وزارتِ تعلیم
وزارت تعلیم نے تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اسکولوں میں بچوں کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے "اسکولی تحفظ اورسلامتی سے متعلق رہنما خطوط" کو نافذ کرنے کی ہدایت دی
ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے یہ بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنی ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اسکولی تحفظ اور سلامتی 2021 سے متعلق رہنما خطوط کے نوٹیفکیشن کی صورتحال سے مطلع کریں
Posted On:
23 AUG 2024 1:56PM by PIB Delhi
حکومت ہند کی وزارت تعلیم، اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں بچوں کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے پوری طرح عہد بستہ ہے۔ 2017 کی رٹ پٹیشن (فوجداری) نمبر 136 اور 2017 کی رٹ پٹیشن (سول) نمبر 874 میں معزز سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل میں طریقہ کار، جوابدہی اور طلباء کے تحفظ کے لیے، محکمہ سکول ایجوکیشن اور خواندگی (ڈی او ایس ای ایل)، وزارت تعلیم نے 'اسکولی تحفظ اور سلامتی 2021 سے متعلق رہنما خطوط' تیار کیے ہیں، جوپاکسو رہنما خطوط کے مطابق ہیں۔ ان رہنما خطوط میں دوسری باتوں کے ساتھ ساتھ، سرکاری، سرکاری امداد یافتہ اور پرائیویٹ اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں کے تحفظ اور سلامتی کے معاملے میں اسکول انتظامیہ کی جوابدہی طے کرنے کی دفعات شامل ہیں۔ مزید یہ کہ ہدایات احتیاطی تعلیم، مختلف فریقوں کی جوابدہی، رپورٹنگ کے طریقہ کار، متعلقہ قانونی دفعات، معاونت اور مشاورت اور محفوظ ماحول کے لیے اقدامات فراہم کرتی ہیں۔ یہ رہنما خطوط رسائی، جامعیت اور سیکھنے کے مثبت نتائج کے لیے اہم ہیں۔
2. یہ رہنما خطوط یکم اکتوبر 2021 کو تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے خود مختار ڈی او ایس ای ایل اداروں اور فریق وزارتوں کو بھیجے گئے تھے ۔ رہنما خطوط جو فطرت کے لحاظ سے مشاورتی ہیں، اسکولوں میں بچوں کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے مختلف فریقوں اور مختلف محکموں کی جوابدہی کی تفصیل فراہم کرتے ہیں ۔ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مطلع کیا گیا تھا کہ وہ ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے مخصوص تقاضوں کے مطابق، اگر ضروری سمجھا جائے، ان رہنما خطوط میں اضافے/ترمیم کو شامل کر سکتے ہیں، اور ان رہنما خطوط کو مشتہر کریں۔ یہ رہنما خطوط ڈی او ایس ای ایل کی ویب سائٹ https://dsel.education.gov.in/sites/default/files/2021-10/guidelines_sss.pdf پر اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔
ان رہنما خطوط کا مقصد یہ ہے:
- طلباء اور والدین سمیت تمام فریقوں کے درمیان بچوں کی مجموعی نشوونما کے لیے ایک محفوظ اور سلامتی والے اسکول کے ماحول کو مشترکہ طور پر تخلیق کرنے کی ضرورت پر ایک مفاہمت پیدا کرنا۔
- مختلف فریقوں کو تحفظ اور سلامتی کے مختلف پہلوؤں، یعنی جسمانی، سماجی-جذباتی، علمی اور قدرتی آفات سے متعلق، پہلے سے موجود اقدامات، پالیسیوں، طریقہ کار اور رہنما خطوط کے بارے میں مطلع کرنا۔
- مختلف فریقوں کو بااختیار بنانے اور ان رہنما خطوط کے نفاذ میں ان کے کردار کے بارے میں وضاحت کرنا۔
- سرکاری/سرکاری امداد یافتہ اسکولوں کے معاملے میں اسکول کے انچارج سربراہ، اساتذہ اور تعلیمی انتظامیہ، اسکول مینجمنٹ اور پرائیویٹ/غیر امدادی اسکولوں کے پرنسپلز اور اساتذہ، اور ہیڈ پر اسکولوں میں بچوں کے تحفظ اور سلامتی کے لیے جوابدہی طے کرنا (بشمول بچوں کے اسکول آنے جانے کے دوران، اسکولی ٹرانسپورٹ میں تحفظ)۔
- اس کا ایک کلیدی مقصد اسکولوں میں بچوں کے تحفظ اور سلامتی کے معاملے میں کسی بھی فرد یا انتظامیہ کی طرف سے کسی بھی لاپرواہی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس پالیسی‘ پر زور دینا ہے۔
************
U.No:10142
ش ح۔وا۔ق ر
(Release ID: 2048105)
Visitor Counter : 52