امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
بھارتی معیارات کے بیورو نے ‘‘ماحولیات اور معیشتِ حیوانات کے لئے معیار بندی’’ کے موضوع پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا
بھارتی معیارات کے بیورو نے ماحولیات اور معیشت ِ حیوانات میں معیاربندی کے لئے مخصوص ایک محکمہ قائم کیا
Posted On:
13 AUG 2024 11:04AM by PIB Delhi
بھارت کے معیار ات سے متعلق قومی ادارے ، بھارتی معیارات کے بیورو (بی آئی ایس) نے ماحولیات ، آب وہوا اور معیشت ِ حیوانات یعنی ایکو لوجی سے متعلق امور کے بارے میں معیار بندی کے لئے ایک نیا محکمہ قائم کیا ہے۔ اس محکمے کا نام ہے: ماحولیات اور ایکولوجی کا محکمہ ( ای ای ڈی )
نئے قائم شدہ محکمے کے مستقبل کی سرگرمیوں کے لئے مضبوط بنیاد قائم کرنے کے مقصدسے، بیورو نے 12 اگست 2024 کو نئی دلی میں ‘‘ ماحولیات اور ایکولوجی کے لئے معیار بندی ’’ کے موضوع پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا۔
بی آئی ایس کے ڈائریکٹر جنرل جناب پرمود کمار تیواری نےاپنے افتتاحی خطاب کے دوران کہا: ‘‘ ماحولیات اور ایکو لوجی کے اس نئے محکمے کے ساتھ ، ہم نہ صرف یہ کہ بہترین معیارات کی ضروریات پوری کررہے ہیں بلکہ ایکولوجی سے متعلق سبھی ضروریات پوری کرنے کی غرض سے ایک جامع عملی منصوبہ بھی تیار کررہے ہیں۔’’ انہوں نے مزید کہا کہ اس بیورو کا مقصد بھارت اور دنیا کے لئے معیارات تخلیق کرنا ہے۔ انہوں نے مطلع کیا کہ بی آئی ایس ، ماحولیات کی معیاربندی میں ایک لیڈر بننے اورعالمی ہمہ گیریت میں معروف امتیازی نشان قائم کرنے کے اپنے وژن کے ساتھ اگلےدو ماہ میں کئی سمینارکی میزبانی کرے گا۔
ماحولیات ، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کی وزارت (ایم او ای ایف سی سی ) کی سکریٹری محترمہ لینا نندن نے اس ورکشاپ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا :‘‘ جب ہم معیارت کی بات کرتے ہیں تو سب سے زیادہ اہمیت سبھی متعلقہ فریق گروپوں کے ساتھ ماہرین اور صلاح کاروں کی بات چیت کی ہوتی ہے ۔’’ انہو ں نے نسبتاََ بڑے معاشرے کو متاثر کرنے والےمختلف النوع امور کے بارے میں معیارات قائم کرنے کی غرض سے بی آئی ایس ، ماحولیات اورجنگلات کی وزارت اور دیگر متعلقہ فریقوں کےدرمیان اشتراک وتعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔اس طرح کے اشتراک ، ای سی او – مارک ، معیارات اور طور طریقوں جیسے میدانوں میں موثر ثابت ہوں گے۔
ملک کے مختلف حصوں سے آئے 100 سے زیادہ ماہرین نے اس ورکشاپ میں شرکت کی ۔
*****
U.No:9755
ش ح۔ع م ۔رم
(Release ID: 2044751)
Visitor Counter : 62