محنت اور روزگار کی وزارت

ای پی ایف او كی جانب سے اراکین اور پنشنرز کی تربیت کے لیے 13 اگست 2024 کو 5ویں لائیو سیشن کا انعقا د

Posted On: 12 AUG 2024 8:12PM by PIB Delhi

ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) 13 اگست 2024 کو دوپہر 12 بجے "ای پی ایف ٹرانسفر" کے عنوان پر 5ویں لائیو سیشن کا اہتمام کرنے جا رہا ہے۔ لائیو سیشن ای پی ایف او ​​کے فیس بک (ایٹ سوشل ای پی ایف او)، انسٹاگرام (ایٹ سوشل_ای پی ایف او) اور یو ٹیوب (ایٹ سوشل ای پی ایف او) اکاؤنٹس پر منعقد کیا جائے گا۔ سیشن کے دوران ای پی ایف ٹرانسفر کی اہمیت، اس کا عمل، یو اے اینس/ایم آءی ڈیز کے انضمام وغیرہ کے ساتھ ساتھ شرکاء کے سوالات کو ماہرین کے ذریعہ حل کیا جائے گا۔

ای پی ایف او ہر مہینے کے دوسرے منگل کو براہ راست سیشن کا اہتمام کرتا ہے جس کا مقصد اراکین اور پنشنرز کو مختلف خدمات کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔

پہلا لائیو سیشن 14 مئی 2024 کو "ای پی ایس95 اسکیم" کے عنوان پر منعقد ہوا۔  31 جولائی 2024 کو "منجمد کھاتوں" پر ایک خصوصی لائیو سیشن کا اہتمام کیا گیا تھا کیونکہ ای پی ایف او سے اس مسئلے پر کافی سوالات كیے جا رہے تھے۔

ان انٹرایکٹو سیشنز کا مقصد قیمتی معلومات فراہم کرنا، ای پی ایف اراکین کے سوالات کو واضح کرنا اور اراکین اور پنشنرز کی زندگی میں آسانی کو یقینی بنانا ہے۔ یہ معلومات بھرے سیشن ممبران کی رہنمائی کرتے ہیں تا کہ وہ تازہ ترین اصلاحات اور پیش رفت کے بارے میں باخبر اور اپ ڈیٹ رہیں۔

***

ش  ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 2044702) Visitor Counter : 23