پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پنچایت کے نمائندوں نے 15 اگست 2024 کو لال قلعہ میں 78ویں یوم آزادی کی تقریبات کا مشاہدہ کیا

Posted On: 15 AUG 2024 6:56PM by PIB Delhi

ہندوستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر ایک تاریخی تقریب میں ملک بھر سے پنچایتی راج اداروں کے تقریباً 400 منتخب نمائندے خصوصی مہمانوں کے طور پر مشہور لال قلعہ میں جمع ہوئے۔ مرکزی حکومت كی قیادت میں اس اقدام نے  اتحاد اور مشترکہ مقصد کے احساس کو فروغ دیتے ہوئے دیہی ہندوستان کے دل کی دھڑکن کو قومی راجدھانی تک پہنچایا۔

WhatsApp Image 2024-08-15 at 18.40.29.jpeg

 

لال قلعہ کی فصیل سے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستان کی ترقی اور خوشحالی میں مقامی حکومت کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے ملک کی تین لاکھ ادارہ جاتی اکائیوں بشمول پنچایتوں کو سالانہ دو بامعنی اصلاحات نافذ کرنے کی تلقین کی۔ وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ اگر ہم ایک سال میں 25 سے 30 لاکھ اصلاحات  کر لیتے ہیں تو عام آدمی کا اعتماد بڑھے گا اور یہ عمل ہماری قوم کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا۔ وزیر اعظم نے ہندوستانی جمہوریت کو مضبوط بنانے اور پسماندہ طبقات کے حقوق کے تحفظ میں آئین کے 75 سالہ سفر پر بھی روشنی ڈالی اور فرض کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جب فرض ادا کیا جائے تو فطری طور پر حقوق کا تحفظ ہو گا۔

لال قلعہ کا صحن ہندوستان کے تنوع کے محور میں تبدیل ہو گیا تھا۔ پنچایت کے نمائندوں نے مختلف علاقوں سے روایتی لباس زیب تن کر ركھے تھے۔ ترنگے اور حب الوطنی کے مشترکہ جذبے سے لیس زیریں سطح کے ان لیڈروں نے 'تنوع میں اتحاد' کے جوہر کو مجسم کر دیاتھا۔

WhatsApp Image 2024-08-15 at 18.40.28.jpeg

78 ویں یوم آزادی کے موقع پر پنچایتی راج اداروں کی منتخب خواتین نمائندوں  کو اعزاز دینے کے لیے ایک خصوصی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں جس میں ملک کے مختلف حصوں سے تقریباً 400 شرکاء نے شرکت کی اُن اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پنچایت لیڈروں کا اعتراف کیا گیا جنہیں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا۔

پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت پروفیسر ایس پی ایس بگھیل نے مقامی نظم و نسق میں خواتین کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے ان کی شرکت اور قیادت کی مزید حوصلہ افزائی کی۔ پنچایتی راج کی وزارت کے سکریٹری جناب وویک بھردواج، خصوصی سکریٹری ڈاکٹر چندر شیکھر کمار، جوائنٹ سکریٹریز جناب آلوک پریم نگر، محترمہ ممتا ورما، جناب وکاس آنند، جناب راجیش کمار سنگھ، اقتصادی مشیر ڈاکٹر بجیا کمار بہیرا، مختلف ریاستوں کے عہدیدار اور دیگر شرکاء اس موقع پر موجود تھے۔

WhatsApp Image 2024-08-15 at 18.40.29 (1).jpeg

پنچایتی راج کی وزارت نے دورہ کرنے والے پنچایتی نمائندوں كو بھرپور تجربے كا موقع فراہم کیا جس میں تقریب کے بعد کا لنچ بھی شامل ہے۔ اس پلیٹ فارم پر مندوبین کو 14 سے 15 اگست 2024 کے دوران تجربات کا اشتراک کرنے، ایک دوسرے کے بہترین طریقوں سے سیکھنے اور وزارت کے اختراعی اقدامات کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کا موقع ملا۔

پنچایتی نمائندوں کو اس بے مثال دعوت نے پورے ملک میں زیریں سطح پر حکمرانی میں ایک نئی جان ڈال دی ہے۔ یہ دیہی بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے اور قوم کی تعمیر میں ان کے ناگزیر کردار کو تسلیم کرنے کے لیے حکومت کے عزم كا مظہر ہے۔ ہندوستان اپنی آزادی کے 78 ویں سال میں پراعتماد طریقے سے قدم بڑھا رہا ہے، اس تاریخی جشن میں پنچایت کے نمائندوں کی فعال شرکت  جامع ترقی اور پائیدار ترقی کی طرف ملك كے سفر میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 2045720) Visitor Counter : 64