وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

حکومت ہند نے چندریان- 3 مشن کی شاندار کامیابی کا جشن منانے کے لیے 23 اگست کو’’قومی خلائی دن‘‘ کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے


ماہی پروری کا محکمہ کل کرشی بھون، نئی دہلی میں ’’قومی خلائی دن کی تقریب‘‘ کا اہتمام کرے گا

Posted On: 12 AUG 2024 1:52PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے چندریان -3 مشن جس نے چاند پروکرم لینڈر کی محفوظ اور نرم لینڈنگ کو پورا کیا اور قطب جنوبی کے قریب چاند کی سطح پر پرگیان روور کو تعینات کیا  ،کی شاندار کامیابی کا جشن منانے کے لیے 23 اگست کو ’’قومی خلائی دن‘‘ کے طور پرمنانےکا اعلان کیا ہے۔ اس تاریخی کامیابی نے ہندوستان کو خلائی سفر کرنے والے ممالک کے اشرافیہ گروپ میں شامل کیا، جس سے ہندوستان چاند پر اترنے والا چوتھا اور چاند کے قطب جنوبی کے قریب ایسا کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ اس کامیابی کو جولائی اور اگست 2024 کے دوران ملک بھر میں منایا جا رہا ہے،جس کا مقصد نوجوان نسل کو خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں شامل کرنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

ماہی پروری، مویشی پروری اور دودھ کی صنعت اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ کل کرشی بھون، نئی دہلی میں ماہی پروری کے محکمے کے ذریعہ صبح 10 بجے منعقد ہونے والے ’’قومی خلائی دن کے جشن‘‘ کی تقریب میں، ماہی پروری، مویشی پروری اور دودھ کی صنعت اور پنچایتی راج کےوزرائے مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل اور جناب جارج کورین، سکریٹری محکمہ ماہی پروری ڈاکٹر ابھیلکش لیکھی اور دیگر معززشخصیات کی موجودگی میں  شرکت کریں گے ۔

چندریان -3 مشن کی شاندار کامیابی کو یادگار بنانے کے لیے، ماہی پروری کا محکمہ ڈاکٹر ابھیلکش لیکھی کی رہنمائی میں ساحلی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ’’ماہی پروری کے شعبے میں خلائی ٹیکنالوجیز کا اطلاق‘‘ پر سیمینار اور مظاہروں کا ایک سلسلہ منعقد کر رہا ہے۔ یہ سیمینار اور مظاہرے 18 مقامات پر منعقد کیے جا رہے ہیں، جن میں ماہی گیری میں خلائی ٹیکنالوجی - ایک جائزہ، سمندری ڈومین کے لیے مواصلات اور نیوی گیشن سسٹم، خلائی بنیاد پر مشاہدہ اور ماہی گیری کے شعبے کو بہتر بنانے پر اس کے اثرات جیسے موضوعات کا احاطہ کیا جا رہا ہے۔

خلاء کا محکمہ ،آئی این سی او آئی ایس ، نیو اسپیس انڈیا لمیٹڈ اور دیگر اسٹیک ہولڈرز بشمول ماہی گیر، ساگر متر،ایف ایف پی اوز ، فشریز کوآپریٹیو،آئی سی اے آر فشریز ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے  کےماہی پروری کے محکمے، فشریز یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلباءورچوئل اور حقیقی طور پر حصہ لیں گے۔

ہندوستانی ماہی گیری کا شعبہ قومی معیشت میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے، خاص طور پر دیہی علاقوں میں رزق، روزگار، اور اقتصادی مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ 8,118 کلومیٹر تک پھیلی ایک وسیع ساحلی پٹی کے ساتھ، 2.02 ملین مربع کلومیٹر پر محیط ایک وسیع خصوصی اقتصادی زون (ای ای زیڈ)، اور کافی زیادہ  اندرون ملک آبی وسائل کے ساتھ، ہندوستان ایک بھرپور اور پھلتے پھولتے ماہی گیری کے ماحولیاتی نظام کی نمائش کرتا ہے۔

خلائی ٹیکنالوجیز ہندوستانی بحری ماہی گیری کے انتظام اور ترقی کو نمایاں طور پر بڑھا سکتی ہیں۔ سیٹلائٹ ریموٹ سینسنگ، ارتھ آبزرویشنز، سیٹلائٹ پر مبنی نیویگیشن سسٹم اور جی آئی ایس، سیٹلائٹ کمیونیکیشن، ڈیٹا اینالیٹکس اور اے آئی وغیرہ جیسی کچھ ٹیکنالوجیز نے اس شعبے میں اہم تبدیلیاں لائی ہیں۔ سیٹلائٹ ریموٹ سینسنگ سمندری رنگ، کلوروفل کے مواد اور سمندر کی سطح کے درجہ حرارت کی نگرانی کے لیےاوشین -سیٹ اورانسیٹ جیسے سیٹلائٹس کا استعمال کرتی ہے تاکہ مچھلی پکڑنے کے ممکنہ میدانوں کی نشاندہی کی جا سکے اور سمندر کی صحت کو سمجھنے کے لیے فائٹوپلانکٹن کے پھولوں، تلچھٹ اور آلودگیوں کا پتہ لگایا جا سکے۔ زمینی مشاہدات مچھلی پکڑنے کے کاموں کو بہتر بنانے اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سمندری دھاروں، لہروں اور شدید موسمی خطرات کی نگرانی کے لیےانسیٹ،اوشین-سیٹ،ایس اے آر وغیرہ جیسے مصنوعی سیاروں سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ سیٹلائٹ پر مبنی نیویگیشن سسٹم اورجی آئی ایس ہندوستانی بُرج (این اے وی آئی سی) سےلیس  جی این ایس ایس ٹریکنگ کے ساتھ نیویگیشن کا استعمال کرتا ہے جس میں ماہی گیری کے جہازوں کے لئے اور سمندری رہائش گاہوں، ماہی گیری کے میدانوں اور محفوظ علاقوں کو پہچاننے کے لئے جی آئی ایس میپنگ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ سیٹلائٹ کے ذریعے سمندر میں رابطہ ممکن ہو سکتا ہے۔ سیٹلائٹ پر مبنی کمیونیکیشن نیٹ ورک جہازوں، ساحل پر مبنی اسٹیشنوں اور تحقیقی اداروں کے درمیان ریئل ٹائم ڈیٹا کے  تبادلے کے قابل بناتا ہے تاکہ سمندری ڈومین کے بارے میں آگاہی، ماہی گیروں کی حفاظت اور معاش کو بہتر بنایا جا سکے۔ ڈیٹا اینالیٹکس اور اے آئی مچھلی کی تقسیم کی پیشین گوئی کر سکتے ہیں، بے ضابطگیوں کا پتہ لگا سکتے ہیں، اور مختلف ذرائع سے ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے ماہی گیری کے انتظام کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ یہ جدید نظام سیٹلائٹ مانیٹرنگ کے ذریعے سمندر میں کارکردگی اور حفاظت کو بڑھاتے ہیں جو غیر قانونی سرگرمیوں کا پتہ لگاتا ہے ، ایکوا میپنگ کو سپورٹ کرتا ہے اور آفات کی وارننگ پیش کرتا ہے۔ مزید برآں، امیج سینسنگ اور ایکوا زوننگ جیسی ٹیکنالوجیز ماہی گیری کے موثر انتظام کے لیے درست ٹولز پیش کرتی ہیں۔

پوٹینشل فشنگ زونز (پی ایف زیڈ) ایڈوائزری نے سمندری ماہی گیری کے شعبے میں قابل ذکر تبدیلیاں لائی ہیں۔اوشین-سیٹ سیٹلائٹ سے سمندری رنگ کے مانیٹر کا ڈیٹا حاصل کرکے، مچھلیوں کے جمع ہونے کے ممکنہ شول کی نشاندہی کی جاتی ہے اور ماہی گیروں تک پھیلائی جاتی ہے۔ ان پی ایف زیڈ ایڈوائزریز نے ہندوستان کی 2014 میں 3.49 لاکھ ٹن سے 2023 میں 5.31 لاکھ ٹن تک سمندری ماہی گیری کی متوقع صلاحیت کو نمایاں طور پر بڑھا دیا ہے۔ اس سے ماہی گیروں کو بہتر طریقے سے کیچز کا پتہ لگانے اورمچھلی پکڑنے میں مدد ملی ہے، جس سے سمندر میں خرچ ہونے والے وقت اور محنت کو کم کیا گیا ہےنیز سمندری وسائل کا پائیدار انتظام کرنے میں حصہ ڈالا گیا ہے۔

حکومت ہند  کےماہی پروری کا محکمہ،پردھان منتری متسیا سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی) کے تحت نگرانی، کنٹرول اور نگرانی (ایم سی ایس) کے ذریعے ان تکنیکی ترقیوں کی حمایت کرتا ہے۔اس سپورٹ میں کمیونیکیشن اور ٹریکنگ ڈیوائسز جیسے ویری ہائی فریکونسی (وی ایچ ایف) ریڈیوز، ڈسٹریس الرٹ ٹرانسمیٹر (ڈی اے ٹیز) اور ماہی گیری کے جہازوں کے لیے ، نیویگیشن ود انڈین کنسٹیلیشن (این اے وی آئی سی) والے گلوبل نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم (جی این ایس ایس) ، خودکار شناختی نظام (اے آئی ایس) اور پوٹینشل فشنگ زونز (پی ایف زیڈ) کی معلومات جیسی خدمات کے ساتھ  ٹرانسپونڈرز کی فراہمی شامل ہے ۔

مزید برآں، حکومت ہند کےمحکمہ ماہی پروری نے ،پی ایم ایم ایس وائی کے تحت نگرانی، کنٹرول اور نگرانی کے لیے سمندری ماہی گیری کے جہازوں میں ویسل کمیونیکیشن اور سپورٹ سسٹم کے لیے قومی رول آؤٹ پلان پر ایک پروجیکٹ کو منظوری دی ہے۔ نیشنل رول آؤٹ پلان میں سمندری ماہی گیری کے جہازوں پر 1,00,000 ٹرانسپونڈرز کی تنصیب کا تصور پیش کیا گیا ہے، جس میں 9 ساحلی ریاستوں اور 4 مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 364 کروڑ روپے کی لاگت سے مشینی اور موٹرائزڈ جہاز شامل ہیں۔

****

ش ح ۔ اک  ۔م ش

U. No.9729


(Release ID: 2044560) Visitor Counter : 58