صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
ملیشیا کے وزیر اعظم نے صدر جمہوریہ ہندسے ملاقات کی
Posted On:
20 AUG 2024 5:56PM by PIB Delhi
ملیشیا کے وزیر اعظم عزت مآب انور ابراہیم نے صدر جمہوریہ ہندمحترمہ دروپدی مرمو سے آج (20 اگست 2024) کو راشٹرپتی بھون میں ملاقات کی۔
ملیشیا کے وزیراعظم کے طور پر ہندوستان کے پہلے دورے پر وزیر اعظم ابراہیم کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ جمہوریت، کثیر ثقافتی، تکثیریت اور باہمی احترام کی مشترکہ قدریں ہندوستان-ملیشیا تعلقات کے لیے رہنما قوت رہی ہیں۔
صدر جمہوریہ کو یہ جان کر خوشی ہوئی کہ دونوں فریقوں نے اپنی شراکت داری کو ایک جامع اسٹریٹیجک پارٹنرشپ میں اپ گریڈ کرکے ہندوستان-ملیشیا کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور تعاون کے مختلف شعبوں میں اس کے نفاذ کے لیے ایکشن پر مبنی روڈ میپ کی طرف گامزن ہیں۔
صدر جمہوریہ نے مزید کہا کہ ہندوستان ملیشیا کو ‘گلوبل ساؤتھ’ میں ایک مضبوط شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہے۔ ملیشیا آسیان میں ہندوستان کے لیے ایک کلیدی شراکت دار بھی ہے اور ہماری ایکٹ ایسٹ پالیسی اور انڈو پیسفک ویژن میں ایک اہم ملک ہے۔
صدر جمہوریہ نے 2025 میں ملیشیا کے آسیان کی صدارت سنبھالنے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ہندوستان ملیشیا کے ساتھ کام جاری رکھے گا اور ایک پرامن اور خوشحال ہند-بحرالکاہل خطے کے ہمارے مشترکہ مقاصد کے حصول میں ہر طرح کا تعاون فراہم کرے گا۔
وزیر اعظم ابراہیم کے ذریعے صدر جمہوریہ ہنددروپدی مرمو نے ملیشیا کے بادشاہ عزت مآب سلطان ابراہیم کو ان کی حالیہ تاج پوشی پر مبارکباد بھی دی۔
****
ش ح۔ا ک۔ن ع
U:10024
(Release ID: 2047026)
Visitor Counter : 91