مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

پچھلے ایک سال میں 7.3 کروڑ انٹرنیٹ صارفین اور 7.7 کروڑ براڈ بینڈ صارفین کا اضافہ ہوا


ہندوستانی ٹیلی مواصلات کے شعبے  نے 2024-2023 میں قابل ذکر  اور غیر معمولی ترقی  درج کی

ٹیلی فون صارفین کی تعداد 119.9 کروڑ تک پہنچ گئی ہے

براڈ بینڈ خدمات 9.15 فیصد کی شرح نمو کے ساتھ اضافے کا رجحان  برقرار رکھا ہے

Posted On: 20 AUG 2024 2:00PM by PIB Delhi

ہندوستانی ٹیلی مواصلات کے شعبے نے مالی سال 2024-2023 کے دوران غیر معمولی ترقی درج کی ہے، جیسا کہ ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) کی طرف سے جاری کردہ سالانہ رپورٹ میں اجاگر کیا گیا  ہے۔

رپورٹ  میں مختلف خدمات میں اہم  اور خاطر خواہ ترقی کے رجحانات اور کلیدی پیرامیٹرز کو اجاگر کیا گیا ہے ۔ یہ رپورٹ سروس فراہم کنندگان کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔ رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ ہندوستان میں مجموعی طور پر ٹیلی کثافت مارچ 2023 کے آخر میں 84.51 فیصد سے بڑھ کر مارچ 2024 کے آخر میں 1.39 فیصد کی سالانہ شرح سے بڑھ کر 85.69 فیصد ہوگئی۔

رپورٹ میں اہم نتائج:

  1. انٹرنیٹ صارفین کی تعدادمیں کُل اضافہ: انٹرنیٹ صارفین کی کل تعداد مارچ 2023 کے آخر میں 88.1 کروڑ سے بڑھ کر مارچ 2024 کے آخر میں 95.4 کروڑ کا اضافہ ہوا  جس کی سالانہ شرح نمو 8.30 فیصد ہے، جس کے نتیجے میں پچھلے ایک سال میں  انٹرنیٹ صارفین کی تعداد  7.3 کروڑ کا اضافہ ہوا۔
  2. براڈ بینڈصارفین  کا غلبہ: براڈ بینڈخدمات  نے اپنے اضافے کے رجحان  کو برقرار رکھا ہے۔ براڈ بینڈ کے صارفین کی تعداد تیز رفتار رابطے کی اہمیت  کے ساتھ مارچ 2023 میں 84.6 کروڑ سے بڑھ کر مارچ 2024 میں 92.4 کروڑ ہوگئی۔  براڈ بینڈ صارفین کی تعداد مارچ 2023 میں 84.6 کروڑ تھی جو مارچ 2024 میں بڑھ کر 92.4 کروڑ ہوگئی۔ 7.8 کروڑ براڈبینڈ صارفین کے زبردست اضافے کے ساتھ 9.15 فیصد کی اس زبردست شرح نمو تیز رفتار کنیکٹی ویٹی کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
  3. ایکسپونینشل ڈیٹا کی کھپت: وائرلیس ڈیٹا صارفین کی تعداد مارچ 2023 کے آخر میں 84.6 کروڑ سے بڑھ کر مارچ 2024 کے آخر میں 91.3 کروڑ ہو گئی ہے جس کی سالانہ شرح 7.93 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔ مزیدبرآں، وائرلیس ڈیٹا کے استعمال کا کل حجم 23-2022 کے دوران 1,60,054 پی بی  سے بڑھ کر 24-2023کے دوران 1,94,774 پی بی ہو گیا جس میں سالانہ 21.69 فیصد کا اضافہ ہوا۔
  4. ٹیلی کثافت میں اضافہ: ہندوستان میں ٹیلی فون صارفین کی تعداد مارچ 2023 کے آخر میں 117.2 کروڑ سے بڑھ کر مارچ 2024 کے آخر میں 119.9 کروڑ ہوگئی، جس میں سالانہ شرح نمو 2.30 فیصد ہے۔ ہندوستان میں مجموعی طور پر ٹیلی کثافت مارچ 2023 کے آخر میں 84.51 فیصد سے بڑھ کر مارچ 2024 کے آخر میں 1.39 فیصد کی سالانہ شرح سے بڑھ کر 85.69 فیصد ہوگئی۔
  5. استعمال کا اوسط  منٹ فی صارف  فی ماہ اوسط (ایم او یوز) سال 23-2022 کے دوران 919 سے بڑھ کر 24-2023 میں 963 ہو گیا جس کی سالانہ شرح نمو4.73 فیصد ہے۔
  6. ایڈجسٹڈ گراس ریونیو (اے جی آر) بھی سال 23-2022 میں 2,49,908 کروڑ روپے سے بڑھ کر سال 24-2023میں 2,70,504 کروڑ روپے ہو گیا جس میں سالانہ شرح نمو 8.24 فیصد ہے۔

یہ رپورٹ مالی سال 24-2023 کے لیے ہندوستان میں ٹیلی کام سروسز کے کلیدی پیرامیٹرز اور ترقی کے رجحانات کو پیش کرتے ہوئے، ٹیلی کام خدمات  سے متعلق  ایک وسیع تناظر بھی فراہم کرتی ہے اور مختلف متعلقہ فریقوں ، تحقیقی ایجنسیوں اور تجزیہ کاروں کے لیے ایک حوالہ دستاویز کے طور پر کام کرتی ہے۔

************

ش ح۔ م ع   ۔ را

U-10010



(Release ID: 2046902) Visitor Counter : 21