عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
لوک پال آف انڈیا میں78ویں یوم آزادی کی تقریبات کا انعقاد
Posted On:
15 AUG 2024 12:39PM by PIB Delhi
78 ویں یوم آزادی کے موقع پرلوک پال آف انڈیا کے چیئرپرسن عزت مآب جناب جسٹس اجے مانک راؤ کھانولکر، نے قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر جناب جسٹس سنجے یادو، جناب سشیل چندر، جناب پنکج کمار اور جناب اجے ٹرکی سمیت بہت سے معزز افراد موجود تھے۔ جناب جسٹس اجے مانک راؤ کھانولکر نے تمام معزز اراکین، سینئر افسران، عملے اور اہل خانہ کو یوم آزادی کی مبارکباد دی۔ انہوں نے ان تمام لوگوں کی قربانیوں کو یاد کیا، جنہوں نے ہمیں ایک آزاد اور خود مختار بھارت دینے کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔
انہوں نے مزید زور دے کر کہا کہ ہمارا ملک آتم نربھر بھارت اور وکست بھارت بننے کی جانب ہر محاذ پر تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ اس ترقی کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوتا ہے اور اس کے ساتھ کچھ غیر مہذب ہم وطنوں کا لالچ بھی آتا ہے۔ لوک پال جیسے اداروں کو چاہیے کہ وہ نگراں کے طور پر کام کریں اور شفاف اور بدعنوانی سے پاک حکمرانی کے لیے تعاون کریں۔ انہوں نے لوک پال آف انڈیا کے افسروں اور عملے کے ارکان پر زور دیا کہ وہ ہندوستان کے آئین میں درج ہدف کو حاصل کرنے کے لئے اپنی پوری کوشش کریں۔
اس پروقار موقع پر معزز چیئرپرسن اور ممبران نے پودے بھی لگائے۔
********
ش ح۔ ع م۔ ت ع
(U.9860)
(Release ID: 2045557)
Visitor Counter : 40