وزارت دفاع

رکشا منتری اور وزیر خارجہ تیسرے 2+2 وزارتی مذاکرات کے لیے اپنے جاپانی ہم منصبوں کی نئی دہلی میں میزبانی کریں گے


جناب راج ناتھ سنگھ جاپان کے وزیر دفاع جناب  کیہارا منورو کے ساتھ بھی دو طرفہ میٹنگ کریں گے

بات چیت کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون اور خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنا ہے

Posted On: 19 AUG 2024 4:04PM by PIB Delhi

رکھشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر 20 اگست 2024 کو نئی دہلی میں جاپان کے وزیر دفاع جناب  کیہارا منورو اور امور خارجہ کی وزیر محترمہ یوکو کامیکاوا کی میزبانی کریں گے۔ 2+2 کے مذکرات  کے موقع پر، رکشا منتری اور ان کے جاپانی ہم منصب کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہوگی۔

دو طرفہ بات چیت اور 2+2 میٹنگ کے دوران، وزراء دو طرفہ تعاون کا جائزہ لیں گے اور دونوں ممالک کے درمیان روابط کو مزید مستحکم کرنے کے لیے نئے اقدامات کا جائزہ لیں گے۔ وہ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

ہندوستان اور جاپان جمہوریت، آزادی اور قانون کی حکمرانی کی مشترکہ اقدار پر مبنی 'خصوصی حکمت عملی اور عالمی شراکت داری' کا اشتراک کرتے ہیں۔ دفاع اس تعلق کے سب سے اہم ستونوں میں سے ایک کے طور پر ابھرا ہے۔ مضبوط ہندوستان-جاپان دفاعی شراکت داری موجودہ عالمی ماحول میں آزاد، کھلی، جامع اور خوشحال ہند-بحرالکاہل کو یقینی بنانے کے لیے بہت اہم اورضروری ہے۔

یہ دورہ دفاعی تعاون کو مزید گہرا کرے گا اور دونوں ممالک کے درمیان خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری میں مزید استحکام  لائے گا۔ دوسرا  ہند-جاپان 2+2 ڈائیلاگ ستمبر 2022 میں جاپان میں منعقد ہوا تھا۔

***************

 

(ش ح۔ش ت۔ ج ا)

U:9976



(Release ID: 2046664) Visitor Counter : 36