جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت ہند نےپی ایم -سوریہ گھر: مفت بجلی یوجنا کے تحت ’ماڈل سولر ولیج‘ کے نفاذ کے لیے آپریشنل رہنما خطوط جاری کیے


ہر ضلع میں جیتنے والے گاؤں کو 1 کروڑ روپےکی مرکزی مالی امداد کی گرانٹ ملے گی

Posted On: 12 AUG 2024 1:36PM by PIB Delhi

پی ایم-سوریہ گھر: مفت بجلی یوجنا کے تحت ’ماڈل سولر ولیج‘ کے نفاذ کے لیے اسکیم کے رہنما خطوط کو نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت نے 9 اگست 2024 کونوٹیفائی کیا ہے۔

اسکیم کے عنصر ’ماڈل سولر ولیج‘ کے تحت، پورے ہندوستان میں ہر ضلع میں ایک ماڈل سولر ولیج بنانے پر زور دیا گیا ہے،جس کا مقصد شمسی توانائی کو اپنانا اور گاؤں کی برادریوں کو ان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں خود کفالت کے قابل بنانا ہے۔ اس جزو کے لیے کل 800 کروڑ روپے کا مالیاتی تخمینہ مختص کیا گیا ہے جوفی منتخب ماڈل سولر ولیج 1 کروڑ روپے فراہم کرتا ہے۔

اس مسابقت کے موڈ کے تحت ایک گاؤں  کا اعتبار کئے جانے کے لئے،گاؤں کو 5,000 (یا خصوصی زمرہ کی ریاستوں کے لیے 2,000) سے زیادہ آبادی والاایک ریونیو گاؤں ہونا چاہیے۔انتخاب کے عمل میں مسابقتی موڈ شامل ہوتا ہے جہاں گاؤں کا اندازہ ان کی مجموعی طور پر تقسیم شدہ قابل تجدید توانائی (آرای) کی صلاحیت پر لگایا جاتا ہے جو ڈسٹرکٹ لیول کمیٹی (ڈی ایل سی) کی طرف سے ممکنہ امیدوار کے اعلان کے 6 ماہ بعد لگائی جاتی ہے۔

 ہر ضلع میں جیتنے والے گاؤں کو، جس میں سب سے زیادہ آر ای  صلاحیت ہے، کو 1 کروڑ کی مرکزی مالی امداد کی گرانٹ ملے گی۔ اس اسکیم کا نفاذ ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقے قابل تجدید توانائی کی ترقی ایجنسی کے ذریعہ ضلعی سطح کی کمیٹی (ڈی ایل سی) کی نگرانی میں کیا جائے گااور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ منتخب گاؤں مؤثر طریقے سے شمسی توانائی سے چلنے والی کمیونٹیز میں منتقل ہوں، جو ملک بھر کے دیگر گاؤوں کے لیے نمونہ کے طور پر کام کر رہے ہوں۔

حکومت ہند نے 29 فروری 2024 کو پی ایم-سوریہ گھر: مفت بجلی یوجنا کو منظوری دی تھی، جس کا مقصد شمسی چھتوں کی صلاحیتوں میں حصہ بڑھانا اور رہائشی گھرانوں کو اپنی بجلی پیدا کرنے کے لیے بااختیار بنانا ہے۔ اس اسکیم کا تخمینہ 75,021 کروڑ روپے ہے اور اسے مالی سال 2026-27 تک لاگو کیا جانا ہے۔

اسکیم کے رہنما خطوط تک یہاں رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

*****

ش ح ۔ اک  ۔م ش

U. No.9728


(Release ID: 2044543) Visitor Counter : 54