وزیراعظم کا دفتر
نیپال کی وزیر خارجہ عزت مآب ڈاکٹر آرزو رانا دیوبا نے وزیراعظم سے ملاقات کی
وزیراعظم نے انہیں مبارکباد دی اور اعلیٰ سطحی روابط میں رفتار کو سراہا
وزیر اعظم نے نیپال کے وزیر اعظم کا ان کی مبارکباد اور دعوت کے لیے شکریہ ادا کیا
Posted On:
19 AUG 2024 10:14PM by PIB Delhi
نیپال کی وزیر خارجہ عزت مآب ڈاکٹر آرزو رانا دیوبا، جو وزیر خارجہ کی دعوت پر ہندوستان کے سرکاری دورے پر ہیں، نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم نے نیپال کی وزیر خارجہ کے طور پر تقرری پر وزیر خارجہ دیوبا کو مبارکباد دی اور دونوں فریقوں کے درمیان اعلیٰ سطحی ارتباط میں جاری رفتار کو سراہا۔دو طرفہ تعلقات میں ان بات چیت کے مثبت اثرات کو اجاگر کرتے ہوئے، انہوں نے ہندوستان کی میزبانی میں منعقدہ تیسری وائس آف گلوبل ساؤتھ سمٹ میں نیپال کے وزیر اعظم کی شرکت کی بھی تعریف کی۔
وزیر خارجہ دیوبا نے ہندوستان کی پڑوسی مقدم پالیسی اور نیپال کے ساتھ ہندوستان کی طرف سے کئے گئے مختلف ترقیاتی تعاون کے اقدامات کے لئے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ہندوستان-نیپال کے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے اپنے عزم کا اظہار کیا۔انہوں نے نیپال کے وزیر اعظم کی طرف سے پی ایم مودی کو نیپال کا دورہ کرنے کا دعوت نامہ پیش کیا۔ وزیر اعظم نے نیپال کے دورے کی دعوت قبول کر لی جس کا فیصلہ باہمی طور پرطے ہونے والی تاریخوں پرسفارتی طریقے سے کیا جائے گا۔
***
ش ح ۔ ف ا۔م ش
U. No.9995
(Release ID: 2046808)
Visitor Counter : 41
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam