وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے بلینیئم کے سی ای او جناب گاویل لوپینسکی سے ملاقات کی
Posted On:
22 AUG 2024 9:22PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پونےبلینیئم پرائیویٹ لمیٹڈ کے سی ای او جناب گاویل لوپینسکی سے ملاقات کی ، جوپونے میں ایک مشہور اور قابل ذکر کے ساتھ ممتاز پولش آئی ٹی کمپنی ہے۔
میٹنگ کے دوران وزیر اعظم نے سرمایہ کاری کے سازگار ماحول اور ’میک ان انڈیا‘ پروگرام سے چلنے والی ہندوستان کی ترقی کی داستان پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اپنے توسیعی دئے جانے والے منصوبوں کے بارے میں دریافت کیا اور نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز،مصنوعی ذہانت، سائبر سیکورٹی اور ڈیجیٹل معیشت کے شعبوں میں ہندوستان-پولینڈ کے درمیان کاروباری تعاون کے اہم مواقع کا ذکر کیا۔
وزیر اعظم نے جناب لوپینسکی کو کاروبار کرنے میں آسانی اور سرمایہ کاری کے لیے دوستانہ ماحول کی خاطر ہندوستان کے عزم کا یقین دلایا۔
****
ش ح ۔ ح ا۔م ش
U. No.10128
(Release ID: 2047933)
Visitor Counter : 35
Read this release in:
Telugu
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Kannada
,
Malayalam