دن نہ صرف ہمارے کھیلوں کے ہیروز کو عزت بخشنے کا ایک موقع ہے بلکہ اس بات کی یاد دہانی بھی ہے کہ کھیل کس طرح ایک متوازن اور صحت مند زندگی کو برقرار رکھنے میں ہماری مدد کر سکتے ہیں۔ انہوں نے ہر کسی سے اپیل کی کہ وہ قومی کھیل دن کے موقع پر اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ کھیلوں میں مشغول ہوں اور ایک فٹ اور فعال ہندوستان کی تعمیر کی طرف قدم اٹھائیں۔
پس منظر:
قومی کھیلوں کا دن ہر سال 29 اگست کو ہاکی لیجنڈ میجر دھیان چند کے یوم پیدائش کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ ہر سال، قومی کھیلوں کا دن بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے کے لیے ہمارے کھیلوں کےروشن ستاروں کے لیے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ت ع(
10185
(Release ID: 2048516)
Visitor Counter : 82