عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

ہندوستان اور مالدیپ نے 1,000 سول سروس افسران کو تربیت دینے کے لیے مفاہمت نامے کی تجدید کی


وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور مالدیپ کے ان کے ہم منصب ایف ایم موسیٰ ضمیر نے مالے میں صلاحیت سازی کے معاہدے کی تجدید کی

اچھی حکمرانی اور سول سروسیز کمیشن  ساجھیداری کے لئے قومی مرکز : 29-2024 تک پانچ سال کی مدت میں تربیت کے لیے مفاہمت نامہ

Posted On: 12 AUG 2024 12:05PM by PIB Delhi

ہندوستان کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور مالدیپ کے وزیر خارجہ جناب موسیٰ ضمیر مالدیپ  کی راجدھانی مالےمیں 9 اگست کو دونوں ممالک کے درمیان  ساجھیداری کی بات چیت کے فروغ و ترقی کے ایک حصے کے طور پر 29-2024 کے دوران مالدیپ کے 1000 سول سروسز کے  افسران کی استعداد  کار اورصلاحیت میں اضافہ کرنے  کے لیے مفاہمت کی ایک  یادداشت کی تجدید کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013BM4.jpg

وزارت خارجہ کی رہنمائی کے تحت، نیشنل سینٹر آف گڈ گورننس یعنی اچھی حکمرانی سے متعلق قومی مرکز این سی جی جی  نے بنگلہ دیش، تنزانیہ، گیمبیا، مالدیپ، سری لنکا، اور کمبوڈیا کے کے ساتھ ساتھ لاطینی امریکی ملکوں اورایف آئی پی آئی سی /آئی اوآرملکوں  کے لیے کثیر ملکی پروگراموں کے ساتھ  سرکاری ملازمین کے لیے صلاحیت سازی کے پروگراموں کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کیاہے ۔

صلاحیت سازی سے متعلق پہل قدمیوں کے ایک حصے کے طور پر، 8 جون، 2019 کو مالدیپ کے 1000 سرکاری ملازمین کے لیے صلاحیت سازی کے پروگراموں کے لیے حکومت ہندکے نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی )، اور جمہوریہ مالدیپ کے مالدیپ سول سروس کمیشن کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے۔

2024 تک، نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس (این سی جی جی ) نے مجموعی طور پر 1000 سول سرونٹس کو تربیت دینے کے مینڈیٹ کو پورا کر کے قابل ذکر سنگ میل حاصل کیا جن میں  مالدیپ کے مستقل سیکرٹریز، سیکرٹری جنرلز اور اعلیٰ سطحی مندوبین شامل ہیں۔صلاحیت سازی سے متعلق  یہ پروگرام   مالدیپ کے سرکاری ملازمین کے لیےفیلڈایڈمنسٹریشن  میں صلاحیت سازی کے کل 32 پروگراموں میں منعقد کئے گئے ۔ جس میں انسداد بدعنوانی کمیشن (اے سی سی) کے لیے ایک پروگرام اور مالدیپ کے انفارمیشن کمیشن آفس (آئی سی اوایم) کے لیے ایک پروگرام شامل ہے۔

اس  اشتراک  کی کامیابی کااعتراف  کرتے ہوئے، مالدیپ کی وزارت خارجہ نے مزید پانچ سال کے لیے ایم او یو کی تجدید کی درخواست کی تھی۔ 9 اگست 2024 کو، ایم او یو کی باضابطہ تجدید کی گئی، جس  کے تحت 2029 تک مالدیپ کے مزید 1,000 سرکاری ملازمین کو تربیت دینے کا عہد کیا گیا ہے۔ یہ تجدید شدہ ساجھیداری ،پبلک پالیسی،حکمرانی اور فیلڈ ایڈمنسٹریشن کے شعبوں میں مالدیپ کے سرکاری ملازمین کی صلاحیتوں میں اضافہ کرتی رہے گی، اور ہندوستان اور مالدیپ کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بناتی  رہے گی۔

نیشنل سینٹر آف گڈ گورننس (این سی جی جی ) کئی ممالک میں عوامی پالیسی اورحکمرانی کے بارے میں  علم ومعلومات  کے تبادلے اوراشتراک  کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ اس کے وسط کیرئیر کی صلاحیت سازی کے پروگرام شہریوں پر مرکوز حکمرانی ، خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے، اور حکمرانی  میں اختراعات کو فروغ دینے پر زور دیتے ہیں۔ یہ پروگرام شہریوں کو ڈیجیٹل طورپربااختیار بنانے اور اداروں کی ڈیجیٹل لحاظ سے کایاپلٹ کرنے میں  ہندوستان کے بہترین  طورطریقوں کو بھی اجاگر کرتے ہیں۔

**********

(ش ح ۔ع م۔ع آ)

U-9720



(Release ID: 2044423) Visitor Counter : 19