وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

رکشا منتری 23 سے 26 اگست 2024 تک امریکہ کے سرکاری دورے پر ہوں گے


جناب راج ناتھ سنگھ امریکی وزیر دفاع جناب لائیڈ آسٹن کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کریں گے

اس دورے کا مقصد ہندوستان-امریکہ جامع عالمی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید گہرا کرنا ہے

Posted On: 21 AUG 2024 10:01AM by PIB Delhi

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ امریکی وزیر دفاع جناب  لائیڈ آسٹن کی دعوت پر 23 سے 26 اگست 2024 تک امریکہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔ اس دورے کے دوران، رکشا منتری اپنے امریکی ہم منصب سکریٹری آسٹن کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کریں گے۔ وہ صدر کے امریکی معاون برائے قومی سلامتی امور جناب جیک سلیوان سے بھی ملاقات کریں گے۔

یہ دورہ ہندوستان-امریکہ تعلقات میں بڑھتی ہوئی رفتار اور متعدد سطحوں پر دفاعی مصروفیات کے پس منظر میں ہورہی  ہے۔ اس دورے سے ہندوستان-امریکہ جامع عالمی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے مزید گہرا اور وسیع ہونے کی امید ہے۔

جناب راج ناتھ سنگھ امریکی دفاعی صنعت کے ساتھ جاری اور مستقبل کے دفاعی تعاون پر ایک اعلیٰ سطحی گول میز اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ وہ اس دورے کے دوران ہندوستانی برادری سے بھی بات چیت کریں گے۔

***************

(ش ح۔ج ق۔ ج ا)

U:10043


(Release ID: 2047137) Visitor Counter : 53